Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Thursday, December 9, 2021

اگر ہم اسی طرح ایک دوسرے سے ملتے رہے

اگر ہم اسی طرح
ایک دوسرے سے ملتے رہے  
درخت لگے راستوں اور
کنکریٹ کے فٹ پاتھوں پر
گھنٹوں پیدل چلتے رہے 
سفید بادلوں کو دیکھ کر خوش ہوتے 
اور اچانک امنڈ آنے والی بارشوں میں بھیگتے رہے
مضافاتی سڑکوں پر 
دیر تک بے مقصد ڈرائیو کرتے رہے
چائے خانہ میں 
کونے والی میز پر
رات گئے تک بیٹھ کر 
دنیا جہان کی باتیں کرتے  
اور خواب میں گم ہو جانے والی نظموں 
دوبارہ کبھی نہ مل سکنے والے دوستوں    
اور بے نام رشتوں، آدرشوں، محبتوں کو
یاد کر کے اداس ہوتے رہے
تو دیکھنا 
ایک دن ہم نظم بن جائیں گے 

Monday, December 6, 2021

Positive” feelings are never meant to be a trade off for the “negative” ones

"Positive" feelings are never meant to be a trade off for the "negative" ones. I believe that contrasting feelings can coexist but I also believe that what we choose to focus on can grow stronger and become the dominant emotion. Choosing joy or gratitude is never meant to invalidate the times we feel pain or are going through something difficult. The choice is just meant to shift our focus and move us towards better things. Lots of requests for Pooh bear and his pals so I may need to split them up over these next few weeks but here's little piglet…he may be small but he's definitely loved ❤️
Add gt

Ironically, it has been a very busy day

Ironically, it has been a very busy day 😂 but I'm now laying in bed for a little before the next activity. Rest is important. It is something we think we do but many of us struggle with it. Whether it's getting to bed at a good time, putting our phones away and saving emails for tomorrow, or letting ourselves mentally put our worries away…rest lets us keep going. It's RESTores us. So, in any way you can today and however you need, find rest today ❤️

No one will understand when you choose yourself for a change

No one will understand when you choose yourself for a change.
Every time you choose yourself or your own peace of mind, 
You will be the bad person in at least one story, but the savior in yours.
Save yourself this time.

Losing a way that was the best for you in your thoughts might lead to alot and is quite upsetting

Losing a way that was the best for you in your thoughts might lead to alot and is quite upsetting, because its merely according to what we like and want but the reality that the rest other that is coming ahead is way more beautiful and everlasting, because in the end only things happen that are written in our fate, and when the Writer is the most merciful, how not our fate be the best of all.
-
Pray for the good days, the best for you and have patience wait for the right time and you'll  be blessed with the beautiful things inshaAllah.

میں آنکھیں موندے اپنے چہرے پر اَس کی نظروں کی تپش محسوس کر رہی ہوں

میں آنکھیں موندے اپنے چہرے پر
اَس کی نظروں کی تپش محسوس کر رہی ہوں
میں اَسکی آنکھوں میں اپنے لیے محبت محسوس کررہی ہوں
میں جانتی ہوں
وہ بند آنکھوں کے پیچھے چھپے میرے آنسوؤں کو دیکھ رہا ہے
لیکن ہاتھ بڑھا کر صاف کرنے سے قاصر ہے
میں آنکھیں کھولنا نہیں چاہتی
کہ کہیں وہ شرمندہ سا ہو کر نظریں نہ چرا لے
میں تا عمر اس لمحے کی گرفت میں قید رہنا چاہتی ہوں
کہ میں آنکھیں موندے لیٹی رہوں ,اور وہ نظروں کے حصار میں لیے مجھے تکتا رہے
لیکن لمحے کو آخر گزرنا ہے,ماضی بن جانا ہے
رات کے بعد دن کو آنا ہے
یہی فطرت ہے
اور فطرت بھلا کب چاہنے سے بدلی ہے
اور چاند بھلا کیسے مجھےتاعمر نظروں کے حصار میں لیے بیٹھ سکتا ہے
چاند کو بھی آخر سورج کی روشنی میں چھپ جانا ہے,گم ہو جانا ہے

کوئ آزمائش خالی ہاتھ نہیں جاتی انسان پر سے۔

کوئ آزمائش خالی ہاتھ نہیں جاتی انسان پر سے۔  کبھی صلہ دے جاتی ہے۔۔کبھی اللّٰہ کے ہاں مقبولیت دے جاتی ہے۔۔۔۔۔اور کبھی دعا کرنے کا سلیقہ دے جاتی ہے۔ اللّٰہ جو آزمائشیں بندے پر ڈالتا ہے ان میں سے کوئ ایک بھی انسان کو خسارے میں نہیں ڈالتی۔ زبان پر شکر رکھیں۔    اللّٰہ بڑا مہربان ہے✨❤️

