Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, October 25, 2021

مجھے لگتا ہے یہ آیت ہر کوشش کرنے والے کے نام ہے....🌸

مجھے لگتا ہے یہ آیت ہر کوشش کرنے والے کے نام ہے....🌸
بسم اللہ🌼
 الأنبياء_94
فَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَا كُفۡرَانَ لِسَعۡيِهٖ‌ۚ وَاِنَّا لَهٗ كٰتِبُوۡنَ ۞
ترجمہ:
تو جو کوئی بھی نیک عمل کرے گا اور وہ مؤمن بھی ہوگا تو اس کی سعی و کوشش کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور ہم اس کے لیے (اس کے اعمال کو) لکھ رہے ہیں
تدبر:
رات کا پہر ہے تاریکی کے اس عالم میں بےپناہ روشنی لیے یہ آیت مجھے دیکھ کر مسکرا رہی ہے... اس آیت میں لفظ استعمال ہوا ہے لِسَعۡيِهٖ‌ۚ یعنی کوشش کرنا... عربی لغت میں اسکا مادہ س ع ی ہے جسکا مطلب ہے تیز چلنا لیکن یہ سر پٹ دوڑنے کی رفتار سے کم رفتار کا چلنا ہے یعنی اعتدال کا چلنا نا تو بہت کم رفتار ہو نہ ہی سرپٹ دوڑ ہو بلکہ اعتدال ہو رفتار میں ... کبھی آپ نے نوٹس کیا کے اعتدال زندگی کے توازن کو برقرار رکھتا ہے... انسان کے وقار کو سہارا دیے رکھتا ہے ثابت قدم رکھنے میں معاون ہوتا ہے... اگر اعتدال نہ ہو انسان کی رفتار بہت ہی کم ہو تو وہ سست روی اور اکتاہٹ کا شکار ہو سکتا ہے اور اگر انسان سر پٹ دوڑنے لگ جاۓ تو بھی تھکن جلد اسکے قدموں کو  لپٹ جاۓ گی اور اسکی ہمت اور حوصلہ فوت ہو جاۓ گا... لیکن ایک متوازن چال آپکو ہشاش بشاش رکھے گی اب سوال یہ ہے کچھ لوگوں کو اللہ نے اتنی ہمت دی ہوتی ہے کہ وہ سرپٹ دوڑتے ہوۓ اللہ کی طرف آتے ہیں اور پھر ثابت قدم بھی رہتے ہیں... اور دوسرء extreme سے اگر دیکھیں تو میں جانتی ہوں ایسے لوگوں کو جن کے  دل کی  پتھریلی زمیں میں  اللہ نے قطرہ قطرہ اپنی محبت کے شگاف ڈالے ہیں لیکن ان دونوں extremes کے درمیان ایک بڑی تعداد ایوریجز کی ہوتی ہے... میں نے statistics میں پڑھا تھا یہ bell shape گراف ہوتا ہے ایک یہی تو statistics میں مجھے یاد تھا... 😑 تو لِسَعۡيِهٖ‌ۚ میں ایوریجز بھی  آتے ہیں.... اوورآل یہ تمام لوگوں کے لیے ہے کیونکہ لِسَعۡيِهٖ‌ۚ دونوں extremes کیساتھ لنکڈ ہے... اور یہی لِسَعۡيِهٖ‌ۚ کامطلب ہے.... اوکے ہم بھی اب آیت میں آگے چلتے ہیں سعی کرتے ہیں... ایسا ہوتا ہے نہ جب ہم چل رہے ہوں  چاہے physicaly,   mentally, spiritually, emotionally, یا کسی  بھی لحاظ سے تو ہماری انرجی یوز ہو رہی ہوتی ہے اور دوبارہ انرجی gain کرنے کے لیے ہمیں پھر سے me tymچاہیے ہوتا ہے وغیرہ...بعض دفعہ تیز  چلتے چلتے ہم الجھ جاتے ہیں، گر جاتے ہیں... اگر physicaly کوئ چوٹ آجاۓ زخم آ لگے تو ہم علاج کرتے ہیں دوا لیتے ہیں دوا لینا کسی کو بھی پسند نہیں ہوتا لیکن ہم ٹھیک ہونے کے لیے دوا کی کڑواہٹ برداشت کرتے ہیں... اگر کسی  کام میں Mental یا  cognitive functionimg انولو ہو  اور ہم سے کچھ میسٹیکس ہو جاۓ تو ہم انہیں fix کرنے کی کوشش کرتے ہیں....emotionaly اگر ہم suffurکر رہے ہیں تو اس suffering سے نکلنے کے لیے  therapists کی طرف رجوع کرتے ہیں، کتھارسس کے لیے ڈائری لکھ کر کسی سے شیئر کر کے درد کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں.... Spiritually اگر بات کی جاۓ تو علم والوں کی طرف جاتے ہیں، توبہ کرتے ہیں، دعا کرتے ہیں، روتے ہیں.... اور اللہ کو پانے کی کوشش کرتے ہیں....

