پراٹھا رول
اجزاء:
چکن بون لیس------------ ایک پاﺅ
دہی--------- 2ٹیبل سپون
نمک---------- 2/1ٹی اسپون
لال مرچ----------- ایک ٹی اسپون
گرم مصالحہ----------- ایک ٹی اسپون
گوشت گلانے کا پاﺅڈر------------ 2/1ٹی اسپون
تیل---------------- ایک ٹیبل سپون
پراٹھا بنانے کے لئے اشیاء
میدہ-------- 2کپ
نمک------------ ایک ٹی اسپون
گھی----------- 2ٹیبل سپون
مایونیز----------- آدھ کپ
چلی گارلک ساس--------------- 2ٹی اسپون
Paratha Roll banane ka tarika
ترکیب:
ایک باﺅل میں چکن ، دہی ، نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ، گوشت گلانے کا پاﺅڈر اور تیل ملا کر مکس کریں تقریباً 2گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
ایک فرائینگ پین میں آئل ڈال کر چکن ڈالیں اور اس کو گلنے تک پکائیں۔
پراٹھوں کا آٹا گوندھ کر چھوٹے چھوٹے پراٹھے بنالیں۔
پراٹھے پر پہلے تھوڑی سی مایونیز کی ڈپ لگائیں، پھر چکن کے پیس رکھیں اور چلی گارلک ساس ڈال کر یہ پراٹھا رول کرکے بٹر پیپر میں پیک کرلیں
No comments:
Post a Comment