Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Sunday, January 28, 2024

‏زندگی میں آپ چاھے کسی کے ساتھ بھی مخلص نہ رھو

 


‏زندگی میں آپ چاھے کسی کے ساتھ بھی مخلص نہ رھو

مگر جو لوگ برے وقت میں ساتھ دیں انکے سآتھ اپنی آخری سانس تک مخلص رہنا

یہ وہ لوگ ھوتے ہیں جو اللہ نے اپکی زندگی بھیجے ھوتے ہیں

اپنے بندے کی مدد کے لیے

اگر آپکی ذندگی میں ایسا کوئی آئے تو کم از کم اس کے ساتھ مخلص ضرور رھیئے




Wednesday, January 24, 2024

دن گزرتا ہے تو میں رات میں آجاتا ہوں

 



دن گزرتا ہے تو میں رات میں آجاتا ہوں

 یوں حقیقت سے خیالات میں آجاتا ہوں



جانتا ہوں کہ محبت تو حسیں دھوکا ہے

 پھر بھی میں سازش جذبات میں آجاتا ہوں


اُسکے حِصے کے جوابات ادا کرنے سے

 مَیں زمانے کے سوالات میں آجاتا ہوں



وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ احساس ہوتا یے کہ_____



وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ احساس ہوتا یے کہ_____ 

*کسی وقت جو دعائیں مانگی گئی تھیں...*

*ان کا پورا نہ ہونا کتنا بہترین تھا...!!* 

اگر وہ دعائیں_____ 

```اس وقت پوری ہو جاتیں 

جب مانگی گئی تھیں... 

تو شاید_____ 

وہ بہت گھاٹے کا سودا ہوتا...!! ```

*انسان واقعی نادان ہے...!!*

نہیـں سمجھ پاتا کہ_____ 

```جسے وہ خیر سمجھ رہا ہے اصل میں وہ شر یے....!!```

*حقیقی علم صرف اللہ کو ہے...!! *

اور وہ وہی کرتا ہے جو ہمارے حق میں بہتر ہوتا ہے. 

اللہ سب کو نوازتا ہے.. 

مگر_____ 

اپنے مقرر کیے گئے وقت پر... 

اور____ 

وہ لوگ رب العزت کے پسندیدہ لوگ ہیں

جو____ 

*اس پر بھروسہ رکھتے ہیں...!!!




دوسروں سے متعلق ہمیشہ نیک گمان رکھیں، انسان کے لئے خود اپنے اعمال کی نیتوں کو جاننا مشکل

 


دوسروں سے متعلق ہمیشہ نیک گمان رکھیں، انسان کے لئے خود اپنے اعمال کی نیتوں کو جاننا مشکل ہے، اور وہ دسروں کی نیتوں کے بارے میں فیصلے صادر کرتا پھرتا ہے۔


 




جو لوگ تقویٰ والے ہوتے ہیں اللہ سے ڈرنے والے اور اسے صبح و شام چپکے چپکے پکارنے والے ہوتے ہیں

 


جو لوگ تقویٰ والے ہوتے ہیں اللہ سے ڈرنے والے اور اسے صبح و شام چپکے چپکے پکارنے والے ہوتے ہیں انہیں اللہ العظیم پر اندھا توکل ہوتا ہے جب سارے دروازے بند ہوئے نظر آتے ہیں اور کوئ تسلی کا بھی لمحہ دور دور نہیں نظر آرہا ہوتا تب بھی یہ لوگ پرسکون ہوتے ہیں اور اللہ پاک سے اچھا گمان لگائے بیٹھے ہوتے ہیں کہ کوئ نہ کوئ راستہ نکل آئے گا 




یقین کے ساتھ مسکراتے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہوتا ہے کہ انہوں نے ہر معاملے میں اللہ سے مشورہ لیا تھا بات کی تھی دعائیں کی تھی اسلیے وہ اللہ پاک کے کن کے انتظار میں خاموش مسکراہٹ کے ساتھ پرسکون ہوتے ہیں اور جلد ہی اللہ پاک انکو راضی کر دیتا ہے کیونکہ انکی توقعات صرف اللہ پاک سے جڑی ہوتی ہیں۔




This is a reminder of your Lord’s mercy to His servant زکریا.



This is a reminder of your Lord’s mercy to His servant زکریا.

when he cried out to his Lord privately.🤍

019surah.


 


My Lord!


 Surely my bones have become brittle, and grey hair has spread across my head, but I have never been disappointed in my prayer to You.✨


زکریا علیہ السلام جانتے تھے


کہ دنیاوی حالات یہ اعتبار سے ان کی خواہش کا پورا ہو جانا ناممکن ہے

لیکن جب انہوں نے مریم علیہ السلام کے پاس بے موسمی پھل دیکھا تو ان کے دل نے اس خیال کو اچھا جانا کہ اس رب کو پکار لیا جائے جو ناممکنات کا رب ہے


اس کے لیے ہر چیز ممکن ہے

وہ فرماتا ہے کن فیکون

تو چیزیں ہو جایا کرتی ہیں

معجزوں کا ظہور ہو جایا کرتا ہے

زکریا کو یحیی کی بشارت دے دی جاتی ہے


♥️




An angel replied, “So will it be! Your Lord says, ‘It is easy for Me, just as I created you before, when you were nothing!’”




