Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Wednesday, November 4, 2020

تمہیں پہاڑوں ، درختوں اور کچے راستوں پہ کیا ملتا ہے ؟؟


تمہیں پہاڑوں ، درختوں اور کچے راستوں پہ کیا ملتا ہے ؟؟

خلوص ملتا ہے ، جو جیسا ہے ویسا ملتا ہے ، حساب کتاب سے بچا ہوا ، فضول کاموں سے کٹا ہوا ، اپنی چھوٹی سی دنیا سے بچھڑا ہوا ، 
میں خود کو پالیتی ہوں یا پھر خود سے جاملتی ہوں ۔


Monday, November 2, 2020

جب ایک انسان سالوں کسی جانور کو پالتا ہے



جب ایک انسان سالوں کسی جانور کو پالتا ہے نا تو اسے اس پالتو جانور سے بھی اتنی محبت,انسیت,لگاؤ تو ہو ہی جاتا ہے کہ اگر وہ جانور مر جاے کہیں گم ہو جاے یا غاءب ہو جاے تو اس کا دل کسی شے کی کمی محسوس کرنے لگتا ہے,یوں لگتا ہے سب کچھ ہوتے ہوے بھی کچھ ایسا ہے جو مسنگ ہے-
لیکن تمہارے نزدیک تو شاید میری حیثیت اس جانور جتنی بھی نہیں ہے ورنہ ایک بار تو تمہارا دل کانپا ہوتا مجھے اس راستے پر ڈال کر یوں بیچ راہ میں آ کر میرا ہاتھ جھٹکتے ہوے-؟
یہ بھی نہیں سوچا کہ کتنا اعتبار کیا تھا میں نے- (: 
یہ بھی نہیں سوچا کہ میرے پاس تمہارے علاوہ تھا ہی کون جو مجھے اس اندھیر راستے سے لے جاتا-؟
کچھ بھی نہیں سوچا نا تم نے بس جب دل بھر گیا جان چھڑانی چاہی تو مجھے اپنی زندگی سے یوں نکال دیا جیسے کبھی تھی ہی نہیں-
کیا کوئ کسی کو ایسے بھی ریپلیس کرتا ہے-؟
کسی کے آ جانے پر پرانے ساتھیوں کو یوں بھی چھوڑا جاتا ہے بھلا-؟
کچھ بھی نہیں سوچا یار تم نے کچھ بھی نہیں


محبت ، دوستی ، ہمدردی ، رہنمائی یا مدد



محبت ، دوستی ، ہمدردی ، رہنمائی یا مدد یہاں کوئی ایسی نشانی چھوڑ جائیں جو یہ بتاتی رہے کہ اس راہ سے کبھی آپ گزرے 
تھے ۔۔!




چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہوتیں


چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہوتیں
لوگ واپس مل جاتے ہیں 
وقت بہتر ہوجاتا ہے .. 
سب مسئلے ہوجاتے ہوتے ہیں
چاہے کتنے گھنٹے لگیں ہفتے لگیں مہینے لگے یا سال لگیں 
ہر ایک کی آزمائش کا اپنا وقت ہوتا ہے
مگر جب وہ کن کہہ دے ..
آپ کا صبر اور خاموشی اسکو پسند آجائے تو لمحہ بھر میں سب ٹھیک ہو جاتا ہے ..
خود کو یقین دلائیں
خود کو بتائیں کہ وہ میرا رب ہے .. مجھے پیدا کرنے والا
ساری دنیا مجھے چھوڑ جائے ساری دنیا کے لوگ مجھے غلط کہہ دیں مگر میرا اللہ کبھی مجھے نہیں چھوڑے گا وہ کبھی مجھے غلط نہیں کہے گا ..
وہ ہر لمحہ ہر سانس میرے لیے موجود ہے .. 
اسکی یہی صفت تو خاص ہے کہ 
وہ ہمیشہ محبت کرتا ہے ..
خود کو ہمت دیں یہ کہہ کر اس محتصر زندگی پہ غم کیسا میرا اللہ تو میرے ساتھ ہے ..
خود کو یقین دلائیں وہ میرے ساتھ ہے وہ سب ٹھیک کردے گا .. اسے سب ٹھیک کرنا آتا ہے .. 
عنقریب وہ کردے گا ..


