بہت سی کتابیں
بہت سی سی ڈیز اور
کیسٹس
بہت سی بے تُکی
اپائنمنٹ
دوستوں سے فون پر لمبی
باتیں
یا پھر اُلجھی راہوں
پر چلتے
یوں ہی وقت بیتانا
بے سمت راستوں پر بے وجہ خاک اُڑانا
یا پھر نیٹ کے اُلجھاؤں میں
بے طرح خود کو اُلجھانا
!!.......بے بات ہنسنے کے بہانے
بہت خوش ہوں
دُنیا کو دکھانے کو
کتنے بہانے ڈھونڈتا ہے دل
!......فقط اُسے بھلانے کو
No comments:
Post a Comment