Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Tuesday, June 30, 2020

ترا خیال بھی دل سے نکل گیا آخر.

ترا خیال بھی دل سے نکل گیا آخر...............!!
پھسل گئی ھے مرے ہاتھ سے محبت بھی....!!
___________________________________

محبت میں ترسے ھوئے چہرے دیکھے ھیں

 محبت میں ترسے ھوئے چہرے دیکھے ھیں۔۔بہت ترس آتا ان کو دیکھ کر۔۔جب وہ کسی سے محبت اور توجہ کی بھیک مانگ رھے ھوتے۔۔اور جس طرح وہ بےدردی سے کچلے جارھے ھوتے ھیں۔۔دھتکارے جارھے ھوتے ھیں۔۔بے چارے روز مرتے ھیں۔۔اپنی ھر حسرت۔ھر امید کو روز دفن کرتے اور روز زندہ کرتے ھیں۔۔اور پتہ ھے ان کو جب دھتکارا جاتا ھے تو دھتکارنے والا خود کو حق پر سمجھ کے ان کو جتنا زلیل کرسکتے اس سے کہیں زیادہ کر دیتے ھیں اور اس پر ایک بار بھی شرمندہ نہیں ھوتے۔۔بے چارے ترسے ھوئے انسان کی حالت ایک حقیر کیڑے سے بھی کم ھوتی۔۔جانتا بھی ھوتا اس جگہ جائے گا کچلا جائے گا۔۔اس کو نفرت ملے گی۔۔اس سے لوگ بے زار ھونگے مگر پھر بھی اک امید پر خود کی ذات کا قتل کرکے پھر اس در سے آلگتے۔۔۔کہ شائد ان کے حصے میں کچھ آجائے۔۔۔مگر سچ تو یہ ھے ان کو دھتکارنے والے کبھی ترس نہیں کھاتے۔۔۔کبھی نہیں۔۔۔اور پھر ایسے لوگ ایک دن کسی اپنے جیسے کے ہی ہاتھوں دھتکارے جاتے اور پھر احساس ہوتا ہے....کہ وہ کتنے ظالم تھے.....
مگر تب..!! 
وقت پہلے سا نہیں رہتا... 


جب آپ وصیت لکھنے بیٹھو گے





جب آپ وصیت لکھنے بیٹھو گے تو آپ کو
پتہ چلے گا کہ وہ واحد شخص جس کا
آپ کے مال میں کوئی حصہ نہیں وہ آپ خود ہیں
اس لیے مال نہیں اپنی آخرت کے لیے نیکیوں کا ذخیرہ کرو




Sunday, June 28, 2020

ﺳﻮﺭﺓ ﻓﺎﺗﺤﮧ

ﺳﻮﺭﺓ ﻓﺎﺗﺤﮧ ﻭﺍﻗﻌﯽ حیران کن ھﮯ __
ﯾﮧ ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﻣﭩﯽ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﻋﺮﺵ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﻻ ﮐﮭﮍﺍ ﮐﺮﺗﯽ ھﮯ …
ﮨﻤﯿﮟ ﻋﺪﻡ ﺳﮯ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﻻﻧﮯ ﻭﺍﻻ, ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﻮﻥ ؟ ﺍﻟﻠﮧ _____ ﺍﻟﺤﻤﺪﻟﻠﮧ !
ﭘﮭﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﭘﺎﻟﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﻮﻥ __ ﺭَﺏِّ ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴﻦَ
ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﯿﮟ ﺗﮭﺎﻣﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﻼﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﻮﻥ __ '' ﺍَﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦ '' …
ﺁﺧﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﮐﺲ ﮐﮯ ﺳﮩﺎﺭﮮ ھﻮﮞ ﮔﮯ ___ '' ﺍَﻟﺮَّﺣِﯿْﻢ …''
ﮨﻤﯿﮟ ﺩﺍﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺁﺧﺮﺕ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ''___ ﻣَﺎﻟِﮏِ ﯾَﻮْﻡِ ﺍﻟﺪِّﯾْﻦ …''
ﺟﺐ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﮔﻠﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺻﺮﻑ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻮ ﺑﺲ ﭘﮭﺮ ﮨﻢ ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ ____ ﺍِﯾَّﺎﮎَ ﻧَﻌْﺒُﺪُ …
ﺟﺐ ﻏﻼﻣﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺍﺏ ﻣﺪﺩ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﮭﯽ ﺻﺮﻑ ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺟﮭﮑﯿﮟ ﮔﮯ ''___ ﻭَﺍِﯾَّﺎﮎَ ﻧَﺴْﺘَﻌِﯿْﻦ …''
ﻣﺎﻧﮕﻮ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ ھﻮ … ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺁﭖ ﮨﯽ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ … ﻭﮦ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺟﻮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﺁﭖ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﮮ ________ ﺍِﮬْﺪِﻧَﺎ ﺍﻟﺼِّﺮَﺍﻁَ ﺍﻟْﻤُﺴْﺘَﻘِﯿْﻢَ
ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﻧﻌﺎﻡ ﯾﺎﻓﺘﮧ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮﺍﺩﮮ _____ ﺻِﺮَﺍﻁَ ﺍﻟَّﺬِﻳﻦَ ﺃَﻧْﻌَﻤْﺖَ ﻋَﻠَﻴْﻬِﻢْ
ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﮔﻤﺮﺍﮨﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻏﻀﺐ ﺳﮯ ﺑﭽﺎ ﺩﮮ ______ ﻏَﻴْﺮِ ﺍﻟْﻤَﻐْﻀُﻮﺏِ ﻋَﻠَﻴْﻬِﻢْ ﻭَﻟَﺎ ﺍﻟﻀَّﺎﻟِّﻴﻦَ 
ﺁﻣﯿﻦ ﯾﺎ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ...!!