 لِسَعۡيِهٖ‌ۚ کا عربی لغت میں جو معنی ہے تیز چلنا ہے... تو آپ سب غور کریں ہم سب کی زندگیوں کے بہت سے پہلو چل رہے ہیں کوشاں ہے جستجو میں ہیں.... اور بیک وقت چل رہے ہیں... اب میں لکھ رہی ہوں تو فزیکلی میرے ہاتھ چل رہے ہیں مینٹلی میریcognition انولو ہو رہی ہے ایموشنلی میرے احساسات کا مدوجزر بن رہا ہے... Spiritually میرا قلب تقویت پا رہا ہے... تو ایک ہی وقت میں کتنے پہلو ساتھ ساتھ چلتے جا رہے ہیں......  تو لِسَعۡيِهٖ‌ۚ کا عربی میں جو مطلب ہے  تیز چلنا مجھے لگتا ہے یہ بہت خوبصورت لفظ ہے.. چلتے رہینگے تبھی تو منزل تک پہنچے گے....جو چلے گا ہی نہیں تو اب ایسا تو نہیں ہے نہ منزل اس تک چل آۓ... آپ کسی بھی حوالے سے لِسَعۡيِهٖ‌ۚ (کوشش/چلنا)  کر رہے ہیں تو اس دوران کنکر بھی آپکے پیروں میں آئینگے ضروری نہیں فزیکلی چلنے میں ہی ایسا ہو آپکے روحانی سفر میں بھی کنکر آسکتے ہیں... آپ مینٹل ایکٹیویٹی میں انولو ہیں تو کوئ distraction کنکر کا رول پلے کر سکتی ہے... 

لیکن ہمیں کیا کرنا ہے کسی کنکر کے چھب جانے پر چلنا نہیں چھوڑ دینا... رکنا نہیں ہے... :) 
اب اس آیت کے اندر  زرا اور آگے  اترتے
 ہیں...لِسَعۡيِهٖ‌ۚ  یعنی کوشش کی بات کی ہے اللہ نے.... یہ بھی نہیں کہا کم ہلکی کوشش یا بہت بھاری کوشش... بس کوشش... اللہ اکبر... اب کوشش کرنے کے بعد دو نتیجے نکلتے ہیں یا تو کوشش کامیاب ہوتی ہے یا ناکام... لیکن کیا یہاں اللہ نے کہا کہ صرف کامیاب کوشش ہی کرنے والوں کی قدر کی جاۓ گی؟؟ کیا یہ کہا کہ جنہوں نے کوشش کی اور فیل ہو گۓ تو ہماری نظر میں وہ فیل ہیں؟؟


رات کی اس تاریکی میں یہ لکھتے ہوۓ میری آنکھیں نم ہیں کہ اللہ کتنی محبت  کرتا ہے ہم سے... ہوتا ہے نہ ہم کوشش کرنے کے بعد فیل ہو جاۓ تو دکھ ہوتا ہے لوگ بھی جینا محال کر دیتے ہیں... لیکن یہاں دیکھیں اللہ کی محبت اللہ کہہ رہے ہیں ہم کسی کی بھی کوشش، سعی کو ضائع نہیں کرینگے ہم اس کی قدر کرینگے.... اللہ اکبر...


