شکر اور اطمینان قلب ایک ہی چیز کے دو نام ہیں یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ دل سے اللہ کی دی ہوئی نعمتوں پر شکر گزار ہوں اور بے چین بھی ہو ں۔ جب آپ دل سے اس بات کو مان لیتے ہیں کہ جو کچھ میرے پاس ہے میں اس کا حقدار نہیں تھا لیکن پھر بھی اللہ تعالی نے مجھے ان نعمتوں سے نوازا ہے تو پھر آپ فورا اللہ کے سامنے سجدہ میں گر جاتے ہیں ہیں اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور اس شکر ادا کرنے سے دل کو جو سکون ملتا ہے وہ سکون دنیا کی کسی اور چیز سے نہیں مل سکتا
آپ بے چین تب ہی ہوتے ہیں جب آپ سوچتے ہیں کہ مجھے میرے حق سے کم ملا ہے حلانکہ دنیا میں کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس سے اس کے حق سے کم ملا ہو ہر انسان ہر چیز کو اس کے حق سے زیادہ ہی ملا ہے تو پھر کیوں ہم اللہ کا شکر ادا کر کے اطمینان قلب حاصل کرنے کے مقام پر اعتراضات کر کے بے چینیاں سمیٹ رہےہیں
No comments:
Post a Comment