Saturday, June 27, 2020

اجنبیوں کو ہماری کہانیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی

اجنبیوں کو ہماری کہانیوں میں کوئی دلچسپی 
نہیں ہوتی ، وہ صرف اتنی دیر متوجہ ہوتے ہیں جتنا ان کی ایک مصروفیت سے دوسری مصروفیت کے درمیاں فارغ وقت ہوتا ہے۔ 


Wednesday, June 24, 2020

وہ جن لمحوں میں سوچا تھا تمھیں اپنا

وہ جن لمحوں میں سوچا تھا تمھیں اپنا
آ ج ان لمحوں پہ تہہ دل سے لعنت


Tuesday, June 23, 2020

میں محبتیں تقیسم کرتی ہوں

میں محبتیں تقیسم کرتی ہوں اسلئے خیر کے دائرے میں رہونگی میرا حاسد اپنی ہی برائی کے شر سے مارا جائے گا :)🖤

اللّٰہ تو بندے کے ساتھ اس کے گمان کے مطابق ہی معاملہ فرماتا ہے

اللّٰہ تو بندے کے ساتھ اس کے گمان کے مطابق ہی معاملہ فرماتا ہے اگر دعائیں قبول نہیں ہو رہی اور مشکلات ختم نہیں ہو رہی تو بہتر ہے اپنے گمان اور نیت پر بھی ایک نظر ڈال لیں !!


ﻣﺼﻠﮯ ﭘﺮ ﺩﮬﺮﯼ ﺩﻋﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﺗﺎﺛﯿﺮ

ﻣﺼﻠﮯ ﭘﺮ ﺩﮬﺮﯼ ﺩﻋﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﺗﺎﺛﯿﺮ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺟُﮍﯼ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﺮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺩﻋﺎﺋﯿﮟ ﺑﮭﭩﮏ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔


Monday, June 22, 2020

کل رات جب ضبط ٹوٹ گیا

کل رات جب ضبط ٹوٹ گیا تو میں نے اپنی آنکھیں اپنے ہاتھوں سے ہی خشک کر لیں
اپنے آپ کو چپ کروایا اور پتہ ھے آپ کو۔۔۔۔۔
اپنے آپکو چپ کروانے سے بڑی اور کوئی تکلیف نہیں ہوتی
اپنے آپ کو تسلیاں دلاسے دیتے ہوئے دل کس اذیت سے گزرتا ھے آپ کیا جانیں اپنے ہی بازوؤں میں خود کو چُھپا کر رونا اور پھر روتے چلے جانا
اور پھر ٹھنڈے فرش پر بیٹھے روتے روتے ہچکیاں بندھ جائیں تو بچوں کی طرح دونوں ہاتھوں سے اپنے آنسو پونچھنا اور پھر روتے روتے وہیں سوجانا کس قدر کٹھن ہوا کرتا ھے  کوئی کیا جانے !


جس طرح ریڈیو کی ناب گھوماتے ہوئے

جس طرح ریڈیو کی ناب گھوماتے ہوئے
مطلوبہ چینل صاف چلنے پر ناب روک لی جائے  
میں چاہتی ہوں 
اس لمحے تمھارے ہونٹوں پر آنے والی سچی ہنسی کو مستقل کردوں۔۔۔ 🥀


ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے

ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتے 
وقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے 
جس کی آواز میں سلوٹ ہو نگاہوں میں شکن 
ایسی تصویر کے ٹکڑے نہیں جوڑا کرتے 
لگ کے ساحل سے جو بہتا ہے اسے بہنے دو 
ایسے دریا کا کبھی رخ نہیں موڑا کرتے 
جاگنے پر بھی نہیں آنکھ سے گرتیں کرچیں 
اس طرح خوابوں سے آنکھیں نہیں پھوڑا کرتے 
شہد جینے کا ملا کرتا ہے تھوڑا تھوڑا 
جانے والوں کے لیے دل نہیں تھوڑا کرتے 
جا کے کہسار سے سر مارو کہ آواز تو ہو 
خستہ دیواروں سے ماتھا نہیں پھوڑا کرتے


Sunday, June 21, 2020

دنیا میں کچھ ایسا نہیں

دنیا میں ـ کچھ ایسا نہیں ـ جس کے لیے ـ اشک باری کی جائے ـ اور ایسا  ـ  بیش قیمت بھی ـ کچھ نہیں ہے ـ جس کے لیے ـ مسکُرایا جائے  ـ!


دعائیں مانگتے رہا کرو

دعائیں مانگتے رہا کرو یہ رنگ ضرور لاتی ہے تھوڑی دیر ضرور لگتی ہے لیکن قبول بھی ہوتی ہے 
کبھی ہم یہ سوچتے ہیں کے ہماری دعا قبول نہیں ہوتی ایسا نہیں ہوتا قبول ہوجاتی ہے کبھی ہمارا اللّه کو یوں ستانا اچھا لگتا پکارنا اچھا لگتا ہے فرشتے کہتے ہیں یا اللّه اب اسکی دعا پی کن فرمادیں اللّه فرماتے ہیں تھوڑا اور پکار لے مجھے اچھا لگتا اس کا یوں پکار نا مجھ سے مانگنا 😇❤
کبھی مایوس نا ہوا کرو  آزمائشوں سے اللّه ہیں  نا وہ بہترین کرینگے 
انشاء اللّه


سورج گرہن

أعوذ بالله من الشيطان الرجيم♡
بسم اللہ الرحمن الرحیم♡

*سورج گرہن*.♡
ہر سال چاند و سورج گرہن لگتے رہتے ہیں اس سال ابھی تک دو مرتبہ چاند گرہن ہو چکا ہے اب 2020-6-21 کو سورج گرہن ہونے والا ہے یہ گرہن کافی لمبا ہوگا چار سے پانچ گھنٹے تک کا سورج گرہن ہوگا یہ گرہن ہالہ دار ہوگا.♡ 
21جون سورج گرہن.♡
حضرت محمد صلیٰ اللہّ علّیہ وسلّم کے زمانے میں سورج گرہن لگا تو ہماری آقا نے بہت لمبےورد کے ساتھ نماز پڑھی.♡
سنت اور قرآن کے مطابق مسلمان سورج گرہن کے دوران اللہ پاک سے گناہوں کی توبہ کریں اور "نماز کسوف" ادا کریں، یہ وہ نماز ہوتی ہے جو ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہِ وسلم سورج گرہن کے وقت پڑھتے تھے .♡
یہ گرہن کا وقت نحس ہوتا ہے جب کبھی چاند و سورج گرہن لگے تو دو رکعت نماز کسوف یا خسوف کی نیت سے پڑھیں اس نماز کے پڑھنے سے برے اثرات و خطرات سے مامون رہیں گے ان شاءاللہ تعالیٰ جب تک گرہن موجود ہو تب تک عبادت الٰہی میں مصروف رہا جائے اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے عربی میں 
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم♡
بسم اللہ الرحمن الرحیم♡
سورج گرہن میں وظیفہ کریں اور اپنی مرادیں پائے.♡
21جون 2020 بروز اتوار
۔۔اس وقت سے فائدہ اٹھائیں اور رزق کاروبار مال میں برکت و کشادگی اور لاعلاج بیماریوں اور بندشوں کا خاتمہ اور اپنی نسلوں کیلئے برکت کے دروازے کھولے.♡
جب سورج گرہن لگے تو آپ نے ایک مرتبہ سورہ الرحمن پڑھنی ہیں اور پھر باقی وقت میں فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ پڑھتے رہیں.♡

