یہ کیسی اندھی مسافتیں ہیں
نہ کوئی جادہ
نہ کوئی منزل
نہ رنج کوئی لا حاصلی کا
نہ میری آنکھوں میں خواب کوئی
نہ رتجگوں کا ملال کوئی
نہ دل میں کوئی الاؤ روشن
نہ آنسوؤں میں سوال کوئی
میں کیا بتاؤں،کہاں کھڑا ہوں؟
میں کیا بتاؤں
وہ کون تھا جو
اداس صبحیں،اداس شامیں
مرے مقدر میں کر گیا ہے
سراپا حیرت بنا گیا ہے
میں کیا بتاؤں وہ کوں تھا ؟
جو
نہ کوئی جادہ
نہ کوئی منزل
نہ رنج کوئی لا حاصلی کا
نہ میری آنکھوں میں خواب کوئی
نہ رتجگوں کا ملال کوئی
نہ دل میں کوئی الاؤ روشن
نہ آنسوؤں میں سوال کوئی
میں کیا بتاؤں،کہاں کھڑا ہوں؟
میں کیا بتاؤں
وہ کون تھا جو
اداس صبحیں،اداس شامیں
مرے مقدر میں کر گیا ہے
سراپا حیرت بنا گیا ہے
میں کیا بتاؤں وہ کوں تھا ؟
جو
No comments:
Post a Comment