ہر انسان مجبور ہوتا ہے اپنے زندگی کے پیٹرن اپنی زندگی کے ڈی این اے میں فیڈ کئے گئے کانسیپٹ کی وجہ سے
اس لئے کوئی دل دکھائے معاف کردو
کوئی جھوٹ بولے ایسے بن جاو جیسے وہ ہی سچ ہے جو آپ سُن رہے ہیں
کوئی ہاتھ چُھڑائے تو اس کے قدموں کی مٹی کو چوم کر اسے اس کی منزلوں کی طرف رستہ دے دو
دعائیں دو کبھی روکو، مت
روکنا لالچ ہے اور لالچ محبت میں ہو تب بھی عمل کو آگ کی طرح کھا جاتا ہے،
سو بس سفر جاری رکھو
کوئی راہ میں پہچان سے مُکر جائے تو مسکرا کے معذرت کر لو،
اپنے آنسو مت گرنے دو کے اس کی راہ کھوٹی نہ کردیں
چلتے جاؤ
کوئی نگاہ بھر کے دیکھے بت کردے
اور پھر اس ساحری کا منتر سمندر برد کر دے تو نم آنکھوں سے مسکراتے ہوئے
اس پر یقین رکھو یہ سب اللہ کی طرف سے کسوٹی ہے
ورنہ کسی کی کیا مجال کے محبت کے بدلے بے رخی دکھائے
دھتکار دے ۔۔۔
درگزر کردو اور، منتظر رہو اس محبت کے جو محبت صرف اخلاص ہے جو آدھے ادھورے دل سے بھی دل کو کوہ طور بنا دیتی
جو عمل کی گھٹریاں سامنے لاکر ان میں سے کچے پکے دن نہیں نکالتی
ان دنوں میں ہونے والی کوتاہیاں نہیں گنواتی
اور مسکرا دیتی ہے معاف کردیں غلطی ہوگئی سُن کر مسکرا دیتی ہے
سو آپ بھی مسکرائیں اور سفر جاری رکھیں
No comments:
Post a Comment