Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Tuesday, August 29, 2023

ماضی کی تکلیف دہ فائل لپیٹ کر رکھ دیں

 



ماضی کی تکلیف دہ فائل لپیٹ کر رکھ دیں

تکلیف دہ یادوں کو کسی ڈبے میں ڈال کر تالہ لگائیں اور چابی دریا میں بہا دیں


جو چھوٹ گیا۔ آپکے آنسو اور غم اسے زندہ نہیں کر سکتے

جو دل سے اتر گیا۔ کوئی چیز اسے واپس اس مسند پہ نہیں بٹھا سکتی


دریا اپنے اصل کی طرف، سورج مطلع کی طرف، بچہ ماں کے پیٹ طرف اور آنسو آنکھ میں واپس نہیں جا سکتے


آگے دیکھیں۔ ہوا آگے کو چلتی ہے۔۔۔ پانی آگے کو بہتا ہے۔۔۔ کارواں آگے چلتا ہے۔۔۔۔ یہ سنت حیات ہے۔ اس کی مخالفت مت کریں


اپنے لئے اپنی زندگی کو آسان بنائیں

آپ کی ضرورت آپکے حال اور مستقبل کو ہے۔۔۔۔ ماضی کو نہیں 

اپنی توانائی اور وقت سے مستقبل کو خوبصورت بنائیں




Sunday, August 27, 2023

انسان کو چاہئیے بغیر کسی سہارے کہ خوش رہنے کی عادت ڈال لے زندگی

 


انسان کو چاہئیے بغیر کسی سہارے کہ خوش رہنے کی عادت ڈال لے

 زندگی کبھی بھی لطیفے نہیں سناتی

 بلکہ ہر روز ایک نئی کڑواہٹ اور مٹھاس کی مکس پلیٹ لے کر آتی ہے

🥀



محبت کی طبیعت میں یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے



محبت کی طبیعت میں

یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے

کہ یہ جتنی پرانی, جتنی بھی مضبوط ہو جائے

اِسے تائیدِ تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے


یقیں کی آخری حد تک دلوں میں لہلہاتی ہو

ہزاروں طرح کے دلکش حسیں ہالے بناتی ہو

اسے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی ہے


محبت مانگتی ہے یُوں گواہی اپنے ہونے کی

کہ جیسے طفلِ سادہ شام کو اِک بیج بوئے

اور شب میں اُٹھے

زمیں کو کھود کر دیکھے

کہ پودا اب کہاں تک ہے؟؟؟


محبت کی طبیعت میں عجب تکرار کی خُو ہے

کہ یہ اقرار کے لفظوں کو سننے سے نہیں تھکتی

بچھڑنے کی گھڑی ہو یا کوئی ملنے کی ساعت ہو

اسے بس ایک ہی دھن ہے

کہو مجھ سے محبت ہے

کہو مجھ سے محبت ہے

تمھیں مجھ سے محبت ہے

سمندر سے کہیں گہری

ستاروں سے سوا روشن

ہواؤں کی طرح دائم

پہاڑوں کی طرح قائم


کچھ ایسی بے سکونی ہے وفا کی سر زمینوں میں

کہ جو اہلِ محبت کو سدا بے چین رکھتی ہے

کہ جیسے پھول میں خوشبو کہ جیسے ہاتھ میں تارا

کہ جیسے شام کا تارا

محبت کرنے والوں کی سحر راتوں میں رہتی ہے

گُمنام کے شاخوں میں آشیانہ بناتی ہے اُلفت کا

یہ عین وصال میں بھی ہجر کے خدشوں میں رہتی ہے


محبت کے مسافر زندگی جب کاٹ چکتے ہیں

تھکن کی کرچیاں چنتے وفا کی اجرکیں پہنے

سمے کی راہ گزر کی آخری سرحد پہ رُکتے ہیں

تو کوئی ڈوبتی سانسوں کی ڈوری تھام کر

دھیرے سے کہتا ہے

کہ یہ سچ ہے نا

ہماری زندگی اک دوسرے کے نام لکھی تھی

دُھندلکا سا جو آنکھوں کے قریب و دُور پھیلا ہے

اسی کا نام چاہت ہے

تمھیں مجھ سے محبت ہے

تمھیں مجھ سے محبت ہے



"جب مرد کسی عورت کو یہ کہتا ہے کہ وہ خوبصورت ہے

 


