اتنا گہرا سناٹا ھے
جیسے کوئی بول رھا ھے
اے انکار کے لہجے
والے
میں نے تجھ سے کیا
مانگا ھے ؟؟
باھم موت کا وعدہ
چھوڑو
کون کسی کے ساتھ جیا ھے ؟؟
توڑنے والے کیا توڑے گا
تیرا میرا رشتہ کیا ھے ؟؟
پیڑ تیمم کرنے کو ھیں
وقتِ نمازِ استسقا ھے
کھلتے پھول اور کھیلتے بچے
دیکھ کے کتنا ڈر لگتا ھے
سارے جگ کی خیر ھو یا رب
کتنے زور سے دل دھڑکا ھے
دردوں نے تو زندہ رکھا
بے دردوں نے مار دیا ھے
کیسا کمسن درد ھے میرا
آدھی رات کو جاگ اٹھا ھے
یاد آتا ھے کم کم لیکن
یاد آۓ تو دل دکھتا ھے
الف , لام اور میم نے ملکر
کیسا الم تخلیق کیا ھے
اے مجھ سے نہ ملنے والے
میں نے خود کو چھوڑ دیا ھے
درد کی کوئی انت نہیں
تو صبر کا کیسا پیمانہ ھے ؟؟
No comments:
Post a Comment