Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Friday, February 2, 2018

کریلے کا حلوہ


کریلے کا حلوہ
اجزاء:
کریلا ہر گھر میں تقریباً کھائی جانے والی ایک سبزی ہے بڑے ، بوڑھے شوق سے کھاتے ہیں لیکن بچے کھانے سے کتراتے ہیں کیونکہ اس کے کڑوا ہونے کی وجہ سے ۔ 
جہاں اسے شوگر کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے وہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ جوڑوں سے درد سے مکمل آرام پا سکتے ہیں ۔ 

اس نسخے کو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں ۔ 

کریلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو عدد 
دیسی گھی /گھی ۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ 
چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ 

بنانے کا طریقہ : 
۱۔ کریلے کو بغیر کاٹے چھلکے کو کدوکش کرلیں ۔ 
۲۔ ایک پتیلی میں شامل کریں ۔ 
۳۔ گھی اور چینی شامل کرکے تھوڑی دیر پکائیں ۔ 
۴۔ پک جائے تو کسی برتن میں نکال کر ٹھنڈ ا کرلیں ۔ 
۵۔ کدوکش کے بعد جو کریلے بچے ہیں (یعنی ان چھلکوں کے بغیر ) ان کو گرینڈ کرلیں ۔ 
۶۔ گرینڈ کئے ہوئے کریلوں کے گودے کو سوتی کپڑے میں ڈال کر نچوڑ لیں ۔ 
۷۔ جو پانی نکلا ہے اسے کسی برتن میں محفوظ کرلیں ۔


Karele Ka Halwa banane ka tarika 

ترکیب:
استعمال کا طریقہ : 
۱۔نہار منہ ایک چمچ (کریلوں کے چھلکوں کو جو پکایا تھا وہ ) کھائیں ۔ 
۲۔اس کے بعد ایک روٹی ضرور کھائیں ۔ 
۳۔ سوتی کپڑے میں نچوڑا ہوا پانی جوڑوں پر لگائیں ۔ 
۴۔ انشاء اللہ پہلی دفعہ کے استعمال سے واضح فرق پائیں ۔ 

نوٹ : 
شوگر کے مریض چینی استعمال نہ کریں ۔

No comments:

Post a Comment

')