وَالضُّحَى
قسم ہے وقت چاشت کی،
وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى
قسم ہے رات کی جب پرسکون ہوجائے
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى
تیرے پروردگار نے نہ تجھے چھوڑا اور نہ تجھ سے بیزار ہوا
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَى
تحقیق بعد کا دور تیرے لیئے بہتر ہے پہلے والے دور سے۔
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَی
عنقریب تیرا پروردگار تجھے عطا کریگا تو تو خوش ہوجائیگا۔
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَى
کیا اس نے تجھے یتیم پایا تو ٹھکانہ نہ دیا؟
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَى
اور تجھے پایا تھا متلاشی تو تجھے راہ نہ دکھائی؟
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَى
اور تجھے پایا تھا محتاج تو تجھے غنی نہ کیا؟
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ
!تو جو یتیم ہو اُسے دبانا مت
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ
!اور سوالی کو جِھڑکنا مت
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
!اور اپنے رب کی نعمت بیان کرو
No comments:
Post a Comment