🌿 جَـــــزَاکُمُ اللہ خَیٌرًا ڪَثِیرَا ⁦🌿
🔸〰️🔸〰️🔸〰️🔸〰️🔸〰️🔸


اسکی چاہت میں پیر آسمان پہ پڑتا ہے مگر

اسکی چاہت میں پیر آسمان پہ پڑتا ہے مگر
جانے کس روز فلک سے میں گرا دی جاؤں 



کوئی سوال ہو تو پوچھ لیا کریں

کوئی سوال ہو تو پوچھ لیا کریں الجھن ہو تو کسی کے ساتھ مل کر سلجھا لیا کریں کوئی یاد آرہا ہے تو رابطہ کر لیا کریں کوئی پریشانی ہے تو مدد طلب کر لیا کریں کچھ اچھا لگتا ہے تو بتا دیا کریں نہیں اچھا لگتا تو وہ بھی بتا دیا کریں لیکن معمولی معمولی باتوں پر اپنی انا کو بڑہاوا نہ دیا کریں۔۔۔!!!!


مخلُوق کے اِرادے کُچھ اور ہوتے ہیں

مخلُوق کے اِرادے کُچھ اور ہوتے ہیں جبکہ خالِق کی کرنی اور، اِنسان خوامخواہ "مَیں" کا شور ڈالے ہوئے ہے، "مَیں" کُچھ نہیں ہے سب کُچھ "وہ" ہی ہے!



سب سے زیادہ داستانیں محبت کی لکھی گئی ہیں

سب سے زیادہ داستانیں محبت کی لکھی گئی ہیں
سب سے زیادہ گیت محبت کے گائے گئے ہیں
انسان سب سے زیادہ خواب محبت کے دیکھتا ہے
انسان پر سب سے زیادہ بھاری محبت کے خواب پڑتے ہیں_🌸


''- نہ وہ ذہین و فطین یارو نہ وہ حسیں ہے نہ شاعرہ ہے !! ♥👌

اسے بھی چھوڑوں اسے بھی چھوڑوں تمہیں سبھی سے ہی مسئلہ ہے؟

مری سمجھ سے تو بالاتر ہے یہ پیار ہے یا معاہدہ ہے

''جو تو نہیں تھی تو اور بھی تھے جو تو نہ ہوگی تو اور ہوں گے''

کسی کے دل کو جلا کے کہتے ہو میری جاں یہ محاورہ ہے

ہم آج قوس قزح کے مانند ایک دوجے پہ کھل رہے ہیں

مجھے تو پہلے سے لگ رہا تھا یہ آسمانوں کا سلسلہ ہے

وہ اپنے اپنے تمام ساتھی، تمام محبوب لے کے آئیں

تُو میرے ہاتھوں میں ہاتھ دے دے ہمیں بھی اذن مباہلہ ہے

ارے او جاؤ!! یوں سر نہ کھاؤ!! ہمارا اس سے مقابلہ کیا؟

نہ وہ ذہین و فطین یارو نہ وہ حسیں ہے نہ شاعرہ ہے


Saturday, June 20, 2020

سالوں کا تعلق ہو

سالوں کا تعلق ہو 
غضب کی محبت ہو 
عشق ہو بالا کا 
جن لوگوں کے لیے آپ 
بیکار ہو جائیں 
وہ لاتعلقی ظاہر کرنے میں 
دیر نہیں لگاتے !!

ہمارا حال یہ ہے


ہمارا حال یہ ہے کہ جنت کے نام کی گردان لگائے رکھتے ہیں, مگر دوسری طرف جہنمی اعمال بھی کیے جاتے  ہیں... استغفراللہ

‏اللہ ہم سب کو ہدایت دے آمین
...!!! 



اور اگر تمہیں کسی قوم سے دغا بازی کا ڈر ہو


اور اگر تمہیں کسی قوم سے دغا بازی کا ڈر ہو تو ان کا عہد ان کی طرف پھینک دو اس طرح کہ تم اور وہ برابر ہو جاؤ، بے شک اللہ دغا بازوں کو پسند نہیں کرتا...!!! 💕
سورۃ الانفال آیت نمبر 58

Wednesday, June 17, 2020

ریکوئسٹ accept کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ھوتا 😐

ریکوئسٹ accept کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ھوتا 😐
کہ آپ اپنی گاڑی 🏎️سیدھا انباکس میں لا کر دماغ کے بریک  فیل کر دیں😏😏


Saturday, June 13, 2020

ٹوٹ گئے سب خواب میرے باقی رہا فقط تخیل کا جہاں

ٹوٹ گئے سب خواب میرے باقی رہا فقط تخیل کا جہاں
میں ہر اس شے کو سوچ کر خوش ہوئی جسے پا نہ سکی ۔

● کہکشاں خان ♡


Friday, June 12, 2020

خواب دیکھنے کے لیے

خواب دیکھنے کے لیے
اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوتی
خواب وراثتی جائیداد کی طرح ہوتے ہیں
مگر ایک خواب دیکھنے کے بعد
تعبیر کی تلاش میں
جنگل کے سرے سے
سمندر کے آخری کنارے تک
اور پہاڑ کی بالائی چوٹی عبور کرنے کا حوصلہ رکھو
اگر ایسا نہیں کرسکتے
تو پھر سوجاؤ
قیامت کے اسرافیلی سائرن کی آواز تک
کہ
خواب دیکھنا
پہلی محبت کے اظہار سے مشکل کام ہے...❣️




