Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Saturday, June 6, 2020

میں اب تم سے ڈرنے لگا ہوں

" میں اب تم سے ڈرنے لگا ہوں
تم میری شخصیت کا سارا رعب دبدبہ ختم کر رہی ہو
میرے چہرے کی سنجیدگی اور کرختگی اب بے ساختہ سی مسکان اور نرمی میں بدل گئی ہے لہجے کی دھاک کی جگہ دھیمے پن نے لے لی ہے کسی محفل میں بیٹھے ہوئے مجھے تمہاری یاد کے آنے سے خوف آتا ہے کہ تمہیں سوچ کر میری آنکھوں میں آنے والی چمک اور لبوں کی دھیمی سی مسکراہٹ دیکھ کر لوگ میرے دل کی حالت نہ جان جائیں تم سے ملنے سے پہلے جو لوگ مجھ سے بات کرتے ہوئے خوف کھاتے تھے اور میری آمد پہ نظریں جھکا کر راستہ تبدیل کر لیتے تھے اب مجھے دیکھ کر ہنستے ہیں ایک دوسرے کو ٹہوکے مار کر باہمی نظر کا تبادلہ کر کے ذومعنی باتیں کرتے ہیں اور اگر یہی حال رہا تو عنقریب وہ کسی دن میرے سامنے آ کر سوال کریں گے کہ 
کون ہے وہ شوخ ادا جس کی محبت نے تمہیں سر تا پا بدل دیا
کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ اس مسئلے کا کوئی حل نکالوں مگر پھر خیال آتا ہے کہ
جو تمہاری صحبت میں رہے وہ تمہارے رنگ میں رنگے بغیر کیسے رہ سکتا ہے 
اور میں تمہارے ساتھ رہنے کا خواہاں ہوں 
مجھے تمہارے رنگوں سے محبت ہوتی جا رہی ہے"

Thursday, June 4, 2020

کتھارسس کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں

کتھارسس کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں 
کوئی اپنی تکلیف دوسروں سے کہہ کر دل کا بوجھ ہلکا کر لیتا ہے تو کوئی اسے کاغذ پہ اتار کے سکون محسوس کرتا ہے 
اور اذیت پتا ہے کب ہوتی ہے جب آپکو یہ سمجھ ہی نہ آ رہا ہو کہ آخر دل کو چھلنی کرتی اس کاٹ دار تکلیف کو اپنے وجود سے باہر کیسے نکالا جائے
سنتے ہیں کہ فلاں شخص مر گیا اور یہ بھی کہ چند لمحے پہلے تک تو وہ ہنس کھیل رہا تھا بلکل بھلا چنگا
ہوا کیا تھا؟؟
جی اچانک دل بند ہو گیا اور کہانی ختم
یہ معمہ اب میری سمجھ میں آتا ہے کہ اچانک دل کیسے بند ہو جاتا ہے 
اچانک کچھ بھی نہیں ہوتا
دل یونہی بند نہیں ہو جاتا
ایسی کئی ان کہی اذیت ناک باتوں کے بوجھ سے ہی ایک دن دھڑکنیں خاموشی سے دل کا ساتھ چھوڑ جاتی ہیں ۔


میں کسی سے بھی بہت جلد اٹیچ ہو جاتی ہوں

میں کسی سے بھی بہت جلد اٹیچ ہو جاتی ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سے فری ہوتی ہوں یا ایسا کچھ ، نہیں، خود سے تو میں کسی کو بلاتی بھی نہیں بات بھی مخصوص لوگوں سے کرتی ہوں لیکن جسے میں خود سے بلاتی ہوں تو وہ شخص میرے لئے اہم ہے، مطلب نا محسوس طریقے سے اس کا انتظار کرنا وہ اگنور کرے تو دکھی ہونا، پھر اسی فرسٹریشن میں سب کچھ الٹ پلٹ کر دینا ، اور ہاں بہت حساس بھی ہوں ، جس کو جانتی بھی نہیں ہو اس کے کچھ کہنے پر بھی آنسو بہنے لگتے ہیں میرے، جس کو جانتی بھی نہیں اس کا دل دکھانے سے بھی ڈرتی ہوں ، اگر ایسا ہو جائے تو مجھے گلٹ فیل ہوتا ہے میں نے کہا نا بہت حساس ہوں تو مجھے محسوس ہو جاتا ہے، بس میں کسی کو بھی لے کر بہت سوچتی ہوں بہت زیادہ ، 
اور پتا ہے یہ سب میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے 
✨🖤