ا

میرے بچپن کی بات ہے جب ہمارے گھر کافی مہمان آئے تھے

 


میرے بچپن کی بات ہے جب ہمارے گھر کافی مہمان آئے تھے اور کولڈرنک کے لیے گلاس کم پڑ گئے تھے تو میں پڑوس والی آنٹی سے کچھ گلاس لینے گئی۔ آنٹی نے گلاس تھماتے ہوئے کہا یہ میرے جہیز کے گلاس ہیں احتیاط سے توڑنا نہیں۔ 


 

میں شام کو برتن دھو رہی تھی پڑوسن والی آنٹی کا جہیز والا گلاس میرے ہاتھوں میں ہی دم توڑ گیا۔😐 کوئی میرا ہو نا ہو غلطی ہمیشہ میری ہوتی ہے مانتی ہوں لیکن اس دن غلطی میری نہیں تھی اس آنٹی کے درجن بچے تھے اس لحاظ سے اندازہ لگایا جائے تو گلاس کی عمر کتنی بڑی ہوگی اس دن غلطی میری نہیں تھی گلاس ہی بزرگ تھا۔


 

گلاس کی لاش لیکر امی کے پاس گئی تو امی نے خوب سنائی۔ پھر امی نے دل پے پتھر رکھ کے ہمارے نئے گلاس سیٹ سے ایک گلاس نکال کے دیا کہ یہ ٹوٹے ہوئے گلاس کے بدلے دے دینا پڑوسن کو۔

میں گلاس لیکر پڑوسن والی آنٹی کے پاس گئی تو وہ الگ سے ہائے ہائے کرنے لگی اور ہمارا گلاس ہاتھ میں لیکر کہنے لگی اس کی کیا ضرورت تھی۔🤧



اب اگر مجھ سے کوئی برتن ٹوٹ بھی جائے تو میں لاش ٹھکانے لگا دیتی ہوں لیکن چند دن بعد امی کو اس برتن کی کمی محسوس ہونے لگتی ہے اور شک کی نگاہ مجھ پے پڑتی ہے۔

آج بھی امی مجھ سے کانچ کی پیالی کا پوچھ رہی تھی جس کو دفنائے ہوئے کچھ ہی دن ہوئے ہیں۔🙆‍♀️


 


" - قَلبُك ھُوَ أَلطفُ مَكانٍ عَلى وَجهِ ھَذهِ الأَرض اعتن به

 



" - قَلبُك ھُوَ أَلطفُ مَكانٍ عَلى وَجهِ ھَذهِ الأَرض اعتن به “ 🫀


- Your heart is the most softest place on earth ,take care of it.🦋


"- آپ کا دل اس زمین کی سب سے نرم جگہ ہے ، خیال رکھیں اسکا ۔ 

✨🖇️🤍





اصل قید کیا ہوتی ہے کبھی سوچا ہے

 



اصل قید کیا ہوتی ہے کبھی سوچا ہے 

قید تو اسے کہتے ہیں جو بے سکون کردیتی ہے 

جو مقام چھین لیتی ہے 

جو جستجو کی شمع کو بجھا دیتی ہے 


 

اور قید تو وہ ہوتی ہے جہاں بظاہر جگمگاتی ہوئی رنگینیاں لبھانا شروع کردیتی ہیں جبکہ آزادی تو سکون کا نام ہے پرواز کا نام ہے جستجو کے مراحل سے گزر جانے اور ظاہر کی جگمگاتی ہوئی رنگینیوں کے تاریک پردوں کو باطن کے نور سے تبدیل کرنے کا نام ہے 


یہی تو وہ آزادی ہے جس میں موجود اڑان کو ایک دانشور ہی سمجھ سکتا ہے اور وہ دانشور اسلام کا سچا نمائندہ ہی ہوسکتا ہے 

🕊️🍂🍁✨🤍




Tuesday, January 23, 2024

جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے، جو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے

 



جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے، جو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے

جب اپنی اپنی محبتوں کے عذاب جھیلے تو لوگ سمجھے


وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے مسافروں کو اٹھا دیا تھا

انہیں درختوں پہ اگلے موسم جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے



اس ایک کچی سی عمر والی کے فلسفے کو کوئی نہ سمجھا

جب اس کے کمرے سے لاش نکلی، خطوط نکلے تو لوگ سمجھے


وہ خواب تھے ہی چنبیلیوں سے، سو سب نے حاکم کی کر لی بیعت

پھر اک چنبیلی کی اوٹ میں سے ، جو سانپ نکلے تو لوگ سمجھے

 


وہ گاؤں کا اک ضعیف دہقاں، سڑک کے بننے پہ کیوں خفا تھا

جب ان کے بچے جو شہر جاکر کبھی نہ لوٹے تو لوگ سمجھے



')