محبت نام ہے میرا
مجھے دل میں بسا لو تم
تمہیں خوشیوں سے بھر
دوں گی
جہاں کے راز دوں گی
میں
کبھی رستہ جو بھٹکو گے
تمہیں آواز دوں گی میں
محبت نام ہے میرا
کبھی میں دکھ نہیں
دیتی
اگر سچا ہو جذبہ
اور
مری سچائی پالو تم
تو سکھ میں تول دیتی
ہوں
جو جیون بھی نہ مل
پائے
تمہیں وہ مول دیتی ہوں
محبت نام ہے میرا
مجھے جسموں میں مت
کھوجو
ہوس کے نام پر مجھ کو
کوئی بازار مت سمجھو
جہاں قرباں خودی کردی
وہیں میں صرف ملتی ہوں
No comments:
Post a Comment