براﺅنی پڈنگ
اجزاء:
میدہ .........1کپ
پسی چینی.......... 3/4کپ
کوکوپاﺅڈر .........2کھانے کے چمچے
بیکنگ پاﺅڈر .......... 2چائے کے چمچے
نمک ...........1/4چائے کا چمچہ
دودھ ..........1/2کپ
تیل............ 2کھانے کے چمچے
ونیلا ایسنس............ 1چائے کا چمچہ
کٹے اخروٹ ..........1/2چائے کا چمچہ
براﺅن شوگر(پیکڈ) ..........3/4کپ
کوکوپاﺅڈر ..........1/4کپ
کھولتا پانی ...........1-1/2کپ
ونیلا آئس کریم ( آپشنل) سرو کرنے کے لیے۔
Brownie Pudding banane ka tarika
ترکیب:
ایک باﺅل میں 1کپ میدہ ، 3/4کپ پسی چینی ، 2کھانے کے چمچے کوکوپاﺅڈر ، 2چائے کے چمچے بیکنگ پاﺅڈر اور 1/4چائے کا چمچہ نمک اچھی طرح ملائیں ۔ پھر اس میں 1/2کپ دودھ ، 2کھانے کے چمچے تیل اور 1چائےکا چمچہ ونیلا ایسنس شامل کریں ۔ اب 1/2کپ کٹے اخروٹ ملائیںٰ ۔ تیار آمیزہ 8انچ کے گریس کیے چوکور ٹِن میں ڈال دیں ۔ ایک چھوٹے باﺅ ل میں 3/4کپ پیکڈ براﺅن شوگر اور 1/4کپ کوکو پاﺅڈر ملائیں ۔ پھر 1-1/2کپ کھولتاپانی ڈال کر ملائیں ۔ تھوڑا تھوڑا کرکے براﺅن شوگر ولا آمیزہ ٹِن والے آمیزے پرڈالیں اور پہلے سے گرم اوون میں 40منٹ بیک کریں ۔ پھر اوون سے جالی پرنکال کر گھنٹا بھر ٹھنڈا ہونے دیں اور گرم سرو کریں ۔ کیک چھوٹی پیالیوں میں نکال کر پین کی تہہ سے پڈنگ کیک پر ڈالیں اور ونیلا آئس کریم سے ساتھ سروکریں ۔
No comments:
Post a Comment