Tuesday, June 9, 2020

ﭼﻠﯽ ﮨﮯ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﮐﮯ ﮨﻮﺍ ﺗﺮﮎِﺗﻌﻠُﻖ ﮐﯽ

ﭼﻠﯽ ﮨﮯ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﮐﮯ ﮨﻮﺍ  ﺗﺮﮎِ
ﺗﻌﻠُﻖ ﮐﯽ
ﺑﻨﺎﻭﭦ ﮔُﻔﺘُﮕﻮ ﻣﯿﮟ ،  ﮔُﻔﺘُﮕﻮ ﺑﮭﯽ
ﺍُﮐﮭﮍﯼ ﺍُﮐﮭﮍﯼ  ﺳﯽ


زمین و زماں کی ان وسعتوں کو

زمین و زماں کی ان وسعتوں کو
جنہیں تیرا وجود میسر ہے
اس در و دیوار کی فضاء کو
جس نے تیری سانسوں کی مہک کو اپنے اندر سمو رکھا ہے 
وہ تمام شاہراہیں اور رستے
جنھوں نے تیرے قدموں کی آہٹ کو محسوس کیا
اور وہ تمام اشیاء
جنہیں تیرا لمس نصیب ہوا
ان سب کو
" تیرا ہونا مبارک ہو "
مجھ سے زیادہ خوش قسمت تو یہ سب ٹھہرے 
جن کو تو میسر ہوا 🧡

● کہکشاں خان ♡


Monday, June 8, 2020

زمانہ اسکی بہادری کی مثالیں دیتا ہے

زمانہ اسکی بہادری کی مثالیں دیتا ہے اور وہ اپنی ہر کمزوری کو طاقت میں بدل لیتی ہے لوگوں کو اسکی اعلی ظرفی کی داستانیں سنائی جاتی ہیں اور وہ اپنے ضبط کا پیمانہ مزید وسیع کر لیتی ہے اسے اسکی زندگی کے ہر کٹھن موڑ پہ یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ بہت بہادر ہے وہ اس مشکل کا ڈٹ کے سامنا کر سکتی ہے اور وہ اپنا ہر دکھ ہنسی میں اڑا دیتی ہے 
تم کیا جانو 💜
کیا کیا کرنا پڑتا ہے اسے اپنی ذات کا مان بچانے کی خاطر !!!

● کہکشاں خان ♡


Sunday, June 7, 2020

یوں تو وہ خود کو ذرا سا پاگل بتاتی ہے

یوں تو وہ خود کو ذرا سا پاگل بتاتی ہے
مگر درحقیقت وہ لڑکی مکمل نفسیاتی ہے 😁

                                 ● کہکشاں خان ♡


Saturday, June 6, 2020

کچھ چیزیں زندگی سکھا دیتی ہے



کچھ چیزیں زندگی سکھا دیتی ہے
آپ نہ بھی سیکھنا چاہیں تب بھی سکھا دیتی ہے 
مجھے اپنے من پسند انسانوں اور چیزوں کو خود تک رکھنے کی خواہش تھی انکے لئے اپنی محبت میں شراکت داری برداشت نہیں کر سکتی تھی 
پھر حالات ایسے ہوئے کہ میں سمجھوتہ کرنا سیکھ گئی اور اسکے بعد زندگی نے مجھے Art of losing سکھانا شروع کر دیا شاید مجھے آنے والے حالات کیلئے تیار کیا جا رہا تھا
میں نے ایک ایک کر کے جان سے عزیز تر چیزوں اور لوگوں کو کھونا شروع کر دیا
تم کہتے ہو کے میں تمہیں کھو کر پچھتاوں گی تمہیں یاد کر کہ رووں گی
تو سنو!!
ایسا نہیں ہو گا 
کیونکہ 
میں کھونے کا ہنر سیکھ چکی ہوں 

● کہکشاں خان ♡


فاصلے معنی نہیں رکھتے


فاصلے معنی نہیں رکھتے

آپ دنیا میں جہاں بھی موجود ہوں'

اگر کسی کو سچے دل سے یاد کریں گے تو آپ کے خیال کی لہریں اس شخص تک ضرور پہنچیں گی، دوسرے شخص کے ذہن میں آپ کے نام کی کال ضرور جائے گی۔

                                     کہکشاں خان


اور اسکا وجود تو کسی خوبصورت منظر

اور اسکا وجود تو کسی خوبصورت منظر کے پسِ منظر میں بجتی ہوئی دلفریب دھن جیسا ہے جسکی موجودگی میں اسکا احساس کم ہی ہوتا ہے مگر وہ جیسے ہی وہ دھن سماعت کے پردے سے معدوم ہو جائے تو منظر کی تمام تر دلکشی کھو جاتی ہے 

●کہکشاں خان ♡


یہ کیا بات ہوئی بھلا؟

یہ کیا بات ہوئی بھلا؟
جب تم کسی اپنے پیارے کو کہتے ہو تم ہر وقت خوش رہا کرو اداس ہو تو مجھے اچھے نہیں لگتے___!!
وہ انسان ہے کوئی روبوٹ تو نہیں جو اس میں ہنسی کا سافٹ ویئر انسٹال ہو اور وہ آپکو ہنس کے دکھاتا رہے 
جسکی ہنسی پسند ہے اسکے آنسوؤں سے بھی محبت کرنا سیکھیں
ہر ایک کو محض اپنے سکون کا سامان مت سمجھیں دوسروں کے احساسات کی بھی قدر کریں  

