کیا خواب پورے ہوتے ہیں؟
اور ان خوابوں کا کیا جن کو پورا کرنے والے تمام راستے بند ہوں۔ ایسے جیسے آپ ایک تاریک کمرے میں بند ہوں جہاں بس ایک کھڑکی ہو اور آپ اس کھڑکی سے اپنی منزل دیکھ پا رہے ہوں لیکن آپ کے پاس اس کمرے سے نکلنے کا کوئی راستہ نہ ہو۔ آپ ہر روز اس کھڑکی سے اپنی منزل کو دیکھتے ہوں لیکن اپنی بےبسی کی وجہ سے آپ منزل تک پہنچ نہ سکیں۔ اس کرب اور تکلیف کا اندازہ کون کر سکتا ہے جب منزل آپ کے بلکل سامنے ہو اور آپ اسے پا نہ سکیں۔ تب ایک راستہ ہوتا ہے جس کے زریعے ہم اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔
اور وہ راستہ ہے دعا۔
ہاں دعاؤں سے تو معجزئے ہوتے ہیں۔
اس اندھیرے کمرے سے باہر ہمیں صرف دعا ہی لا سکتی ہے۔ کہتے ہیں کہ اللّه کی رحمت کا دروازہ انسان کے لیے کبھی بند نہیں ہوتا۔ جب ہم ہر طرف سے مایوس ہو جاتے ہیں تب اللّه اپنی رحمت کا دروازہ ھمارے لیے ضرور کھولتا ہے۔
No comments:
Post a Comment