Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, December 8, 2014

بات نکلے گی تو


بات نکلے گی تو
پھر دُور تَلَک جائے گی
لوگ بے وجہ
اُداسی کا سبب پوچھیں گے
یہ بھی پوچھیں گے
کہ تُم اتنی پریشاں کیوں ہو؟
اُنگلیاں اُٹھیں گی
سُوکھے ہوئے بالوں کی طرف
!
اِک نظر دیکھیں گے
گُزرے ہوئے سالوں کی طرف
!
چُوڑیوں پر بھی
کئی طنز کئے جائیں گے
کانپتے ہاتھوں پہ بھی
فقرے کسے جائیں گے
لوگ ظالِم ہیں
ہر اِک بات کا طعنہ دیں گے
باتوں باتوں میں
میرا ذِکر بھی لے آئیں گے
اُن کی باتوں کا
ذرا سا بھی اثر مت لینا
ورنہ چہرے کے
تاثُّر سے سمجھ جائیں گے
چاہے کچھ بھی ہو
سوالات نہ کرنا اُن سے
میرے بارے میں
کوئی بات نہ کرنا اُن سے
بات نکلے گی تو
...پھر دُور تَلَک جائے گی



No comments:

Post a Comment

')