Sunday, November 1, 2020

"ضرورت"



میں نے دیکھا تھا اسکی آنکھوں میں
اسکے لہجے میں بولتی "ضرورت" تھی
اسکو ایک خوف تھا بچھڑنے کا 
اسکو میری اشد "ضرورت" تھی
میں نے دل رکھنے کو ہاں بولی تھی
ان دنوں کتنی خوش باش رہتی تھی
پھر "ضرورت" کو مار آیا میں 
لگ کے دیوار سے کھڑی چپ تھی
کہ جیسے اس کے بعد اسے
کسی شے کی "ضرورت" نا رہی تھی!!



میں چاہتی ہوں کہ.




- میں چاہتی ہوں کہ

...!!

میں ہدایت کا چراغ بن جاؤں!! 
دنیا میں کوئی مجھے جانے یا نہ جانے 
لیکن وہاں اوپر ...آسمان میں فرشتے مجھے جانتے ہوں 
مجھ سے محبت کرتے ہوں!! 
اور میرے لئے اللہ سے دعائیں کرتے ہوں!!


کبھی کبھی ہم اتنا تھک جاتے ہیں،



کبھی کبھی ہم اتنا تھک جاتے ہیں،
کہ نماز کے بعد دعا کرنے کی بھی،
ہمت نہیں ہو رہی ہوتی،
اتنا سب کچھ آنکھوں کے سامنے،
چلنا شروع ہوجاتا ہے،
کہ آنسو گرتے رہتے ہیں ،
اور ہم بھیگی ہوئی آنکھوں سے،
اپنے خالی ہاتھوں کو گھورتے رہ جاتے ہیں❤


چائے جیسا کردار ہے میرا



‏چائے جیسا کردار ہے میرا ،،
کسی کو حد سے زیادہ پسند ہوں ،،  
تو کسی کو نام سے ہی نفرت۔۔۔۔


Saturday, October 31, 2020

کچھ نیکیاں بھی ہلکے ٹھنڈے میٹھے سے



" کچھ نیکیاں بھی ہلکے ٹھنڈے میٹھے سے گلابی رنگ کی ہوتی ہیں جو کسی کو بتائی نہیں جاتی بس وہ چہروں پر نور بن کر ٹھہر جاتی ہیں رب کی رحمت کا نور....❤️


فرض کرو ہم تارے ہوتے۔۔


فرض کرو ہم تارے ہوتے۔۔

اِک دوجے کو دور دور سے دیکھ دیکھ کر جلتے بُجھتے
اور پھر اِک دن
شاخِ فلک سے گرتے اور تاریک خلاؤں میں کھو جاتے
دریا کے دو دھارے ہوتے
اپنی اپنی موج میں بہتے
اور سمندر تک اس اندھری، وحشی اور منہ زور مسافت
کے جادو میں تنہا رہتے
فرض کرو ہم بھور سمے کے پنچھی ہوتے
اُڑتے اُڑتے اِک دوجے کو چھوتے۔۔۔ اور پھر
کھلے گگن کی گہری اور بے صرفہ آنکھوں میں کھو جاتے!
ابرِ بہار کے جھونکے ہوتے
موسم کے اِک بے نقشہ سے خواب میں ملتے
ملتے اور جُدا ہو جاتے
خشک زمینوں کے ہاتھوں پر سبز لکیریں کندہ کرتے
اور اَن دیکھے سپنے بوتے
اپنے اپنے آنسو رو کر چین سے سوتے
فرض کرو ہم جو کچھ اب ہیں وہ نہ ہوتے


')