میں نے بہت سے لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے

میں نے بہت سے لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ اب مجھے اس سے محبت نہی رہی اب میرے دل میں اس کے لیے صرف نفرت ہے کچھ لوگ تو بد دعائيں بھی دیتے ہیں 
وجہ یہ کہ انکے محبوب نے ان کی محبت کی قدر نٸ کی یا یوں کہ لیں کے ان کے محبوب نے محبت کا جواب محبت سے نہی دیا ۔
تو میں نہی سمجھتی کہ اس وجہ سے آپ محبت کرنا چھوڑ دو میرا ماننا ہے کے آپ نے محبت کی آپ نے اسکو چنا لاکھوں لوگوں میں سے آپ نے صرف اس ایک انسان کو آپنی محبت کے قابل سمجھا تو آپ نے محبت کی نا تو آپ کرتے رہو وہ نہی کرتا تو نا کرے محبت میں کیسا بدلہ محبت میں تو لین دین نہی ہوتا اس میں تو صرف دین ہی دین ہوتا ہے محبت بدلہ نٸ مانگتی ۔
اور جس سے محبت کر لی جاۓ نا اس سے کبھی نفرت نٸ کی جاسکتی جھوٹ کہتے ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں اب میں نفرت کرتا ہوں یا پھر انہوں نے کبھی محبت کی نہی ۔ 
اور محبوب کے لیے تو بس خیر ہی مانگی جاتی ہے بد دعا کے لیے تو محبت اجازت ہی نٸ دیتی۔❤

〰️⁩🔸 #وہ_جن_پر_اللّٰہ_نے_انعام_کیا۔۔۔۔!!!!


〰️🔸 "اور جو بھی اللہ کی اور رسول (ﷺ) کی فرمانبرداری کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ ہو گا جن پر اللہ نے انعام کیا ہے، جیسے انبیاء، صدیقین، شہداء اور نیک لوگ ہیں، یہ بہترین رفیق ہیں۔"
[النساء: 69]

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*

〰️🔸 "صادق، امین اور مسلمان تاجر قیامت کے دن انبیاء، صدیقین اور شہدا کے ساتھ ہو گا۔"
[سلسله احاديث صحيحه]

〰️🔸 "جس شخص میں تین چیزیں ہوں وہ ان کی وجہ سے ایمان کی مٹھاس اور ذائقہ پا لیتا ہے۔
اللہ اور اس کا رسول (ﷺ) باقی سب سے زیادہ محبوب ہوں، 
کسی سے محبت ہو تو صرف اللہ کے لیے 
اور کفر میں واپس لوٹ جانا اسی طرح ناپسند کرے جس طرح آگ میں پھینکے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔
[متفق علیہ]

〰️🔸 سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:
یا رسول اللہ ﷺ! ایک آدمی کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہے، لیکن ان جیسا عمل نہیں کرسکتا، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ 
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : 
اے ابو ذر! تو اسی کے ساتھ ہوگا جس سے تجھے محبت ہے۔ 
انہوں نے عرض کیا : میں تو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرتا ہوں۔ 
آپ ﷺ نے دوبارہ فرمایا : 
اے ابو ذر! تم یقینا اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو۔

〰️🔸 حضرت ربیعہ بن کعبؓ روایت کرتے ہیں کہ میں رسول اقدس ﷺ کی خدمت میں رات گزارتا تھا۔
 آپ ﷺ  کیلئے وضو کا پانی اور آپ ﷺ  کی (دیگر) ضرورت (مسواک وغیرہ) کا خیال رکھتا تھا۔ 
(ایک رات خوش ہوکر) آپ ﷺ نے مجھے فرمایا: 
''(کچھ دین و دنیا کی بھلائی) مانگ (مجھ سے دعا کرواؤ)۔''
میں نے کہا: بہشت میں آپ ﷺ کی رفاقت چاہتا ہوں۔
آپ ﷺ نے فرمایا: ''اس کے علاوہ کوئی اور چیز؟''
میں نے کہا: بس یہی! 
پھر آپ ﷺ نے فرمایا: 
''تو پھر اپنی ذات کیلئے سجدوں کی کثرت سے میری مدد کرو۔''
[رواہ مسلم]

