''تم کیا کرنا چاہتی ہو دبیسا؟تمہاری باتوں پر یقین کر لینے پر بھی ہمارا نصیب نہیں بدلے گا۔''
''ہمیں نصیب نہیں بدلنا، ہمیں اپنے یقین کو ام الیقین کرناہے۔''
''ام الیقین....''
''یقین سے بڑھ کر یقین۔نفرت کی سب نشانیاں ملنے کے باوجود، خدا کی ''محبت'' پر یقین۔قہر کی سب علامتیں دکھائی دینے کے باوجود اس کے رحم پر''یقین''۔ہماری بیماری کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی ، ساری دنیا کے کہنے کے باوجود'' اس کی شفاء'' پر یقین۔''جو زمین پر نہیں ہوتا، وہ آسمان سے ہوتاہے، صرف رب کے حکم سے ہوتاہے۔اس شہادت پر ''یقین''۔''
-ام الیقین
No comments:
Post a Comment