یہ آیت امید ہے انکے لیے جو بار بار ہار رہے ہیں  لیکن کرنا کیا ہے ہارکے نتیجے میں چلنا نہیں چھوڑنا....کیونکہ  ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہم کوشش کرتے کرتے  یا چلتے چلتے جب تھک جاۓ اور نتیجہ نہ مل ریا ہو تو ہم کوشش ترک کردیتے ہیں سفر روک دیتے ہیں... ہمارا موٹیویشن لیول کم پڑ جاتا ہے ہم کنکروں (شیطانی وسوسوں، حالات،ناکامی، وغیرہ) کے آگے ہار جاتے ہیں... تو دیکھیں  وہ لوگ جو دن میں رزق کے لیے کوشاں ہیں انکے لیے رات کو آرام گاہ بنایا گیا ہے...ایسے ہی ہم دین کے لیے کوشاں ہیں دین کی اشاعت کے دوران جو بھی مشقت آۓ گی جو کنکر آۓ گے (نوسو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی جیسے طنز، ابلیس کے وسوسے، اپنوں کا کھونا، فیصلے کرنا وغیرہ) وہ اللہ کی قربت میں سکوں میں ڈھل جاۓ گے، نماز اسکی تھکاوٹ، اسکے حوصلے کو انرجائز کر دیگی . کسی گناہ کو چھوڑ نے میں کوشش کرتے ہیں آپ تو دعا کو، قرآن کو اچھی کمپنی کو وغیرہ وغیرہ قرار بنادیا گیا ہے... کسی کی بات اندر تک چھپ گئ ہے تو اللہ کے لیے چپ ہیں اللہ اس سے راضی ہوگا یہ احساس دل کو راحت دے دیگا اور مومن پھر سے تروتازہ ہو کر کوشش کریگا.... اللہ نے بھی کوشش کے اس سارے معاملے میں  راحت کا ساماں رکھا ہے...ایسا نہیں ہے کہ بس انسان کو کوشش میں کھپا دیا اور اجر کا بعد میں وعدہ کر لیا بلکہ کوشش کرنے کے دوران ہی اس سارے پروسس میں آپ اللہ کہ نظروں میں مقرب ہیں کیا یہ اللہ کی طرف سے قدردانی نہیں ہے؟؟  بھلے ہی آپ ہار گۓلیکن آپکو توفیق ملی آپ نے ہر کنکر کا مقابلہ کیا کیا یہ قدر ہی کا ایک طرز نہیں؟؟ اگر آپ اس کنکر کے آگے جھک جاتے فیل ہونے کے بعد فر سے نہ اٹھتے تو؟؟؟ جائزہ لیں آج آپ اللہ تو ہمیں ہماری کوششوں میں بھی سنبھالے ہوۓ ہے بعد کا اجر تو باقی ہے... اس سے یہ احساس اور پیارا لگا کہ واقعی اللہ سے بڑا قدردان کوئ نہیں ہے🤲🏻


چلتے رہنا ہے چاہے کچھ بھی ہو جاۓ چاہے آپ گھپ اندھیرے میں کھڑے ہیں آپ نے کوشش کرنی ہے اور خالص کوشش... آپ نے جتنی سعی کی ہے اللہ اسکا اس سے کہیں زیادہ اجر دیگا... اللہ بڑا غیور ہے اس معاملے میں 🌼


یہ جو کوشش کے دوران یا چلنے کے دوران کنکر آتے ہیں یہ ابلیس کے وسواس بھی ہو سکتے ہیں، حالات کی ناسازگی بھی ہو سکتی ہے، حوصلے کی کمی بھی ہو سکتی ہے.... جیسے بھی طرح طرح کے یہ کنکر ہیں ان کا روگ نہیں پالنا ان کو شان سے ٹھوکر مار کر سبق سیکھ کر مزید محتاط ہو کر سفر کرنا ہے کوشش کرنی ہے... اللہ ہم سب کی کوششوں کو خالص ترین کر دے... 🤲🏻


