Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Thursday, February 1, 2018

ہرے مصالحے والے انڈے


ہرے انڈےمصالحے والے
اجزاء:
انڈے----------- (اُبلے ہوئے) 6عدد 
ہرا دھنیا---------- 2گڈی 
ہری مرچیں----------- 8عدد 
لہسن---------- (بغیر چھلے) 6جوے 
چکن--------------- کیوب ایک عدد 
بھنا اور پسا ہوا سفید زیرہ---------------- ایک چائے کا چمچہ 
کٹی ہوئی کالی مرچ------------ ایک چائے کا چمچہ 
پیاز------------ (باریک کٹی ہوئی) 3عدد 
نمک------------ حسب ِ ذائقہ 
مکھن------------ 2کھانے کے چمچے 
تیل----------------- 2/1پیالی 
ہری مرچیں،ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) چھڑکنے کے لئے 


Haray Masalay Walay Anday banane ka tarika 

ترکیب:
دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز تل کر نکا ل لیں۔بلینڈر میں ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور لہسن یکجان کرکے دیگچی میں شامل کریں، اس میں چکن کیوب، زیرہ کالی مرچ اور نمک ملا کر بھونیں، فرائنگ پین میں انڈے ہلکے سے تل کر دیگچی میں شامل کریں۔ چند منٹ پکائیں اور مکھن ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔ ڈش میں نکالیں، اس پر تلی ہوئی پیاز ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔

زیرہ پراٹھا



اجزاء:
میدہ------------- 1/2کلو 
نمک-------- حسبِ ذائقہ 
تیل---------------- 2کھانے کے چمچے 
زیرہ------------------ 1چائے کا چمچہ 


Zeera Paratha banane ka tarika 

ترکیب:
تمام اشیاءکو گوند ھ کر توے پر پراٹھے تیار کرلیں۔

چنکی پنیر مصالحہ


چنکی پنیر مصالحہ


اجزاء:
پنیر-------------- (چوکور ٹکڑے) 250گرام 
مٹر----------- (اُبلے ہوئے) ایک پیالی 
گاجر--------- 250گرام 
آلو--------- 4عدد 
پھول گوبھی----------- 250گرام 
ٹماٹر------------ (اُبال لیں) 250گرام 
املی کا گوُدا-------------- 2/1پیالی 
کارن فلور------------ حسبِ ضرورت 
پسی ہوئی سونف-------------- ایک چائے کا چمچہ 
پسی ہوئی ہلدی-------------- ایک چائے کا چمچہ 
پسی ہوئی لال مرچ------------ ایک چائے کا چمچہ 
کڑھی پتے------------- 6عدد 
پیاز------------- (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد 
نمک---------- حسبِ ذائقہ 
تیل--------- 2/1پیالی 
تازہ لال مرچ-------------- سجانے کے لئے 


Chunky Cheese Masala banane ka tarika 

ترکیب:
ٹماٹر اُبال کر پیس لیں۔ آلو گاجر اور پھول گوبھی کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ہلکا سا اُبال لیں۔ دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز بادامی کریں، اس میں کڑھی پتے ڈال دیں۔ ایک پیالے میں ٹماٹر ، لال مرچ، سونف ، ہلدی اور نمک ملائیں، اسے دیگچی میں ڈال کر تیل اوپر آنے تک بھونیں۔ اس میں سبزیاں اور املی کا گودا ڈال دیں۔ پنیر پر کارن فلورلگائیں۔فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور پنیر تل کر دیگچی میں شامل کریں اور بھون کر ڈش میں نکا ل لیں۔ اسے لال مرچ سے سجا کر پیش کریں۔

حیدرآبادی چکن جنجر


حیدرآبادی چکن جنجر
اجزاء:
چکن بون لیس------------------ 1/2کلو 
کچی پسی پیاز---------------- 2عدد 
باریک کچھلی ہری مرچ----------------- 6عدد 
کڑی پتے--------------- چند عدد 
تیل 1---------------پیالی 
املی کا رس-------------------- 1/2پیالی 
ہلدی------------------- ایک چائے کا چمچہ 
کٹی لال مرچ ---------------------ایک کھانے کا چمچہ 
ادرک لہسن کا پیسٹ ----------------ایک کھانے کا چمچہ 
ثابت دھنیا----------------- ایک کھانے کا چمچہ 
خشخاش------------------ ایک کھانے کا چمچہ 
کٹی ہوئی ادرک-------------- 2کھانے کے چمچے 
سفید تل--------------------- 2کھانے کے چمچے 
سفیدزیرہ--------------------- 2/1کھانے کا چمچہ 
نمک ----------------------حسبِ ذائقہ 


