تو بس اپنے پیارے اللہ تعالی جی پر کامل یقین رکھیں وہ دینگے وہ ہی عطا کرینگے کیونکہ انکے علاوہ نہیں کوئی ذات اس قابل جو آپکی دعا, التجا اور فریاد نا صرف سنے بلکے اسے بہت چاہت , مان اور آپکے غرور اور یقین کے ساتھ آپکی جھولی میں وہ تمام چیزیں عطا کر دیتے ہیں جو آپنے تھک کر مایوس ہو کر مانگنا بھی چھوڑ دی تھی اور تب آپ حیران رہ جائینگے کہ اللہ تعالی جی یہ تو میں نے مانگنا بھی چھوڑ دیا تھا تو اللہ تعالی فرمائینگے میرے بندے میں تو تیرا صبر آزما رہا تھا اور اب تیرا امتحان ختم اور صلہ ملنے کا وقت شروع اب دیکھ میں تجھے کیا کیا کس کس وسائل سے عطا کرتا ہوں کہ تو حیران رہ جائیگا اور جب کن فیکون کی ہوا میں نے چلا دی تو تیرا سر سجدے سے نہیں اٹھےگا..
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو یقین اور امید کے ساتھ اپنے اللہ تعالی سے ملاقات کرتے ہیں اور عطا ہو جانے پر بھی خوشیوں میں مگن ہو کر اللہ تعالی کو نہیں بھولتے...اور اگر خوشیاں ملنے پر اور زندگی سے مطمئن ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا نہیں کرتے تو پھر مالک کے ساتھ بےوفائی ہے. اللہ تعالی ہم سب کو یقین اور صبر کی طاقت عطا فرمائے اور ہمارے معاملات آسان فرمادیں آمین ثم آمین یا رب العالمین.
No comments:
Post a Comment