کچھ لوگ ہمارے کبهی نہیں ہوتے بس وقت چند پل کے لئے انہیں ہمارے پاس لے آتا ہے نہ جانے کیوں یہ وه لوگ ہوتے ہیں
جو ہماری زندگی میں تو ہر جگہ موجود ہوتے ہیں ہماری یادوں میں ، ہماری سوچوں میں ہماری ڈائری کے صفحات میں بس نہیں ہوتے تو ہماری تقدیر میں نہیں ہوتے وه ایک خوبصورت احساس کی طرح ہمارے اندر ہمیشہ رہتے ہیں ہم ہمیشہ ان کا ہونا محسوس کرتے ہیں
اپنے اردگرد ایسے جیسے ساون میں جب خشک مٹی پر بارش کے قطرے پڑتے تو ایک خوشبو پیدا ہوتی مٹی کے بهیگ جانے کی کون بهول سکتا وه خوشبو ہاں وه لوگ ہمیشہ خوشبو کی طرح آپ کے پاس رہتے ہیں ان کا احساس آپ کے حافظے میں ہمیشہ قائم رہتا ہے ان کی آواز آپ ہمیشہ سنتے ہیں وه لوگ ہمیشہ سے ہی آپ کی ﺫات میں موجود رہتے ہیں ان کی یادیں دل میں نشونما پاتی رہتی ہیں جیسے دهوپ تلے پودے نشونما پاتے کتنے خوبصورت ہوتے ہیں وه لوگ جو دلوں میں بسیرا کرتے
کیا ہی خوش نما احساس ہوتا ان کے ساتھ کا ، ان کے پاس کا
شاید یہ وه لوگ ہوتے۔
جن سے آپ محبت کرتے ہیں خاموشی کے ساتھ چپکے چپکے۔۔
No comments:
Post a Comment