Wednesday, June 3, 2020

ضروری نہیں ہوتا کہ

ضروری نہیں ہوتا کہ
دکھ لکھنے والا ہر شخص اپنی زندگی میں دکھی ہی ہو
ہو سکتا ہے اسے میری طرح دکھی تحریریں فیسینیٹ کرتی ہوں
اداسی سے بھرے الفاظ اسکے دل کو بھاتے ہوں اور وہ دوسروں کے درد کو بہت اچھے سے محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو!!


مگر میں ہر کام ادھورا کرتی ہوں

مگر میں ہر کام ادھورا کرتی ہوں 
مزاج ایسا ہے کہ ہر شے سے جلدی بیزار ہو جاتی ہوں اور اکتا کر اسے بیچ راہ میں ہی نامکمل چھوڑ دیتی ہوں
میرا ہر کام ناقص 
میرے سب خواب ادھورے
میری تمام خواہشات نارسائی کا عذاب سہتے سہتے تھک چکی ہیں
اور وہ!
وہ ٹھہرا بلا کا پرفیکشنسٹ، مستقل مزاج اور جنونی
اس نے جو خواب دیکھا اسکی تکمیل کی
اور کچھ اسکی قسمت مہربان ٹھہری 
اس نے جو چاہا پا لیا
قسمت اور فطرت کے لحاظ سے
ہم دونوں ایک دوجے کا متضاد تھے
تو ہماری محبت بھلا کیونکر پوری ہوتی؟
کیونکہ میں ہر کام ادھورا کرتی ہوں۔۔!
سو میں نے محبت بھی ادھوری کی 🙃

ڈھلتا دن۔۔ اجلا آسماں۔۔ دور بیٹھے کووں کی آواز

ڈھلتا دن۔۔ اجلا آسماں۔۔ دور بیٹھے کووں کی آواز۔۔ قطار بنائے گھروں کو لوٹتے پنچھی۔۔ سر سبز و شاداب بھرے ہوئے درخت۔۔نیم خنک ہوا کی پتوں سے سرسراہٹ۔۔ نیم باز آنکھیں۔۔ خامشی۔۔ سکون۔۔اور تمہاری یاد کے سنگ۔۔ لو گزار لیا ہے ایک اور دن۔۔
کیا تم خوش ہو ؟
ہاں میں خوش ہوں 
بہت خوش۔ تمھیں ایک مشورہ دوں ؟ مانو گی
ہاں  بولو 
آگے بڑھ جاؤ 
مجھے بھول جاؤ



اور حالتِ دل لگی یوں ہے



اور حالتِ دل لگی یوں ہے
تمہی سے پھر محبت ہو رہی ہے
 🙃



بہت بے ساختہ سی ہوں


بہت بے ساختہ سی ہوں
_____🖤
اپنی حالتِ دل آنکھ کے رستے عیاں ہونے سے نہیں روک سکتی
جن سے بے لوث محبت کروں انکے لئے میری ہر ادا میں محبت ہے
اور جو ایک بار میرے دل سے اتر جائے اس سے میں کسی مصلحت یا دنیا داری کے تحت بھی رشتہ نبھا اسے محبت نہیں دے سکتی
مجھے زہر خند الفاظ کو شہد میں لیپٹ کر ادا کرنے کا فن نہیں آتا
میں اپنی سرد مہری کو خاموشی میں ڈھلنے سے نہیں روک سکتی
لوگ محبتوں میں بھی سیاست کرتے ہیں
مگر مجھے یہ ہنر نہیں آتا
میں اپنے دل کا موسم چہرے پہ لئے پھرتی ہوں



')