اب یہ بھی ہوتا ہے کہ  شیطان انسان کو کوشش کوشش کے چکر میں لگاۓ رکھتا ہے کہ تم کوشش تو کر رہے ہو نہ   اسکی سرگوشیوں پہ دھیان نہیں دینا... اس کنکر کو ابلیس  پر مارنا ہے... بہت سے لوگ اسی چکر میں گناہوں سے چھٹکارا نہیں کر پاتے کہ وہ کوشش کے ہی چکر میں لگے ہوئے ہیں اور کوشش کی آڑ میں شیطان نے انہیں سیٹیسفائڈ کر دیا ہے... تو اس آیت کا لاسٹ پارٹ زرا غور سے پڑھیں وَاِنَّا لَهٗ كٰتِبُوۡنَ کہ ہم اس کے اعمال جو وہ کوشش کر رہا ہے سب لکھ رہے ہیں...تو ہر چیز کی ریکارڈنگ ہو رہی ہے... کون واقعئ کوشش کر رہا ہے کون بس کوشش کی آڑ میں خود کو مطمئن کر بیٹھا ہے سب کچھ لکھا جا رہا ہے اس لیے خالص دل سے اللہ کے لیے کوشش کریں .... ہم یہ جملہ سنتے ہیں بولتے ہیں یار میں نے کوشش کی تھی مجھسے نہیں ہو سکا... جیسا کہ ڈاکٹرز کسی مریض کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں لیکن جب نہ بچا سکیں تو انکا جملہ اکثر  یہ ہوتا ہے کہ ہم نے پوری کوشش کی لیکن جو اللہ کو منظور ہوا... :) اب ڈاکٹر اگر کوشش کرنے سے پہلے ہی ہار جاۓ کچھ کرے ہی نہ تو  میریض نے مرنا ہی ہے لیکن وہ نتیجے سے بے پرواہ ہو کر کے مریض بچے گا یاجیے گا کوشش کرتا ہے.... ہمیں بھی اچھی امید کیساتھ چلتے رہنا ہے کوشش کرتے رہنا ہے نتیجے سب اللہ کے ہاتھ میں ہیں.... 


میں ایک لڑکی کو جانتی ہوں  اسے ڈپریشن تھا... وہ اپنے فیانسی کو  بھولنا چاہتی تھی بقول اسکے وہ بہت کوشش کرتی ہے... لیکن جب میں نے مزید اسےجانا تو سارے میسیجز وہ اسکے پڑھتی تھی  اسکی تصویریں دیکھتی تھی اسکی تحائف دیکھ کر روتی تھی... میں نے اسے کہا یہ سب ڈیلیٹ کردو وہ نہ مانی.... مجھسے  اللہ نے اپنی رہنمائ کے زریعے  اسکی سسٹر کے زریعے اسکے فیانسی سے منسوب ہر چیز تلف کروائ... وہ بہت روئ تھی کہ یہی یادوں کا سہارا تھا وہ بھی چھین لیا لیکن وہ الحمدللہ  رفتہ رفتہ نارمل ہوتی چلی گئ...مقصد بتانے کا یہ ہے کہ ہم کوشش کرتے ہی نہیں ہیں وگرنہ کوشش کرنے سے چیزیں ضرور فکس ہوتی ہیں... اگر کوئی برائ میں کوشش کرتا ہے تو چیزیں بگڑتی ہیں.... سواۓ جسے اللہ بچاۓ... 