لوگوں کی محبت🥀


لوگوں کی محبت کو اپنا غم مت بناؤ !!
پس لوگوں کے دل تو الٹتے پلٹتے رهتے ہیں ۔ 
لوگ کبھی بھی وہ نہیں ہوتے جو ہمیں نظر آتے ہیں. ہر انسان کے اندر کئی روپ بسے ہوتے ہیں ۔ جو موقع کی تلاش میں رهتے ہیں ۔اور موقع ملتے ہی باہر نکل آتے ہیں ۔۔،
کوئی سفاک 
کوئی مہربان 
کوئی ملنسار 
کوئی دھوکے باز 
کوئی دوغلا 
کوئی ہنس مکھ 
تو کوئی تلخی سے بھرا ہوا ۔ 
ایک لمحہ آپ کے ساتھ تو دوسرے ہی لمحے آپ کے خلاف آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ کون کہاں بدل جائے ۔ برسوں کے تعلقات منٹوں میں ختم ہو جاتے ہیں ۔آپ جتنی مرضی کوشش کر لیں آپ لوگوں کو نہیں جان سکتے ۔ آپ کسی کو جاننے کا دعوا بھی نہیں کر سکتے ۔ آپ یہ کبھی نہیں جان سکتے کہ بند دروازوں کے پیچھے کوئی کس حال سے گزر رہا ہے ۔ 
ہو سکتا ہے کوئی کتنا خوش نظر آئے ، کسی کی ہنسی کتنی ہی بلند کیوں نہ ہو ، وہ کسی ایسے غم اور تکلیف کا سامنا کر رہا ہو جو نا قابل بیان ہو۔۔
 لوگوں سے نرمی برتیں ،خواہ آپ کو جواب میں تلخی ہی کیوں نہ ملے ۔ درگزر کرنا سیکھیں ۔اور اپنی امیدوں کو صرف اور صرف اللّٰہ پاک سے وابستہ کریں۔❤️
اللّٰہ پاک ہماری عزت و آبرو، جان و مال کی حفاظت فرمائے۔۔😇
 دو رنگے منافقین ، چالبازوں ، دھوکے بازوں ، مکاروں ، ڈرامے بازوں ،حاسدوں اور جاہلوں کے شر سے محفوظ فرمائے۔۔
آ مین یا رب العالمین 🤲

The older I get the more I realize how being grateful for simple things make life beautiful

"The older I get the more I realize how being grateful for simple things make life beautiful: a cup of coffee, a smile on children's faces, clean laundry, waking up in the morning and just being in the here and now, not trying to figure out the whole life at once.

The older I get the more I realize how all the messiness in life taught me the most important lessons in appreciation and gratitude, and shaped me into a stronger, beautiful, perfectly imperfect person.

The older I get the more I realize that each day is a new beginning and that I have the power and right to choose my battles and attitude, even when I can't change the circumstances."

سمجھیے اس سے پہلے کے دیر ہو جاۓ

میاں بیوی رات کو اکٹھے لیٹتے ہیں، ایک دوجے سے ڈھیروں باتیں کرتے ہیں اور سو جاتے ہین، صبح بیوی اٹھتی ھے تو پتا چلتا ھے کہ شوہر نے خودکشی کر لی ھے۔۔اتنا قریبی رشتہ ھوتا ھے لیکن بیوی کو اندازہ بھی نہیں ھو پاتا کہ میرا شوہر خودکشی کا ارادہ کر چکا ھے۔

ایک ہی گھر میں سب بہن بھائی رہتے ہیں، بھائی گھر مین سب سے مل کر نکلتا ھے۔۔ سامنے مال میں جا کر خودکشی کر لیتا ھے۔۔۔ماں جائے، جو بچپن سے ایک دوجے ساتھ زندگی گزار رھے ہین، وہ جان ہی نہیں پاتے کہ ان کا ایک دل کا ٹکڑا اس حد تک زندگی سے مایوس ھے کہ اس سے نجات پانا چاہتا ھے۔

طالبعلموں کا ایک گروپ اکٹھا اپنا رزلٹ دیکھتا ھے، رزلٹ بعد ایک دوسرے ساتھ ہنسی مذاق اور ٹھٹے اڑاتا ھے، ان میں سے ان کا ہی ایک دوست گھر جانے کی بجائے نہر میں کود کر اپنی جان دے دیتا ھے اور ایک دوسرے کو جگر  کہنے والوں کو احساس تک نہیں ھو پاتا کہ ان کا ایک جگر اس دنیا سے جانے کی ٹھان چکا ھے۔۔۔۔

ایسی کئی جانیں، ایسے کئی انسان، جن سے ہمیں اپنی محبت کا اور بے پناہ قربت کا دعوی ھوتا ھے، وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہم اس ہاتھ میں پکڑے ھوئے موبائل فون کے ذریعے ہزاروں یا سیکنڑوں میل دور بیٹھے انسان بارے تو جان لیتے ہیں یا جاننا چاہتے کہ اسے کیا مسلہ ھے لیکن ہم اپنی قربت میں، اپنے ساتھ سانسیں لیتے انسان کے بارے نہیں جان پاتے کہ وہ کیا سوچ رہا ھے۔۔۔۔۔۔ذرا سوچیں تو کہیں ہم اپنے ان قرابت داروں کی حق تلفی تو نہیں کر رھے۔۔۔۔۔ہماری چاہت، ہماری توجہ، ہماری ہمدردی و محبت کے جو اصل حقدار ہیں، کہیں ہم ان کو اس حق سے محروم کر کے انھیں زندگی کی آس سے مایوس تو نہیں کر رھے؟؟ ہم سے ہر ایک ذمہ دار ھے، ہر اس انسان کے لیئے، ہر اس ذی روح کے لیئے جسے آپ کے وجود کی قربت و شناسائی بخشی گئی ھے، اس ذمہ داری کو نباہنا باقی ہر طرح کے عہدوں اور وعدوں سے زیادہ ضروری اور اہم ھے۔۔۔۔سمجھیئے۔۔۔اس سے پہلے کہ دیر ھو جائے۔۔

')