Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Thursday, October 27, 2016

میں ہوں دھوپ اور تو سایا ہے سب کہنے کی باتیں ہیں









میں ہوں دھوپ اور تو سایا ہے سب کہنے کی باتیں ہیں


جگ میں کس کا کون ہوا ہے سب کہنے کی باتیں ہیں






من مورکھ ہے' مت سمجھاؤ' کرنی کا پھل پائے گا


چڑھتا دریا کب ٹھہرا ہے سب کہنے کی باتیں ہیں






تم تو اب بھی مجھ سے پہروں دھیان میں باتیں کرتے ہو


ترکِ تعلق کیا ہوتا ہے سب کہنے کی باتیں ہیں






جانے والے حد یقیں تک' ہم نے جاتے دیکھے ہیں


واپس لوٹ کے کون آتا ہے سب کہنے کی باتیں ہیں






میں سوچوں کی جلتی دھوپ اور وہ تسکین کی گہری چھاؤں


میرا اس کا ساتھ ہی کیا ہے' سب کہنے کی باتیں ہیں






اک تجھ پر ہی کیا موقوف کہ سب ہی پیٹ کے ہلکے ہیں


کس کا ظرفِ دل گہرا ہے؟ سب کہنے کی باتیں ہیں






احمد اس کا چہرہ اس کے جھوٹ کی چغلی کھاتا ہے


تیرے دُکھ میں وہ رویا ہے' سب کہنے کی 


باتیں ہیں




No comments:

Post a Comment

')