Hyderabadi Chicken Ginger banane ka tarika 

ترکیب:
پہلے توے پر ایک کھانے کا چمچہ ثابت دھنیا ، 2/1کھانے کا چمچہ سفید زیرہ، ایک کھانے کا چمچہ خشخاش اور 2 کھانے کے چمچے سفید تل ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور پیس لیں۔ 
اب ایک دیگچی میں ایک پیالی تیل گرم کرکے اس میں 2عدد کچی پسی پیاز ڈلا کر ہلکی گلابی کریں۔ 
پھر اس میں 2/1کلو چکن، ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ حسبِ ذائقہ نمک اور ایک چائے کا چمچہ ہلدی ڈال دیں۔ 
جب چکن کا پانی خشک ہونے لگے تو اسے ہلکا سا بھون کر ایک کھانے کا چمچہ کٹی لال مرچ ، بھنا اور پسا مصالحہ، 6عدد باریک کچلی ہری مرچ، چند کڑی پتے اور 2/1پیالی املی کا رس شامل کرکے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ 
جب تیل اوپر آنے لگے تو اس میں 2کھانے کے چمچے کٹی ہوئی ادرک ڈال کر مزید 5منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ مزے دار حیدآبادی چکن جنجر تیار ہے۔ 

انڈے اور پنیر کا پراٹھا



انڈے اور پنیر کا پراٹھا

اجزاء:
کاٹیج چیز------------ 2/1کپ 
چیڈر چیز----------- 2ٹیبل سپون 
نمک------------- 2/1ٹی اسپون 
کالی مرچ-------- 2/1ٹی اسپون 
انڈے------------ 2عدد 
پیاز----------- (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد 
ہر ی مرچ--------(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد 
تیل---------------- ایک ٹیبل سپون 
آٹا---------------حسبِ ضرورت 


Anday aur Paneer Ka Paratha banane ka tarika 

ترکیب:
ایک ابلے انڈے کو میش کرلیں۔ 
باریک کٹی ہوئی پیاز کو آئل ڈال کر فرائی کرلیں۔ 
ایک باﺅل میں کش کی ہوئی کاٹیج چیز اور چیڈ رچیز ملائیں اور ساتھ ہی میش کیا ہوا انڈا اور پیاز بھی ملا لیں۔ 
پراٹھوں کے لئے آٹا گوندھ لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔ 
ایک پیڑا بیل کر اس پر فلنگ رکھیں اور دوسرے پیڑا بیل کر اسے ڈھانک دیں اور دوبارہ بیل لیں۔
توے پر یہ پراٹھا دونوں جانب سے سین کر گھی ڈال کر فرائی کرلیں۔ 
دوسرے انڈے کے سلائس کاٹ کرپراٹھے پر سجا دیں۔ 
گرم گرم پیش کریں 

میتھی کا پراٹھا


میتھی کا پراٹھا
اجزاء:
آٹا---------------- 2کپ 
بیسن--------------- 2/1کپ 
باریک کٹی میتھی-------------- ایک کپ 
ہرا دھنیا----------------- تھوڑا سا 
ہیر مرچ کا پیسٹ----------- ایک چمچ 
نمک---------- حسبِ ذائقہ 
دہی-------------- 2چمچ 
گھی-------- 2چمچ 
ہلدی---------- ایک چٹکی 


Methi Ka Paratha banane ka tarika 

ترکیب:
تمام اجزاءکو آٹے میں ملا کر گوندھ لیں۔ 
15-20منٹ کے لئے رکھ دیں۔ 
اب اس کے چھوٹے چھوتے پیڑے بنا کر بیل لیں۔ 
پھر ہلکی آنچ پر گھی لگا کر فرائی کرلیں۔ 
ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں 

پراٹھا رول


پراٹھا رول
اجزاء:
چکن بون لیس------------ ایک پاﺅ 
دہی--------- 2ٹیبل سپون 
نمک---------- 2/1ٹی اسپون 
لال مرچ----------- ایک ٹی اسپون 
گرم مصالحہ----------- ایک ٹی اسپون 
گوشت گلانے کا پاﺅڈر------------ 2/1ٹی اسپون 
تیل---------------- ایک ٹیبل سپون 

پراٹھا بنانے کے لئے اشیاء 

میدہ-------- 2کپ 
نمک------------ ایک ٹی اسپون 
گھی----------- 2ٹیبل سپون 
مایونیز----------- آدھ کپ 
چلی گارلک ساس--------------- 2ٹی اسپون 


