پتا میرا دل کیا چاہتا ہے؟
میرا دل چاہتا ہے میں سمندر کے کنارے گیلی ریت پر لفظ زندگی لکھوں ۔
اور سمندر کی بےرحم لہریں اسے روندتے ہوۓ اپنے ساتھ لے جاٸیں۔
اور میں اپنے پاٶں کے نیچے پھسلتی ریت کو محسوس کر سکوں۔اور گمان کرسکوں کہ کم ظرف لوگ کیسے دوسرے لوگو کو پاٶں میں روند کر تسکین محسوس کرتے ہیں۔
دور افق کے پار سورج کو ڈوبتا دیکھوں ۔
اس زوال کا بخوبی اندازہ کر سکوں جیسے اسکے منظر سے ہٹتے ہی ہر چیز پر تاریکی کی صورت زوال آنے کو بےتاب ہو۔
جیسے ہر حد نگاہ تک ہر منظر ہی بےجان ہو جاۓ۔
اور اسکے ڈوبتے ہی آسمان پر پھیلی لالی کو دل میں اترتا محسوس کروں جیسے دل چیخ چیخ کر کہہ رہا ہو
یہ پل یہی تھم جاۓ۔
یہ لالی کبھی تاریکی میں نہ بدلے۔
اور خود کو اس منظر کا حصہ جان کر اسی منظر میں تحلیل ہوجاٶں۔

No comments:
Post a Comment