Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, December 6, 2021

میں آنکھیں موندے اپنے چہرے پر اَس کی نظروں کی تپش محسوس کر رہی ہوں

میں آنکھیں موندے اپنے چہرے پر
اَس کی نظروں کی تپش محسوس کر رہی ہوں
میں اَسکی آنکھوں میں اپنے لیے محبت محسوس کررہی ہوں
میں جانتی ہوں
وہ بند آنکھوں کے پیچھے چھپے میرے آنسوؤں کو دیکھ رہا ہے
لیکن ہاتھ بڑھا کر صاف کرنے سے قاصر ہے
میں آنکھیں کھولنا نہیں چاہتی
کہ کہیں وہ شرمندہ سا ہو کر نظریں نہ چرا لے
میں تا عمر اس لمحے کی گرفت میں قید رہنا چاہتی ہوں
کہ میں آنکھیں موندے لیٹی رہوں ,اور وہ نظروں کے حصار میں لیے مجھے تکتا رہے
لیکن لمحے کو آخر گزرنا ہے,ماضی بن جانا ہے
رات کے بعد دن کو آنا ہے
یہی فطرت ہے
اور فطرت بھلا کب چاہنے سے بدلی ہے
اور چاند بھلا کیسے مجھےتاعمر نظروں کے حصار میں لیے بیٹھ سکتا ہے
چاند کو بھی آخر سورج کی روشنی میں چھپ جانا ہے,گم ہو جانا ہے

No comments:

Post a Comment

')