"جب مرد کسی عورت کو یہ کہتا ہے کہ وہ خوبصورت ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ عورت اس کے لیے کسی نہ کسی وجہ سے خاص اہمیت رکھتی ہے، وہ اسے بہت سی دوسری عورتوں میں

 identify

 کر سکتا ہے۔ " صرف چند دن پہلے ہی تو کالج میں میری فرینڈز اسی ایشو پر بات کررہی تھیں۔ 


"تمہارا کیا خیال ہے مہر؟" سمیعہ نے مجھے مخاطب کیا۔


"میرا خیال ہے جب کوئی مرد کسی عورت کویہ کہتا ہے کہ وہ خوبصورت ہے تو وہ اسے بیوقوف بنا رہا ہوتا ہے وہ دراصل یہ نہیں کہہ رہا ہوتا کہ تم خوبصورت ہو بلکہ یہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ تم کو بڑی آسانی کے ساتھ بے وقوف بنایا جا سکتا ہے اور جس لڑکی پر ان الفاظ کا اثر ہو وہ ثابت کرتی ہے کہ مجھے نہ صرف بے وقوف بنایا جا سکتا ہے بلکہ میں پہلے سے ہی بیوقوف ہوں۔" مزید میں کچھ نہیں کہہ سکی۔


دربارِ دل از عمیرہ احمد



Saturday, August 26, 2023

ایسا نہیں ہے کہ کوئی اور دعاؤں میں نہیں مگر یہ بھی ہے تیرا نام سب سے پہلے زبان پر آتا ہے

 


ایسا نہیں ہے کہ کوئی اور دعاؤں میں نہیں مگر یہ بھی ہے تیرا نام سب سے پہلے زبان پر آتا ہے


لوگ اچھے اور بھی ہیں تجھ سے مگر یہ بھی ہے جو تجھ میں اچھا نظر آتا ہے وہ کسی اور میں کہاں



Friday, August 25, 2023

سورہ کہف میں ایک سبق ہمارے لیۓ یہ بھی ہے کہ جب کچھ ایسا ہماری زندگی میں ہورہا ہو

 



___•🥀🤍•


سورہ کہف میں ایک سبق ہمارے لیۓ یہ بھی ہے کہ جب کچھ ایسا ہماری زندگی میں ہورہا ہو جس کی ہمیں سمجھ نہ آۓ تو ہمیں صبر کر لینا چاہیۓ کیونکہ ضروری نہیں کہ ہمیں ہر چیز کی حکمت فورا ہی سمجھ آجاۓ کبھی کبھی یہ باتیں وقت کے ساتھ سمجھ آتی ہیں اور وقت سارے راز کھول دیتا ہے

...!!



صبح_____بخیر_____زندگی

 



صبح_____بخیر_____زندگی🥀❤🥀


‏"آپ انمول ہیں۔ میں انمول ہوں۔ "

ہر انسان اپنی اپنی ذات کی عام سی خصوصیات میں رہ کر بھی اپنی جگہ بہت انمول ہے

خاص طور پر وہ جن کے "الفاظ" اور "عمل" دوسرے انسانوں کو مسکراتے رہنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں

خوش رہیں خوشیاں بانٹتے رہیں



Wednesday, August 23, 2023

ایک دن میں اچانک چلا جاؤں گا

 


میں چلا جاؤں گا 

ایک دن میں اچانک چلا جاؤں گا 

تم کو احساس تک بھی نہ ہوگا 

کہ میں جا چکا ہوں 

میری موجودگی بس یہی ہے 

کہ میری اداسی تمہاری ہنسی ، ہنس رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔



Tuesday, August 22, 2023

سنا ہے لوگ کہتے ہیں تعلق ٹوٹ جائے تو وہ یکسر ٹوٹ جاتا ہے

 




سنا ہے لوگ کہتے ہیں 

تعلق ٹوٹ جائے تو 

وہ یکسر ٹوٹ جاتا ہے 

تو پھر ہم دیکھتے کیوں ہیں 

کسی کی سبز لائٹ کو 

کسی واٹس ایپ سٹیٹس کو 

کسی کی ٹائم لائن پر

کیوں ہم سرچ کرتے ہیں 

کہ شاید ایک پوسٹ پر

کسی نے اُس سے پوچھا ہو

تمھارا تھا کوئی پہلے

تو شاید بے خودی میں 

اُس نے میرا نام لکھا ہو۔۔

کوئی اک شعر ایسا ہو 

پروفائل کے بائیو پر

جدائی پہ جو لکھا ہو .

