تمہاری توجہ حاصل کرنے کے لیے ہی آسمان، سورج سے شفق ادھار لیتا ہے...
تمہاری ہتھیلی پر چنبیلی مرجھا نہیں سکتی،
مسلے گلاب کی پتیاں تمہارا لمس پاتے ہی مہکنے لگتی ہیں
پیاری لڑکی!
کسی کم ظرف پر اپنی محبت نچھاور نہ کرنا!!
جو تمہاری توجہ پانے کے لیے آسمان جیسی کوشش نہیں کر سکتا،
وہ تمہارا آسمان بن کیسے سکتا ہے؟
کہ معجزے ہر شخص کو راس نہیں آتے
اور تمہاری محبت "معجزاتی" ہے!
No comments:
Post a Comment