Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Saturday, October 30, 2021

"انسانی فطرت کا سب سے مشکل کام تسلیم کرنا ہے"

"انسانی فطرت کا  سب سے مشکل کام تسلیم کرنا ہے"
جب انسان کا دل ٹوٹتا ہے تو اسے اللہ  کی خوشنودگی اور قرب حاصل ہوتا ہے اور  اللہ اسے حقیقی منزل کی طرف گامزن کر دیتا ہے انسان ہر طرح کی عبادات نماز ,قرآن ,ذکر الہٰی میں مصروف ہو جاتا ہے جس سے اسے انسانی رابطوں سے دور رہنے میں مدد ملتی ہے۔انسان ہر وہ عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے جو اسے اللہ کے مزید قریب کر دے,حقیقی معنوں میں وہ اللہ کی محبت کا ذائقہ چکھ لیتا ہے جس سے اسے دنیا کے تمام ذائقے بےلذت لگنے لگتے  ہیں۔جب اسے اللہ کی محبت کا اندازہ ہو جاتا ہے تو  اسے کسی رشتے کی مٹھاس اور من چاہے شخص کی محبت کی ضرورت نہیں رہتی۔وہ خاموشی اور گہرائی میں کھو جاتا ہے,تنہائی کو اپناہ لیتا ہے اور اسی تنہائی میں اللہ کے ذکر سے سکونِ قلب تلاش کرتا ہے,اسے اس عارضی ذندگی کی فکر نہیں رہتی وہ ابدی ذندگی سنوارنے کی طرف گامزن رہتا ہے۔وہ اللہ کی حکمت میں پوشیدہ نشانیوں کی غوروفکر اور مشاہدے میں رہتا ہے۔درحقیقت اس
کا ابتدائے منزلِ حیات سے انتہاء منزل الہٰی کا سفر شروع ہو جاتا ہے. بے شک اللہ سے ہمارى محبت بہت مضبوط ہو جاتی ہے لیکن اسکے برعکس جو شخص  اس محبت کا وسیلہ بنتا ہے  وہ ہمارى ذندگی کا حصہ نہیں رھتا ہم اس شخص کی محبت سے محروم ہو جاتے ہیں, اگرچہ وہ انسان آپکی ذندگی سے چلا گیا ھو لیکن آپ کی ہر عبادت اسکی یادوں سے وابستہ رہتی ہے۔ آپ کا دماغ کبھی اس بات کو تسلیم نہیں کرتا کہ وہ شخص آپ کی ذندگی کا اب حصہ نہیں رہا۔ اس کے ساتھ گزرا ہر لمحہ تنہائی میں یادوں کی کتاب بن کر سامنے آ جاتا ہے۔ اس  شخص کا آپ کی ذندگی میں آنا اور پھر جس کا انسان کو گمان بھی نہیں ہوتا کہ وہ شخص مزید اسکا ہمسفر نہیں رہے گا بے شک اس میں اللہ کی ہی حکمت ہے اور اللہ بہترین کارساز ہے"دل اس حقیقت کو تسلیم کر سکتا ہے لیکن دماغ میں اس شخص کی یادیں اور ماضی کی پرچھائی ہمیشہ رہتی ہے۔مختصراً یہ کہ  کیا انسان کےلیے یہ حقیقت تسلیم کرنا آسان ہے؟ جس شخص سے ہم بےلوث بغیر  کسی دنیاوی فائدے اور بغیر کسی خودغرضی کے بے انتہا محبت کرے ۔جس کے ساتھ آپ نے دنیا اور آخرت کی ذندگی کا تصور کیا ہو اسکا آپ کی ذندگی سے ہمیشہ کےلیے چلے جانا کیا دل اور دماغ کا اس حقیقت کو تسلیم کرنا ممکن ہے؟

No comments:

Post a Comment

')