● کہکشاں خان ♡


انتشار زدہ ہے میری اپنی ذات لیکن

انتشار زدہ ہے میری اپنی ذات لیکن
جن کو چاہتی ہوں، سنوار دیتی ہوں 

● کہکشاں خان ♡


میری ایک خواہش ہے؟؟

میری ایک خواہش ہے؟؟
میں نے دھیمے لہجے میں سرگوشی کی
کیا؟؟
فون کی دوسری جانب سے اسکی متجسس آواز ابھری 
میں چاہتی ہوں تم دھندلے شیشے پہ اپنی انگلی سے میرا نام لکھو
یہ کیسی عجیب خواہش ہے؟؟
عجیب ہی سہی تم پوری کر دو
اچھا ٹھیک ہے لکھ دونگا۔۔۔!
پھر چند دن بعد مجھے اسکی جانب سے ایک تصویر موصول ہوئی جس میں دھندلے شیشے پہ میرے نام کا پہلا حرف چمک رہا تھا 
یہ بہت خوبصورت ہے🖤
میں نے فوراً جواب لکھ کر بھیج دیا جسکے بعد گفتگو کا سلسلہ چل نکلا
ہاں خوبصورت ہے مگر یہ تو فوراً ہی مٹ گیا تھا تمہیں چائیے تھا مجھ سے کسی درخت پہ اپنا نام کندہ کرواتی کم از کم وہ زیادہ عرصے تک موجود تو رہتا۔۔!!
کیا تم سے اپنا نام درخت پر ترشوانا مجھے اس بات کی گارنٹی دیتا ہے کہ ہم اتنا عرصہ ساتھ رہیں گے جتنا عرصہ وہ نام وہاں موجود رہے گا؟؟
اب یہ کیسا عجیب سوال ہے؟؟
تمہیں میری ہر بات میں کچھ عجیب کیوں مل جاتا ہے؟؟ میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم دونوں جدا بھی تو ہو سکتے ہیں
کیا؟؟ اب جدائی کی بات کہاں سے آ گئی؟؟
کیوں میں مر بھی تو سکتی ہوں؟؟
مرنا تو سبھی کو ہے مگر اسکا نام لکھنے سے کیا تعلق ہے؟؟
تعلق ہے ناں۔۔۔ دنیا اور اسکی ہر شے عارضی ہے اور ان سے ملنے والی خوشی بھی اسلئے میں لمحوں کو جینے پر یقین رکھتی ہوں ان عارضی چیزوں سے ملنے والی خوشیوں کو خوبصورت یادوں میں بدلنے کی کوشش کرتی ہوں زندگی کو برسوں کی پلاننگ کر کے جینے کی بجائے چند بے ربط سے لمحوں کی خوشی سے زیادہ لطف اندوز ہوتی ہوں میں امکانات کو مدنظر رکھ کر چلتی ہوں مگر اسکا مطلب یہ نہیں کے میں معجزوں پر یقین نہیں رکھتی بس ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یوں کسی صدمے سے پہنچنے والی تکلیف کی شدت کم لگتی ہے 
اب یہ جو کچھ بھی تم نے کہا وہ سادہ زبان میں سمجھاؤ؟؟
مطلب یہ کہ درخت پر لکھا وہ کئی سالوں تک رہے گا اور شاید تب تک کسی وجہ سے ہم ساتھ نہ رہیں پھر جب تم کبھی جب اس نام کو دیکھو گے تو وہ تمہارا منہ چڑائے گا جب کہ شیشے پر لکھا ہوا یہ نام محض ایک خوبصورت یاد کے طور پہ تمہارے پاس محفوظ رہے گا
یعنی کے تم محبت میں جدائی کا امکان بھی مدنظر رکھتی ہو؟؟
جدائی کا دھڑکا تو محبت کا ادراک ہونے سے پہلے بھی پہلے لگ گیا تھا مجھے!
کم آن فضول باتیں مت سوچا کرو ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہم دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں گے
محبت اکثر لوگوں کو خوش گمان کر دیتی ہے خوابوں کی دنیا میں رہنے والا بنا دیتی ہے مگر نجانے کیوں میرے واہمے اور خدشات ختم ہی نہیں ہوتے۔۔
تو تم بھی اللہ سے اچھا گمان رکھا کرو ناں میں نے پڑھا تھا کہ ہم اللہ سے جیسا گمان رکھتے ہیں وہ ہمیں ویسا ہی عطا کرتا ہے
اللہ سے تو اچھا گمان رکھتی ہوں مگر زندگی میں آزمائش شرط ہے اور اللہ اکثر اپنے بندوں کو انہی چیزوں کے حوالے سے آزماتا ہے جنکو وہ زیادہ محبوب رکھتے ہوں یا جنکے بغیر وہ جینے کا تصور بھی نہ کر سکتے ہوں اور مجھے ڈر ہے کہیں وہ مجھے تمہارے حوالے سے نہ آزما لے
فرض کرو اللہ نے تمہیں میرے حوالے سے آزما لیا تو؟؟ کیا کرو گی تم؟؟
اسکا سوال پڑھ کر میں سوچ میں پڑ گئی مگر اس وقت اسے کوئی جواب نہیں دے سکی کیونکہ تب جواب میں خود بھی نہیں جانتی تھی!!!
پھر چند برسوں بعد ہمیں الگ ہونا پڑا جدائی آزمائش بن کر اتری تھی یا اسکا بیوفا ہو جانا ہی آزمائش تھا یہ مجھے آج تک سمجھ نہیں پائی مگر اسکے برسوں پہلے کئے گئے سوال کا جواب مجھے مل چکا ہے اب مجھے صرف اس تعلق کو مضبوط کرنے کی خواہش ہے جو دائمی ہے اور اب سمجھ آ گئی ہے کہ 
دنیاوی محبتوں کی عمریں دھندلے شیشے پر لکھے گئے ناموں سے بھی زیادہ عارضی اور مختصر ہوتی ہیں 

●  کہکشاں خان ♡


ایک وقت میں جس شخص سے گہرا تعلق رہا

ایک وقت میں جس شخص سے گہرا تعلق رہا ہو اسکے اجنبی بن جانے سے زیادہ تکلیف دہ احساس اور کوئی نہیں ہے 

● کہکشاں خان ♡

کچھ رشتے پیراساٹ نما ہوتے ہیں


کچھ رشتے پیراساٹ نما ہوتے ہیں
ہمارے ساتھ رہتے ہیں ہمارے مخلص جذبات کو استعمال کر کے اپنی ضروریات کی تسکین کا سامان حاصل کرتے ہیں اور اپنے رویے سے اندر ہی اندر سے ہمیں کھوکھلا کرتے رہتے ہیں ہمارے جذبات پر پھلتے پھولتے یہ رشتے ہمارے وجود سے مخلص محبت چوس کر کھوکھلا پن بھرتے رہتے ہیں اور اگر وقت رہتے ان کو اپنی زندگی سے اکھاڑ کر نہ پھینکا جائے تو یہ ایک دن انسان کو ختم کر دیتے ہیں ٹھیک اس آکاس بیل کی طرح جو اپنے میزبان درخت کو چند دن میں سکھا کر ختم کر دیتی ہے 

