لوگوں کی محبت کو اپنا غم مت بناؤ
پس لوگوں کے دل تو الٹتے پلٹتے رهتے ہیں ۔
لوگ کبھی بھی وہ نہیں ہوتے جو نظر اتے ہیں.ہر انسان کے اندر اور بہت سے انسان بسے ہوتے ہیں ۔ جو موقع کی تلاش میں رهتے ہیں ۔اور موقع ملتے ہی باہر نکل اتے ہیں ۔
کوئی سفاک
کوئی مہربان
کوئی ملنسار
کوئی دھوکے باز
کوئی دوغلا
کوئی ہنس مکھ
تو کوئی تلخی سے بھرا ہوا ۔
ایک لمحہ آپ کے ساتھ تو دوسرے ہی لمحے آپ کے خلاف آپ کو پتا بھی نہیں چلتا ۔ کون کہاں بدل جاے ۔ برسوں کے تعلقات منٹوں میں ختم ہو جاتے ہیں ۔آپ جتنی مرضی کوشش کر لیں آپ لوگوں کو نہیں جان سکتے ۔ آپ کسی کو جاننے کا دعوا بھی نہیں کر سکتے ۔ آپ یہ کبھی نہیں جان سکتے کہ بند دروازوں کے پیچھے کوئی کس حال سے گزر رہا ہے ۔
ہو سکتا ہے کوئی کتنا خوش نظر آے ، کسی کی ہنسی کتنی ہی بلند کیوں نہ ہو ، وہ کسی ایسے غم اور تکلیف کا سامنا کر رہا ہو جو نا قابل بیان ہو
آپ لوگوں سے نرمی برتیں ۔ خواہ آپ کو جواب میں تلخی ہی کیوں نا ملے ۔ درگزر کرنا سیکھیں ۔اور اپنی امیدوں کو صرف اور صرف اللّه پاک سے وابستہ کر لیں.
No comments:
Post a Comment