اب میں آپکو اپنی زندگی کی ایک سٹرگل بتاتی ہوں... میوزک اڈیکشن کی حد تک میری زندگی میں تھا میں کہتی تھی چھوڑنا ہے لیکن نہیں چھوٹتا تھا پھر احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہونا شروع کردیا اپنی کوششوں کا جائزہ لیا تو مجھ پہ یہ بھید کھلا کہ میں تو کوشش کر ہی نہیں رہی تھی... خیر میں نے خالص کوشش شروع کر دی... اور دو سال کا عرصہ لگا اور الحمدللہ 99 % میری زندگی میں میوزک نہیں ہے باقی ایک پرسنٹ اگر ہے تو وہ اسطرح کہ کبھی کبھار مہنوں بعد  سن لیا.... تو کوشش کرنے سے بہت اثر ہوتا ہے... اگر تھوڑا بھی ہو جاۓ تو یہ بھی achievement ہے... ایک شخص دس سگریٹ پیتا ہے دن میں لیکن  کوشش  کرنے کے بعد اسکی ایک سگریٹ کم ہو جاتی ہے اور دن کے نو سگریٹ ہیں تو یہ بھی achivment ہے... ایک بندہ کوئ نماز نہیں پڑھتا لیکن ایک بھی پڑھنے لگ جاتا ہے تو یہ بھی improvement ہے....  کوشش کرنے سے یہی چھوٹی چھوٹی امپروومنٹس  ایک بڑی امپروومنٹ کی طرف لیجاتی ہیں... چلتے رہیں کوشش کرتے رہیں.... آپکی رتی برابر بھی کوشش ہے نہ تو اسکی ناقدری نہیں کی جاۓ گی... اور کہیں  کوشش کے نام پر آپ دھوکہ تو نہیں کھا رہے ہیں  اس بات کا ہمیشہ دھیان رکھیں.... احتساب کے زریعے، انالیسیز کے زریعے....


چلتے رہیں، گرتے ہیں پھر اٹھے بار بار اٹھے  مگر مردہ نہیں بننا... اللہ کی راہ میں چل رہے ہیں کنکر(لوگوں کے طنز، شیطان کے بہکاوے، بےبسی، خوف، بےچینی وغیرہ) جو بھی اس راستے میں آۓ گے  سب راحت میں بدل جاۓ گے جب اللہ کی قربت اور اللہ کی ہمنوائی پر یقین ہو گا... یقین ہو گا، توکل ہو گا کہ اللہ اپکا ہمسفر ہے تو آپ ہر خزاں میں بہار کا نظارہ کرلینگے.... اور اللہ سے زیادہ حسین ہمسفر کوئ ہے بھلا؟؟ کوئ سفر ہے پیارا اس سفر سے جس پر آپ اللہ کے لیے چل رہے ہیں؟ :) 
So never give up:) 
کمینٹس میں آپ مجھے بتاۓ اپنی کوشش کا سفر.... اور آج ایک انالیسیز کریں اپنا... آپکی کوششیں دنیا کے کاموں میں لگ رہی ہیں یا اللہ کے لیے؟؟؟ 

الکہف میں اللہ فرماتے ہیں 
قُلۡ هَلۡ نُـنَبِّئُكُمۡ بِالۡاَخۡسَرِيۡنَ اَعۡمَالًا ۞اَ لَّذِيۡنَ ضَلَّ سَعۡيُهُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَهُمۡ يَحۡسَبُوۡنَ اَنَّهُمۡ يُحۡسِنُوۡنَ صُنۡعًا‏ ۞
ترجمہ:
(آپ کہیے : کیا ہم تمہیں بتائیں کہ اپنے اعمال کے اعتبار سے سب سے زیادہ خسارے میں کون ہیں.
وہ لوگ جن کی سعی و جہد دنیا ہی کی زندگی میں گم ہو کر رہ گئی اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں) 
اللہ اکبر.... تو ہمیشہ خود کا احتساب کرتے رہیں  اور آج سے یہ احتساب شروع کریں... دینا پانے کی کوششوں کا تناسب زیادہ ہے یا اللہ کی طرف تناسب زیادہ ہے...یہ سورہ الکہف کی یہ  آیات آئینہ ہیں شفاف آئینہ...اللہ ہماری کوششوں کا رخ اچھائ کی طرف بدل دے امین... 
اور سب کوشش کرنے والوں(اللہ کی راہ میں) کے لیے سورہ غاشیہ کی یہ آیت دل کو تقویت بخشے گی...راحت کا ساماں کریگی..  
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ ۞لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٌ ۞
ترجمہ:
بہت سے چہرے اس روز تروتازہ ہوں گے وہ اپنی کوشش پر راضی ہوں گے۔🥺🌸الھم اجعلنا منھم امین🤲🏻
اللہ ہم سب کی اصلاح فرماۓ...ہماری کوششیں خالصتاً اللہ کی رضا میں صرف ہوں... اللہ ہمیں کبھی برائ میں کوشش کرنے والا نہ بناۓ... آمین



No comments:

Post a Comment

')