Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Tuesday, February 9, 2021

میں جنگ میں جیتا گیا سامان نہیں ہوں

میں جنگ میں جیتا گیا سامان نہیں ہوں
خستہ حالی پر اپنی مگر حیران نہیں ہوں
۔
مجھے تو کوئی ڈھونگ بھی رچنا نہیں آتا
روتے ہوئے کہتا ہوں کہ پریشان نہیں ہوں
۔
لہجے پر اپنے بہت تنقید سنی ہے
لوگوں کی نگاہ میں اچھا انسان نہیں ہوں
۔
ظاہر ہے فرشتوں سے تعلق نہیں میرا
مسجد میں مولوی کا بیان نہیں ہوں
۔
راتوں میں اکثر لکھنے کی عادت ہے
اور کہتے ہو ادب کا قدردان نہیں ہوں ؟
۔
لگتا ہے چُپ ہوں مگر چُپ نہیں ہوں 
رنگوں سے ان کے ذرا انجان نہیں ہوں
۔
خدشہ کوئی ، خطرے کا امکان نہیں ہوں
شاعر ہوں میری جان! عام انسان نہیں ہوں...



Sunday, February 7, 2021

ساری ہدایت سامنے ہے لیکن پھر بھی ہم اندھے ہو چکے ہیں۔

ساری ہدایت سامنے ہے لیکن پھر بھی ہم اندھے ہو چکے ہیں۔ قبول کرنے ، عمل کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔  دل ہر بے معنی چیز کی طرف کھینچتا ہے، نہیں کھینچتا تو اچھائی کی طرف ہی نہیں کھینچتا۔لوگوں کی غلطیاں معاف کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ان کی معافی پر دل صاف کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہمارے دل اندھے اور پتھر ہو چکے ہیں کہ ہم لوگوں کو سخت انداز سے جج کرنے کے عادی ہوچکے ہیں،
 انہیں مارجن دینا ہی نہیں چاہتے۔چاہتے ہیں کہ جس نے برا کیا وہ یہیں ہمارے سامنے دنیا کے جہنم میں جلے۔ دلوں کا اندھیرا روح کو اندھا رکھتا ہے، روشنی تو صرف ہداہت پر عمل سے ہی ہو گی۔



Some mornings are really like rebirths.

Some mornings are really like rebirths. You wake up and you decide you are about to do a radical change in your life.
 You wake up and you think: not today. not anymore. 
Some mornings are like a wake from the past. 
You realise you're finally ready. You're finally ready to let go. Or to do. Or to be. Or to not be.


دوستی۔۔


میں نے ہمیشہ اس لفظ کا احترام کیا ہے، اور ہمیشہ سے اس ایک لفظ کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔۔ مجھے لگتا تھا دوستی کرنا کوئی مشکل کام نہیں لیکن دوستی نبھانا کوئی آسان کام نہیں تھا میرے لیے۔۔ کیونکہ میں ایسی لڑکی تھی جس کو زیادہ دوست بنانے نہیں آتے، میں ہمیشہ سے بہت دوستوں سے دور رہی، کیونکہ مجھے کسی کے ساتھ منسلک ہونے سے ڈر لگتا تھا، مجھے ڈر تھا کے جس کو دوست کہا ہے وہ مجھے چھوڑ کے کسی اور کو دوست نہ بنا لے، کیونکہ مجھ جیسے خاموش دوستوں کا متبادل بہت جلد مل جاتا ہے۔۔


لیکن میں نے جانا کہ آپ دوستی میں بھی کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کر سکتے، میرا دوستی میں اپنے آپ کو پہلے رکھنے والا بھرم اس دن ٹوٹا جب زندگی کے نئے موڑ (یونیورسٹی لائف)  میں ایسی دوست ملی جس کی پہلے سے ہی بیسٹ فرینڈ تھی۔۔ وہ ہمیشہ سے میری پہلی ترجیح رہی اور میں اس کی دوستوں میں دوسری ترجیح۔۔ 


کبھی کبھی دکھ بھی ہوتا تھا، دل کرتا تھا اس سے تھوڑا دور ہو جاؤں،  لیکن پھر کچھ ایسا ہوتا تھا کہ ہم دونوں ساتھ ہوتے تھے ، اس کی خوشی اپنی بیسٹ فرینڈ کے ساتھ تھی اور میں اس کی خوشی کو پہلے رکھتی تھی۔۔ 
اس دوران مجھے احساس ہوا کے دوستی بے غرض بھی ہوتی ہے، میں نے خود کو دوسرے نمبر پہ رکھ لیا، جن باتوں پہ پہلے لڑتی تھی، ان باتوں کو چپ کر کے سہ لیا۔۔ اس دن سمجھ میں آیا کے کچھ رشتوں میں خود کو پیچھے رکھنا پڑتا ہے کیونکہ وہ لوگ، وہ رشتے ہمیں خود سے بھی پیارے ہوتے ہیں۔۔