●کہکشاں خان ♡



محبت یوں بھی ہوتی ہے

محبت یوں بھی ہوتی ہے 

اسکے تخیل میں جب پہلی بار محبت کا لفظ ابھرا تو اسے اس لفظ کی تشریح کیلئے زیادہ تگ و دو نہیں کرنا پڑی تھی کیونکہ اسکے تخیل کو بچپن سے ہی ایک تصویر عطا کر دی گئی تھی وہ اپنے ماموں زاد سے منسوب تھی اور اسی کو اپنا سب کچھ مانے ہوئے تھی اسکے لئے وہ لڑکا اسکی پوری کائنات تھا دوسری جانب بھی حالات کچھ مختلف نہ تھے ایسے میں دو نفوس کے مابین محبت جیسے جذبے کا پنپنا فطری سا ردعمل تھا ان دونوں کی زندگی مستقبل خواب ایک دوسرے کے بغیر ادھورے تھے مگر تقدیر کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا اسی لئے انکا محبت سے سنیچا رشتہ خاندانی چپقلشوں کی بھینٹ چڑھ گیا لڑکا مضبوط اعصاب کا مالک تھا یا اپنے احساسات کو چھپانے میں ماہر اس نے چپ چاپ عمر بھر کے جدائی کے فیصلے پہ اپنے بڑوں کے سامنے سر تسلیم خم کر لیا وقت اور حالات سے سمجھوتہ کر لیا مگر وہ فطرتاً حساس طبع اور شاید بیوقوف بھی تھی اسلئے یہ صدمہ اس کی جان پہ کچھ زیادہ بھاری گزرا تھا محبت کھو جانا اسکے لئے زندگی کھو جانے جیسا تھا مایوسی اتنی بڑھی کہ اس نے اپنی سانسوں کی ڈور توڑ دینے کا فیصلہ کر لیا مگر وہ اس معاملے میں بھی بدقسمت نکلی خودکشی کی کوشش ناکام رہی اور بچ جانے پر خاندان والوں کی جو لعنت ملامت سہی وہ الگ ہاں ماں نے پھر بھی اس نصیبوں جلی کو سینے سے لگا لیا اور روتے روتے اسکے آگے ہاتھ جوڑ دئیے وہ جو سمجھ رہی تھی کہ زندگی ختم ہو چکی ہے اس لمحے بے بسی کی تصویر بنا اپنی ماں کا چہرہ دیکھ کر ڈھیروں ڈھیر شرم میں ڈوب گئی کیا صرف ایک شخص کے نہ ملنے پہ زندگی ختم ہو جاتی ہے؟ اس لمحے اس نے خود سے پوچھا تھا
اگر واقعتاً ایسا ہی تھا تو اسکے ماں باپ بہن بھائی اور باقی جان نچھاور کرتے رشتوں کا کیا کیا انکا اسکی زندگی پہ کوئی حق نہیں تھا بالفرض وہ مان لیتی کے اس ایک شخص کی محبت اسکی زندگی میں شامل باقی تمام رشتوں کی محبت پہ حاوی تھی تو پھر اللہ اور اسکی محبت کا کیا حق ہوا؟
اسپتال کے بستر پہ پڑی حرام موت مرنے سے بچ جانے والی اس لڑکی کیلئے وہ لمحہ اسکی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا وہ نئی زندگی ملنے پہ شکر گزار ہوئی اور اس نے پھر سے جینے کی ٹھان لی اور سب سے پہلے اپنے رب کو راضی کرنے کا سوچا اور رب کو راضی کرنے کا سب سے بہترین طریقہ اسکی خلق خدمت کرنا تھا سو اس نے دوسروں کیلئے جینا شروع کر دیا اپنے پیاروں کے لئے وہ کہ جنکا اسکی زندگی پہ کچھ نہ کچھ حق لازم تھا  
وقت یونہی بیتتا گیا جب اسکے زخم بھرنے لگے اس نے خوش رہنا سیکھ لیا اسکے وجود کا اضطراب ختم ہوا وہ سمجھ گئی رب   راضی ہو گیا تھا اگر انسانوں کی محبتیں اسقدر سکون دے سکتی ہیں کہ انکے بچھڑنے سے انسان کو اپنا سب کچھ ختم ہوتا دکھائی تو ربِ رحمان کی محبت کیسا سکون دیتی ہو گی اس سے محبت لے لی گئی مگر بدلے میں سکون عطا کر دیا گیا ایسا سکون جو ان لوگوں کو بھی نصیب نہیں ہوتا جو اپنی محبت کو پا لیتے ہیں 
ہاں ہو جاتی ہے اکثر سبھی کو محبت ہو جاتی ہے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہونے کے باوجود انسان نامحرم کی چاہ میں پڑ جاتا ہے اور ایسا اسلئے ہوتا ہے کیونکہ محبت کے معاملات میں انسان مکمل طور پہ دل سے کام لیتا ہے شعور و عقل کا عمل دخل کم ہی ہوتا ہے اور محبت ہر شخص پہ مختلف انداز میں اترتی ہے کسی کیلئے یہ انعام ہے تو کسی کیلئے سزا جبکہ کسی کیلئے فقط رب سے ملوانے کا ذریعہ
اسلئے اگر تم محبت کو کھو دو مگر رب کو پا لو 
تو خسارہ کیسے ہوا 🙃

● کہکشاں خان ♡



میں اب تم سے ڈرنے لگا ہوں

" میں اب تم سے ڈرنے لگا ہوں
تم میری شخصیت کا سارا رعب دبدبہ ختم کر رہی ہو
میرے چہرے کی سنجیدگی اور کرختگی اب بے ساختہ سی مسکان اور نرمی میں بدل گئی ہے لہجے کی دھاک کی جگہ دھیمے پن نے لے لی ہے کسی محفل میں بیٹھے ہوئے مجھے تمہاری یاد کے آنے سے خوف آتا ہے کہ تمہیں سوچ کر میری آنکھوں میں آنے والی چمک اور لبوں کی دھیمی سی مسکراہٹ دیکھ کر لوگ میرے دل کی حالت نہ جان جائیں تم سے ملنے سے پہلے جو لوگ مجھ سے بات کرتے ہوئے خوف کھاتے تھے اور میری آمد پہ نظریں جھکا کر راستہ تبدیل کر لیتے تھے اب مجھے دیکھ کر ہنستے ہیں ایک دوسرے کو ٹہوکے مار کر باہمی نظر کا تبادلہ کر کے ذومعنی باتیں کرتے ہیں اور اگر یہی حال رہا تو عنقریب وہ کسی دن میرے سامنے آ کر سوال کریں گے کہ 
کون ہے وہ شوخ ادا جس کی محبت نے تمہیں سر تا پا بدل دیا
کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ اس مسئلے کا کوئی حل نکالوں مگر پھر خیال آتا ہے کہ
جو تمہاری صحبت میں رہے وہ تمہارے رنگ میں رنگے بغیر کیسے رہ سکتا ہے 
اور میں تمہارے ساتھ رہنے کا خواہاں ہوں 
مجھے تمہارے رنگوں سے محبت ہوتی جا رہی ہے"

