لوگوں کو سوچنے سمجھنے کا وقت دیجیے ۔
انہیں آزادی دیجیے۔ انہیں خود سے دور جانے دیجیے
۔کسی سے یہ مت کہیے کہ خدارا میرے پاس رہو ۔
آپ بھکاری نہیں ہیں۔ انہیں بھٹکنے دیجیے
گھوم پھر لینے دیجیے ۔زندگی کے میلے میں
خود سے بچھڑ جانے دیجیے ۔ جو آپ کا ہے وہ لوٹ کے آپ کے پاس ہی آئے گا۔
لیکن لوٹنے کا فیصلہ خود اسے اس کی آزادی سے کرنے دیجیے ۔ جو آپ کے کہنے پر آپ پر احسان جتا کر یامجبور ہو کر رکا اس کا دل ہمیشہ باہر کی فضاوں میں بھٹکتا پھرے گا ۔ پس فیصلے کے چوراہے پر کھڑے راہی کو آواز دے کر مت روکو ۔ وہ نیم دلی سے آیا بھی تو تمہارا نہیں ہو گا ۔ اسے جانے دو تاوقتیکہ وہ پورے دل سے تمہارا ہونے کا یقین لے کر واپس لوٹے ۔
اس فیصلے تک پہنچنے میں گر اس نے دیر بھی کر دی تب بھی یہی بہتر ہو گا ۔ جسے قدر کرنا نہ آتا ہو اس کا کبھی نہ آنا ، بدیر پلٹنے سے بہتر ہے .
No comments:
Post a Comment