Paratha Roll banane ka tarika 

ترکیب:
ایک باﺅل میں چکن ، دہی ، نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ، گوشت گلانے کا پاﺅڈر اور تیل ملا کر مکس کریں تقریباً 2گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ 
ایک فرائینگ پین میں آئل ڈال کر چکن ڈالیں اور اس کو گلنے تک پکائیں۔ 
پراٹھوں کا آٹا گوندھ کر چھوٹے چھوٹے پراٹھے بنالیں۔ 
پراٹھے پر پہلے تھوڑی سی مایونیز کی ڈپ لگائیں، پھر چکن کے پیس رکھیں اور چلی گارلک ساس ڈال کر یہ پراٹھا رول کرکے بٹر پیپر میں پیک کرلیں

کشمشی مفنز


کشمشی مفنز
اجزاء:
میدہ----------- 2کپ 
بیکنگ پاﺅڈر--------- ایک ٹیبل سپون 
نمک------- ایک چٹکی 
انڈا---------- ایک عدد 
کوکنگ آئل------- 4/1کپ 
دودھ----------- 4/3کپ 
دار چینی پاﺅڈر------------- 2/1ٹی سپون 
کالی کشمش------ 2/1کپ 
چینی---------------- 4/3کپ 


Kishmish Muffins banane ka tarika 

ترکیب:
میدہ،بیکن پاﺅڈر اور نمک کو اچھی طرح ملا کر چھان لیں، ساتھ ہی دار چینی کا پاﺅڈر بھی ڈالیں۔ 
انڈا اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس میں چینی ڈال کر پھر آہستہ آہستہ تیل ڈال کر پھینٹیں، دودھ بھی ساتھ ڈال دیں۔ آخر مین میدہ ملی ہوئی اشیاءپہلے والے آمیزہ میں ہلکے ہاتھوں سے ملائیں ساتھ ہی چھوٹی کالی کشمش بھی ڈال دیں۔ 
اب مفنز ٹرے میں کپ لگا کر اس میں آمیزہ ڈالیں اور پہلے سے گرم کیئے ہوئے اوون میں رکھ دیں۔ 
بیس سے پچیس منٹ تک کے لئے 350ڈگری سینٹی گریڈ پر گرما گرم مفنز فریش کریم کے ساتھ سرو کریں 

مصالحہ دار خاگینہ


مصالحہ دار خاگینہ
اجزاء:
انڈے--------- 2عدد 
نمک ------------حسبِ ذائقہ 
کالی مرچ -------- 1/2 ٹی اسپون 
باریک کٹے ٹماٹر-------- 2عدد 
لال مرچ --------- 1/2ٹی سپون 
ہلدی-------- ایک چٹکی 
پیاز-------- (بایرک کٹی ہوئی) ایک عدد 
تیل-------------- 3ٹیبل سپون 
ہرا دھنیا، ہری مرچ----------- حسبِ ضرورت 


Masala Egg Khakina banane ka tarika 

ترکیب:
دو انڈوں کو ایک پیالے میں پھینٹ کر اس میں کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک ملا دیں اور فرائنگ پین میں تھوڑا سا آئل ڈال کر فرائی کرلیں۔ اوراس آملیٹ کے باریک باریک لچھے سے کاٹ لیں۔ 
تیل گرم کرکے اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر تھوڑا لال کرلیں اور پھر نمک، مرچ، ہلدی ڈال کر ہلکا سا بھون لیں ، ساتھ ہی کٹے ہوئے ٹماٹر بھی ڈال دیں۔ 
جب ٹماٹر گل جائیں تو اس میں تھوڑا سا پانی ڈال دیں اور خوب پکالیں۔ 
جب پانی پک جائے اور مصالحہ بھن جائے تو اس میں آملیٹ کے ٹکڑے ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر دو منٹ دم دے دیں۔ 
پراٹھا یا روغنی روٹی کے ساتھ لنچ باکس میں رکھ دیں۔

دہی مرچ


دہی مرچ
اجزاء:
ہری مرچ۔۔۔۔۔ ایک پاؤ 
دہی۔۔۔۔100گرام 
چاٹ مصالحہ۔۔۔۔4کھانے کے چمچے 
تیل۔۔۔فرائی کے لئے 
نمک۔۔۔حسبِ ذائقہ 


Dahi Mirch banane ka tarika 

ترکیب:
ایک پاؤ ہر ی مرچ کو بیج میں چیرا لگا دیں۔اب 100گرام دہی میں 4کھانے کے چمچ چاٹ مصالحہ، 2عددلیموں کا رس اور حسب ِ ذائقہ نمک ڈال کر آمیزہ بنا لیں۔پھر اس آمیزے کو مرچوں کے اندر بھر یں اور 4سے 5دن تک دھوپ میں رکھیں۔اوپر ململ کا کپڑاڈال دیں۔اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں مرچیں فرائی کریں اور نکال کر سرو کریں.
')