Thursday, June 4, 2020

کتھارسس کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں

کتھارسس کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں 
کوئی اپنی تکلیف دوسروں سے کہہ کر دل کا بوجھ ہلکا کر لیتا ہے تو کوئی اسے کاغذ پہ اتار کے سکون محسوس کرتا ہے 
اور اذیت پتا ہے کب ہوتی ہے جب آپکو یہ سمجھ ہی نہ آ رہا ہو کہ آخر دل کو چھلنی کرتی اس کاٹ دار تکلیف کو اپنے وجود سے باہر کیسے نکالا جائے
سنتے ہیں کہ فلاں شخص مر گیا اور یہ بھی کہ چند لمحے پہلے تک تو وہ ہنس کھیل رہا تھا بلکل بھلا چنگا
ہوا کیا تھا؟؟
جی اچانک دل بند ہو گیا اور کہانی ختم
یہ معمہ اب میری سمجھ میں آتا ہے کہ اچانک دل کیسے بند ہو جاتا ہے 
اچانک کچھ بھی نہیں ہوتا
دل یونہی بند نہیں ہو جاتا
ایسی کئی ان کہی اذیت ناک باتوں کے بوجھ سے ہی ایک دن دھڑکنیں خاموشی سے دل کا ساتھ چھوڑ جاتی ہیں ۔


میں کسی سے بھی بہت جلد اٹیچ ہو جاتی ہوں

میں کسی سے بھی بہت جلد اٹیچ ہو جاتی ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سے فری ہوتی ہوں یا ایسا کچھ ، نہیں، خود سے تو میں کسی کو بلاتی بھی نہیں بات بھی مخصوص لوگوں سے کرتی ہوں لیکن جسے میں خود سے بلاتی ہوں تو وہ شخص میرے لئے اہم ہے، مطلب نا محسوس طریقے سے اس کا انتظار کرنا وہ اگنور کرے تو دکھی ہونا، پھر اسی فرسٹریشن میں سب کچھ الٹ پلٹ کر دینا ، اور ہاں بہت حساس بھی ہوں ، جس کو جانتی بھی نہیں ہو اس کے کچھ کہنے پر بھی آنسو بہنے لگتے ہیں میرے، جس کو جانتی بھی نہیں اس کا دل دکھانے سے بھی ڈرتی ہوں ، اگر ایسا ہو جائے تو مجھے گلٹ فیل ہوتا ہے میں نے کہا نا بہت حساس ہوں تو مجھے محسوس ہو جاتا ہے، بس میں کسی کو بھی لے کر بہت سوچتی ہوں بہت زیادہ ، 
اور پتا ہے یہ سب میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے 
✨🖤


میں نے بہت سے لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے

میں نے بہت سے لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ اب مجھے اس سے محبت نہی رہی اب میرے دل میں اس کے لیے صرف نفرت ہے کچھ لوگ تو بد دعائيں بھی دیتے ہیں 
وجہ یہ کہ انکے محبوب نے ان کی محبت کی قدر نٸ کی یا یوں کہ لیں کے ان کے محبوب نے محبت کا جواب محبت سے نہی دیا ۔
تو میں نہی سمجھتی کہ اس وجہ سے آپ محبت کرنا چھوڑ دو میرا ماننا ہے کے آپ نے محبت کی آپ نے اسکو چنا لاکھوں لوگوں میں سے آپ نے صرف اس ایک انسان کو آپنی محبت کے قابل سمجھا تو آپ نے محبت کی نا تو آپ کرتے رہو وہ نہی کرتا تو نا کرے محبت میں کیسا بدلہ محبت میں تو لین دین نہی ہوتا اس میں تو صرف دین ہی دین ہوتا ہے محبت بدلہ نٸ مانگتی ۔
اور جس سے محبت کر لی جاۓ نا اس سے کبھی نفرت نٸ کی جاسکتی جھوٹ کہتے ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں اب میں نفرت کرتا ہوں یا پھر انہوں نے کبھی محبت کی نہی ۔ 
اور محبوب کے لیے تو بس خیر ہی مانگی جاتی ہے بد دعا کے لیے تو محبت اجازت ہی نٸ دیتی۔❤

〰️⁩🔸 #وہ_جن_پر_اللّٰہ_نے_انعام_کیا۔۔۔۔!!!!


〰️🔸 "اور جو بھی اللہ کی اور رسول (ﷺ) کی فرمانبرداری کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ ہو گا جن پر اللہ نے انعام کیا ہے، جیسے انبیاء، صدیقین، شہداء اور نیک لوگ ہیں، یہ بہترین رفیق ہیں۔"
[النساء: 69]

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*

〰️🔸 "صادق، امین اور مسلمان تاجر قیامت کے دن انبیاء، صدیقین اور شہدا کے ساتھ ہو گا۔"
[سلسله احاديث صحيحه]

〰️🔸 "جس شخص میں تین چیزیں ہوں وہ ان کی وجہ سے ایمان کی مٹھاس اور ذائقہ پا لیتا ہے۔
اللہ اور اس کا رسول (ﷺ) باقی سب سے زیادہ محبوب ہوں، 
کسی سے محبت ہو تو صرف اللہ کے لیے 
اور کفر میں واپس لوٹ جانا اسی طرح ناپسند کرے جس طرح آگ میں پھینکے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔
[متفق علیہ]