اسے کاپی کرو گے تم

بہت مطلب نکالو گے 

اُسی کی ٹائم لائن پر

بہت ہی بے بسی سے پھر 

انا کو توڑ آتے ہو 

وہاں اک لائک کی صورت

کسی کمنٹ کی صورت 

تم خود کو چھوڑ آتے ہو

یا اُس کی نئی پوسٹ پر 

کسی سے پاگلوں جیسے 

یونہی پھر بحث کر لینا

کہ تمہارا نام مسلسل اسے

نوٹیفکیشن میں نظر آئے

تو تم اس کو یاد آؤ گے

شاید آ بھی جاؤ گے

تو کیا ریپلائی آئے گا .

کہ جب ترکِ تعلق ہے 

تو کیوں پھر دوسروں سے 

اس کی خیریت معلوم کرتے ہو 

تو کیوں اس کی ہر اک ڈی پی کو 

جا کے زوم کرتے ہو 

پھر اس کی ،

ہر اک پکچر پہ

یوں ہالے کی صورت میں 

کبھی انگلی گھماتے ہو 

تو پھر کیوں اس کی تصویروں کو

اپنا دکھ سناتے ہیں 

کبھی اس کی سٹوری پر

سٹیکر بھیجنا کوئی

کبھی اس کے سٹیٹس پر 

" بہت ہی خوب " لکھ دینا

تو پھر کیوں رات کو اکثر

کسی گُڈ نائیٹ پوسٹ پر 

اسی کو ٹیگ کرتے ہو

اور سونے سے ذرا پہلے

پرانی چَیٹ پڑھتے ہو

کیوں بے چین ہوتے ہو 

تم ایکٹو ناؤ کے لفظوں پر

بڑے بے تاب ہوتے ہو

وہ اب تک آن لائن ہے

تو پھر کیوں لوگ کہتے ہیں 

تعلق ٹوٹ جائے تو 

وہ یکسر ٹوٹ جاتا ہے

مگر ایسا نہیں ہوتا 

تعلق ٹوٹ بھی جائے 

ذرا سا پھر بھی رہتا ہے 

ذرا سا پھر بھی رہتا ہے



Sunday, August 20, 2023

تمہیں بھول جانے کی ہر کوشش یہ بارش بہا کر لے گئی ہے۔

 


تمہیں بھول جانے کی ہر کوشش یہ بارش بہا کر لے گئی ہے۔

کچھ دنوں سے مجھے لگنے لگا تھا تم میرے دل سے اتر گئے۔ اب تمہیں بھولنا آسان ہو گا۔

مگر تم تو میرے دل سے لپٹے ہوئے ہو۔۔۔امربیل کی طرح۔۔۔۔

میں جانتی ہوں 

تم چلے گئے ہو

مگر تم نہیں گئے۔۔۔ یہیں ہو۔ میرے اندر۔۔۔ بہت گہرائی میں۔۔۔میرے دل کی دھڑکن میں۔۔۔ میری سانسوں کی خوشبو میں۔۔۔ میری آنکھوں کی روشنی میں۔۔۔ میرے اندر بسیرا کر لیا ہے تم نے۔ 

میں چاہوں بھی تو تمہیں اپنے اندر سے نکال نہیں سکتی۔ 

تمہاری مسکراہٹ۔۔۔ تمہاری مغرور آنکھیں۔۔۔ تمہارا حق جتاتا ہوا لمس۔۔۔۔ میں ان کے حصار میں قید ہوں۔ تمہاری قربت کے چند لمحے میری پوری زندگی کو محصور کیے ہوئے ہیں۔ میں ان سے کبھی نکل ہی نہیں پائی۔ 

میں تمہیں یاد نہیں کرنا چاہتی۔۔۔

میں تمہیں سوچنا نہیں چاہتی۔۔۔

میں تو تمہاری طرف دیکھنا بھی نہیں چاہتی۔۔۔

مگر میں بے بس ہوں۔۔۔

سنو۔۔۔

میں تمہاری منتظر نہیں۔۔

مگر یہ دل



')