Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, December 13, 2021

میں نے تین دن کا بکھرا ہوا اپنا گھر پورے تین گھنٹوں کی مسلسل محنت سے سمیٹ لیا ۔۔

میں نے تین دن کا بکھرا ہوا اپنا گھر پورے تین گھنٹوں کی مسلسل محنت سے سمیٹ لیا ۔۔
تھکن سے چور میں چائے کا مگ تھامے صاف ستھرے کمرے کو دیکھ کر سوچ رہی ہوں !

بکھری ہوئی سوچیں کیسے سمیٹی جا سکتی ہیں ؟؟
بکھرا ہوا دل کیسے سمیٹا جائے ؟؟

پتہ کیا ہے
"دل پہ پڑنے والے پہلے شخص کے قدم بڑے بااثر ہوتے ہیں خواہ وہ شخص خود لڑکھڑا جائے لیکن قدموں کی مضبوطی ساری زندگی جوں کی توں رہتی ہے"

انیس بیس سال میں بٹنوں سے شروع ہونے والی میری محبت ایک اینڈرائڈ پہ ختم ہو گئی !

ختم ہونے کی وجہ 
بہتر سے بہترین کی تلاش تھی !
یا
عادتاً اور فطرتاً محبت ہونے میں فرق ہوتا ہے 
کچھ لوگ عادتاً محبت ہوتے ہیں کچھ لوگ فطرتاً 
وہ"عادتاً" تھا !

مجھے محبت پہ لکھے ایک لمبا عرصہ ہو گیا ہے میں لاکھ کوشش کروں تو بھی نہیں لکھ پاتی 
یا
شاید میں لکھنا ہی نہیں چاہتی 
مجھے کبھی کبھی اپنا آپ بڑا عجیب لگتا ہے میں ایک پل کسی بات کی تصدیق کرتی ہوں اور اگلے ہی لمحے تردید !
ابھی میں نے انگلیوں کی پوروں پہ گننا شروع کیا "انیس بیس اکیسسس_________ستائیں ؛

8 سال بہت چھوٹا سا عرصہ ہے ان آٹھ سالوں کو میں اٹھ صفحات میں سمیٹ سکتی ہوں لیکن ان آٹھ سالوں میں"محبت" پہ "خرچ" کئے اپنے جذبات کو میں آٹھ ہزار سالوں میں بھی بیان نہیں کر پاؤں گی !
میں نے ان آٹھ سالوں میں کئی "تہجد" بنا سوئے پڑھی تھیں :
دراصل جب آپ محبت کے مذہب میں ہوتے ہیں تو کوئی بھی مذہب آپ کو اس سے بڑھ کر نہیں لگتا !

کسی نے کہا تھا "آہ محبت تم ہر ایک کے لئے سرخ گلاب نہیں ہوتی"

میں نے کبھی یہ نہیں چاہا تھا محبت سرخ گلاب ہو
کیونکہ مجھے پتہ ہے محبت کی چھاؤں میں رھ کر گل سڑ کر بدبو زدہ ہو جانے سے بہتر ہے
بندہ ہجر یا دھتکار کی آگ میں جل کر راکھ ہو جائے !

ان آٹھ سالوں میں "محبت" نے مجھ پہ اپنے اور میں نے خود پہ محبت کے دروازے مضبوطی سے بندھ کر کہ ان تالوں کی اصل اور ڈوپلیکیٹ چابیاں بہت سے دریاؤں میں بہا دی ہیں !

دراصل مجھے اب محسوس ہو رہا ہے ہے ہم جیسے لوگ محبت کے لئے بنے ہی نہیں ہوتے !

ہم جیسے لوگ بس احساس کے لئے بنے ہوتے ہیں اور یہ چیز بھی ہم میں یک طرفہ ہوتی ہے !

خیر ہم جیسوں کے لئے ایک جنم دوبارہ لازم ہو جس میں کچھ بھی نہ ہو فقط محبت ہو !


No comments:

Post a Comment

')