Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Thursday, February 1, 2018

حیدرآبادی چکن جنجر


حیدرآبادی چکن جنجر
اجزاء:
چکن بون لیس------------------ 1/2کلو 
کچی پسی پیاز---------------- 2عدد 
باریک کچھلی ہری مرچ----------------- 6عدد 
کڑی پتے--------------- چند عدد 
تیل 1---------------پیالی 
املی کا رس-------------------- 1/2پیالی 
ہلدی------------------- ایک چائے کا چمچہ 
کٹی لال مرچ ---------------------ایک کھانے کا چمچہ 
ادرک لہسن کا پیسٹ ----------------ایک کھانے کا چمچہ 
ثابت دھنیا----------------- ایک کھانے کا چمچہ 
خشخاش------------------ ایک کھانے کا چمچہ 
کٹی ہوئی ادرک-------------- 2کھانے کے چمچے 
سفید تل--------------------- 2کھانے کے چمچے 
سفیدزیرہ--------------------- 2/1کھانے کا چمچہ 
نمک ----------------------حسبِ ذائقہ 


Hyderabadi Chicken Ginger banane ka tarika 

ترکیب:
پہلے توے پر ایک کھانے کا چمچہ ثابت دھنیا ، 2/1کھانے کا چمچہ سفید زیرہ، ایک کھانے کا چمچہ خشخاش اور 2 کھانے کے چمچے سفید تل ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور پیس لیں۔ 
اب ایک دیگچی میں ایک پیالی تیل گرم کرکے اس میں 2عدد کچی پسی پیاز ڈلا کر ہلکی گلابی کریں۔ 
پھر اس میں 2/1کلو چکن، ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ حسبِ ذائقہ نمک اور ایک چائے کا چمچہ ہلدی ڈال دیں۔ 
جب چکن کا پانی خشک ہونے لگے تو اسے ہلکا سا بھون کر ایک کھانے کا چمچہ کٹی لال مرچ ، بھنا اور پسا مصالحہ، 6عدد باریک کچلی ہری مرچ، چند کڑی پتے اور 2/1پیالی املی کا رس شامل کرکے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ 
جب تیل اوپر آنے لگے تو اس میں 2کھانے کے چمچے کٹی ہوئی ادرک ڈال کر مزید 5منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ مزے دار حیدآبادی چکن جنجر تیار ہے۔ 

No comments:

Post a Comment

')