ایک بات ہمیشہ ذہن میں رکھنا۔۔۔۔
اللہ تعالی زبردستی کسی کو اپنے قریب کرنا پسند نہیں کرتا
وہ تو دین میں بھی زبردستی نہیں کرنے دیتا
لا اکراہ فی الدین
دین میں کوئی جبر نہیں۔۔۔۔۔
ابو جہل اور ابو لہب کے اردگرد اللہ کے کتنے دوست تھے، یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی ان کے قریب تر تھی
لیکن ان کی اپنی چوائس اللہ سے دور رہنے کی تھی تو پھر وہ واقعی اللہ سے دور کر دئیے گۓ۔۔۔۔
ہم سب کو بھی تو زندگی میں یہ چوائس دے دی گئی ہے کہ چاہیں تو اللہ کی دوستی اختیار کر لیں یا اللہ سے دوری۔۔۔۔۔۔
آپ کے ساتھ کوئی زبردستی کرتا ہے کہ ساری رات جاگتے رہو اور فجر کے وقت سوتے رہو؟؟
نہیں نا۔۔۔۔
یہ تو آپ کی اپنی منتخب کردہ راہ ہے۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment