اگر آپکو یہ جاننا ہو کے فلاں شخص پر آپ اعتماد کر سکتے ہیں یا نہیں؟ یا کرنا چاہئیے یا نہیں؟ تو اسکا طریقہ بلکل آسان ہے.
آپ اپنی آنکھیں بند کریں, کیونکہ بعض اوقات دیکھنے کے لئے آنکھیں بند کرنا پڑتی ہیں
اور اس شخص کے بارے میں سوچیں کے کل کو وہ شخص آپکے ساتھ کچھ غلط تو نہیں کرے گا؟ وہ کل کو ایسا تو نہیں کرے گا؟ ویسا تو نہیں کرے گا؟
وہ آپکو دھوکا تو نہیں دے گا؟ اگر آپکے دل میں سوچتے وقت ایسا خیال بھی آ جائے نا، تو سمجھ لیجئے گا کے آپ اس پر اعتبار نہیں کر سکتے. پھر دل کو چاہے لاکھ تسلی دیں کے نہیں وہ ایسا نہیں کر سکتا. یہ ہمارا وہم ہے. یہ آپکا وہم نہیں حقیقت ہے.
جس شخص کے بارے میں آپ کے زہن میں ایسا خیال یا وہم آ سکتا ہے تو اس شخص پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا. اور جس شخص پر اعتماد کیا جا سکتا ہے اس کی شخصیت کے بارے میں کبھی کوئی غلط خیال یا وہم آپکے زہن یا دل میں جگہ پا ہی نہیں سکتا
No comments:
Post a Comment