اور پھر رب ہی تو ہے جو آپ کی پسندیدہ چیزوں پہ آپ کی آزمائش لیتا ہے اور آپ کو اک بار پھر احساس ہوتا ہے کہ رب کے ساتھ دوستی کرنا آسان ہوتا ہے اور انسانوں کے ساتھ دوستی نبھانا اتنا ہی مشکل۔۔


اور آخر میں  ڑندگی میں یہی سمجھ آیا ہے کہ دوست کی خوشی میں خوش ہونا ہی دوستی ہے ۔



Sometimes you want to speak, and your tongue doesn't take your word

Sometimes you want to speak,
and your tongue doesn't take your word
*
Sometimes you want to write everything
*
But your pen doesn't want to confer
Sometimes you want to heal your wounds
*
Yet it doesn't have medicine in this world
*
Sometimes you want to see differently
*
Still, your inner eye has vision blurred
Sometimes you want to do something great
*
However, you believe that you're a nerd
Sometimes you want to fly so high
Then you realize that you're not a real bird
*
Sometimes you want to leave everything
Then you think that you're so weird 
*
The game of life is difficult and hard,
But you're not the only one who got hurt
*
so try and try until a day,
Your tongue will say words without any fright
*
your pen will  happily take your pride
Your wounds would get a treatment right
*
Your eye will have great vision and sight
*
Your  passion will take a very long flight
*
Your greatness will make others life so bright
*
Your weirdness will take all of your blight
*
Just try and always remember that,
Your lord is always by your side


پیچھے مُڑ کر دیکھتی ہوں تو دور تلک سیاہـــی دِکھتی ہے

پیچھے مُڑ کر دیکھتی ہوں تو 
دور تلک سیاہـــی دِکھتی ہے 
اور آگے گہـــری کھائـــی !
جس کا نوالہ  بننے سے کترا رہی ہوں …
ساکن ہوں ایک ہی نُقطے پر جو جلد یا بدیر مِٹنے کے قریب ہے 
یہ کیسا مقام ہے جہاں سایہ بھی ساتھ نہیں 
یہ تو اس ناتواں وجود  پر سراسر ظُلـــــم ہے ! ⁦♡


شکار آتا ہے قدموں میں بیٹھ جاتا ہے،



شکار آتا ہے قدموں میں بیٹھ جاتا ہے،
ہمارے پاس کوئی جال وال تھوڑی ہے! 



Saturday, February 6, 2021

کہیں جانا نہیں ہے

کہیں جانا نہیں ہے
بس یُونہی سڑکوں پہ گُھومیں گے کہیں پہ سگنل توڑیں گے کِسی کی راہ روکیں گے
کوئی چِلّا کے گالی دے گا کوئی ھارن بجائے گا ذرا احساس تو ھو گا کہ زندہ ھیں
ہماری کوئی ہستی ہے..



Thursday, February 4, 2021

اللہ ہمارے انتظار کے لمحات کبھی ضائع نہیں کرتا..

اللہ ہمارے انتظار کے لمحات کبھی ضائع نہیں کرتا.. 
ہم لوگوں کے ہمیں بیچ راہ میں اپنا بنا کر چھوڑنے پر تو اللہ کے آگے رو سکتے ہیں.. 
مگر ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہم نے کتنی ہی نمازیں, دعائیں انہی لوگوں کے لئے اپنے رب کی بارگاہ میں ادھوری اور کبھی کبھی مکمل چھوڑ دی تھیں..
لوگوں کا کیا ہے انہوں نے کسی نا کسی بہانے میں آ کر چھوڑ ہی جانا ہے.. 
اللہ ہے نا.. 
وہ کبھی نہیں چھوڑتا.. 
نہ درد میں..
نہ تکلیف میں.. 
وہ تھام لیتا ہے.. 
وہ کافی ہے نا....



Wednesday, February 3, 2021

ام الیقین

''تم کیا کرنا چاہتی ہو دبیسا؟تمہاری باتوں پر یقین کر لینے پر بھی ہمارا نصیب نہیں بدلے گا۔''
    ''ہمیں نصیب نہیں بدلنا، ہمیں اپنے یقین کو ام الیقین کرناہے۔''
    ''ام الیقین....''
    ''یقین سے بڑھ کر یقین۔نفرت کی سب نشانیاں ملنے کے باوجود، خدا کی ''محبت'' پر یقین۔قہر کی سب علامتیں دکھائی دینے کے باوجود اس کے رحم پر''یقین''۔ہماری بیماری کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی ، ساری دنیا کے کہنے کے باوجود'' اس کی شفاء'' پر یقین۔''جو زمین پر نہیں ہوتا، وہ آسمان سے ہوتاہے، صرف رب کے حکم سے ہوتاہے۔اس شہادت پر ''یقین''۔''

-ام الیقین



')