مجھے ہمیشہ اپنی پرانی چیزوں سے محبت رہی ہے۔مجھے نئی چیزوں کے رنگ میں ڈهلنا نہیں آتا۔۔میری دعائیں خاموش سی ہوتی ہیں۔۔
مجھے اپنی کیفیات کو الفاظ میں اتارنا نہیں آتا۔۔سب سمجھتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا مجھے کسی کو کچھ بتانا نہیں آتا۔۔جو دل میں ٹھر جاتا ہے میرے اسے میں اپنے حافظے میں بسا لیتی ہوں۔۔مجھے کوئی بھی تعلق دل سے توڑنا نہیں آتا۔میری خوداری کو اکثر لوگ انا سمجھ لیتے ہیں۔۔لیکن معذرت !! مجھے خدا کے سوا کسی کے سامنے جھکنا نہیں آتا ہر لحاظ سے بہتر ہوں میں بس ایک خامی ہے مجھ میں مجھے زمانے کے ساتھ بدلنا نہیں آتا
No comments:
Post a Comment