〰️🔸 سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:
یا رسول اللہ ﷺ! ایک آدمی کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہے، لیکن ان جیسا عمل نہیں کرسکتا، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ 
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : 
اے ابو ذر! تو اسی کے ساتھ ہوگا جس سے تجھے محبت ہے۔ 
انہوں نے عرض کیا : میں تو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرتا ہوں۔ 
آپ ﷺ نے دوبارہ فرمایا : 
اے ابو ذر! تم یقینا اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو۔

〰️🔸 حضرت ربیعہ بن کعبؓ روایت کرتے ہیں کہ میں رسول اقدس ﷺ کی خدمت میں رات گزارتا تھا۔
 آپ ﷺ  کیلئے وضو کا پانی اور آپ ﷺ  کی (دیگر) ضرورت (مسواک وغیرہ) کا خیال رکھتا تھا۔ 
(ایک رات خوش ہوکر) آپ ﷺ نے مجھے فرمایا: 
''(کچھ دین و دنیا کی بھلائی) مانگ (مجھ سے دعا کرواؤ)۔''
میں نے کہا: بہشت میں آپ ﷺ کی رفاقت چاہتا ہوں۔
آپ ﷺ نے فرمایا: ''اس کے علاوہ کوئی اور چیز؟''
میں نے کہا: بس یہی! 
پھر آپ ﷺ نے فرمایا: 
''تو پھر اپنی ذات کیلئے سجدوں کی کثرت سے میری مدد کرو۔''
[رواہ مسلم]

Wednesday, June 3, 2020

ضروری نہیں ہوتا کہ

ضروری نہیں ہوتا کہ
دکھ لکھنے والا ہر شخص اپنی زندگی میں دکھی ہی ہو
ہو سکتا ہے اسے میری طرح دکھی تحریریں فیسینیٹ کرتی ہوں
اداسی سے بھرے الفاظ اسکے دل کو بھاتے ہوں اور وہ دوسروں کے درد کو بہت اچھے سے محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو!!


مگر میں ہر کام ادھورا کرتی ہوں

مگر میں ہر کام ادھورا کرتی ہوں 
مزاج ایسا ہے کہ ہر شے سے جلدی بیزار ہو جاتی ہوں اور اکتا کر اسے بیچ راہ میں ہی نامکمل چھوڑ دیتی ہوں
میرا ہر کام ناقص 
میرے سب خواب ادھورے
میری تمام خواہشات نارسائی کا عذاب سہتے سہتے تھک چکی ہیں
اور وہ!
وہ ٹھہرا بلا کا پرفیکشنسٹ، مستقل مزاج اور جنونی
اس نے جو خواب دیکھا اسکی تکمیل کی
اور کچھ اسکی قسمت مہربان ٹھہری 
اس نے جو چاہا پا لیا
قسمت اور فطرت کے لحاظ سے
ہم دونوں ایک دوجے کا متضاد تھے
تو ہماری محبت بھلا کیونکر پوری ہوتی؟
کیونکہ میں ہر کام ادھورا کرتی ہوں۔۔!
سو میں نے محبت بھی ادھوری کی 🙃

ڈھلتا دن۔۔ اجلا آسماں۔۔ دور بیٹھے کووں کی آواز

ڈھلتا دن۔۔ اجلا آسماں۔۔ دور بیٹھے کووں کی آواز۔۔ قطار بنائے گھروں کو لوٹتے پنچھی۔۔ سر سبز و شاداب بھرے ہوئے درخت۔۔نیم خنک ہوا کی پتوں سے سرسراہٹ۔۔ نیم باز آنکھیں۔۔ خامشی۔۔ سکون۔۔اور تمہاری یاد کے سنگ۔۔ لو گزار لیا ہے ایک اور دن۔۔
کیا تم خوش ہو ؟
ہاں میں خوش ہوں 
بہت خوش۔ تمھیں ایک مشورہ دوں ؟ مانو گی
ہاں  بولو 
آگے بڑھ جاؤ 
مجھے بھول جاؤ



اور حالتِ دل لگی یوں ہے



اور حالتِ دل لگی یوں ہے
تمہی سے پھر محبت ہو رہی ہے
 🙃



بہت بے ساختہ سی ہوں


بہت بے ساختہ سی ہوں
_____🖤
اپنی حالتِ دل آنکھ کے رستے عیاں ہونے سے نہیں روک سکتی
جن سے بے لوث محبت کروں انکے لئے میری ہر ادا میں محبت ہے
اور جو ایک بار میرے دل سے اتر جائے اس سے میں کسی مصلحت یا دنیا داری کے تحت بھی رشتہ نبھا اسے محبت نہیں دے سکتی
مجھے زہر خند الفاظ کو شہد میں لیپٹ کر ادا کرنے کا فن نہیں آتا
میں اپنی سرد مہری کو خاموشی میں ڈھلنے سے نہیں روک سکتی
لوگ محبتوں میں بھی سیاست کرتے ہیں
مگر مجھے یہ ہنر نہیں آتا
میں اپنے دل کا موسم چہرے پہ لئے پھرتی ہوں



اگر طبعی نکتے سے بات کی جائے


اگر طبعی نکتے سے بات کی جائے تو نہ جانے کیوں میں کبھی لوگوں کی شکل و صورت سے متاثر نہیں ہوتی کبھی کوئی آنکھ کے رستے میرے دل میں نہیں اتر سکا مجھے لوگوں کی دل آویز شکلوں سے زیادہ خوبصورت انکی سحر خیز آوازیں لگتی ہیں عملی زندگی کے علاوہ میرا فون بھی میرے اس مزاج کی عکاسی کرتا ہے
میرے پاس شاید اسکی ایک بھی تصویر نہ ہو مگر اسکے بھیجے تمام وائس نوٹ محفوظ ہیں جنکو میں بار بار سنتی ہوں اور ہر بار اسے سماعتوں کے راستے دل میں اترنے دیتی ہوں
دل کی دھڑکنوں کا اسکی آواز کی فریکوئنسی کے ساتھ باہم ملکر میرے وجود میں محبت بھرا ارتعاش پیدا کرنے کے وہ لمحات بیحد حسین ہوتے ہیں اور مجھے یہ یقین بھی ہے کہ اگر کبھی میں اس سے خفا ہو گئی اور مجھے منانے کے لئے اسکا حربہ ناکام ہو گئے تب بھی اسکے اپنے مخصوص دھیمے لہجے میں ایک بار میرا نام پکار دینے سے میرے تمام گلے شکوے ہوا ہو جائیں گے



')