Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Saturday, July 9, 2022

آج کی پوسٹ ان عظیم مردوں کے نام

 


جو رات کو اپنے چھالے بھرے ہاتھوں سے , اپنی ماں , بہن , بیوی , بیٹی کے لیے گرما گرم مونگ پھلی لاتے ہیں اور ساتھ بیٹھ کر قہقہے لگا کر کہتے ہیں , تم لوگ کھاٶ میں تو راستے میں کھاتا آیا ہوں آج کی پوسٹ ان عظیم جوانوں کے نام "

جو شادی کے چند دن بعد پردیس کی فلاٸٹ پکڑتے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کا ATM بن جاتے ہیں ۔ ۔ جنہیں اپنی بیوی کی جوانی اور اپنے بچوں کا بچپن دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملتا آج کی پوسٹ ان سب مزدوروں , سپرواٸزروں اور فیلڈ افسروں کے نام "

جو دن بھر کی تھکان کے ٹوٹے بدن کے باوجود , اپنے بیوی بچوں کے مسکراتے چہرے دیکھنے کے لیے رات کو واٸس ایپ (voice app)کال کرنا نہیں بھولتے 

" آج کی پوسٹ ان سب دکانداروں اور سیلزمینوں کے نام " 

جو سارا سارا دن اپنے وجود کے ساتھ لیڈیز سوٹ لگا کر کہتے ہیں : باجی دیکھیں کیسا نفیس پرنٹ اور رنگ ہے " آج کی پوسٹ ان سب عظیم مردوں کے نام "

جو مکل کے کسی ایک کونے سے ڈراٸیو شروع کرتے ہیں اور پورے پاکستان میں اشیاء تجارت دے کر آتے ہوۓ اپنی بیٹی کے لۓ کسی اجنبی علاقے کی سوغات لانا نہیں بھولتے ۔ ۔ ۔ آج کی پوسٹ ان معزز افسران کے نام"

جو ویسے تو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتے , مگر اپنے بچوں کے رزق کے لۓ سینٸیر اور سیٹھ کی گامیاں کھا کر بھی مسکرا دیتی ہیں آج کی پوسٹ ان عظیم کسانوں کے نام "

جو دسمبر کی برستی بارش میں سر پر تھیلا لیے پگڈنڈی پھر کر کسی کھیت سے پانی نکالتے ہیں اور کسی میں ڈالتے

" آج کی پوسٹ ان دیہاڑی داروں کے نام "

جو ہفتے میں ایک دفعہ اپنی بیٹی کا پسندیدہ انڈے والا بند کباب لاتے ہیں اور ساتھ اعلان بھی کرتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ کھانا تو بس روٹی اور چٹنی ہے 

"آج کی پوسٹ ہر نیک نفس , ایماندار اور محبت کرنے والے باپ , بھاٸی , شوہر اور بیٹے کے نام جواپنے لیے نہیں اپنے گھر والوں کے لیے کماتے ہیں 

جن کا کوٸی عالمی دن نہیں ہوتا   

مگر ہر دن ان کے لیے عالمی دن ہوتا ہے 

کیونکہ جن کے لیے وہ محنت کرتے ہیں وہی تو ان کے لیے "کل علم" ہیں 


No comments:

Post a Comment

')