تیز ہوا چلی تو درگاہ کے
صحن میں گرے
خزاں رسیدہ خشک پتے
میری زرد سوچوں
کی طرح بکھرنے لگے
لمبی لٹوں والا درویش
سر اٹھا کر بولا
جانتے ہو دنیا میں
ہوس کی بہت سی
اقسام ہیں ، مگر ان میں
سب سے زیادہ
مہلک قسم وہ ہے
جسے دونوں فریقین
آخر تک محبت سمجھتے رہتے ہیں
No comments:
Post a Comment