اس کی دو دن کی دوری مجھ سے نہیں سہن ہوتی تھی " اور مجھے اس کے بغیر ۔ پوری عمر گزارنی ہے - ایک پوری عمر۔۔ میرا تو ایک ایک لمحہ ۔ اس انسان جیسا ہے ۔ جسے رسی پر لٹکا دیا گیا ہو ۔اور اسے پھانسی نہ دی جا رہی ہو۔۔ وہ خود رو رو کر موت مانگ رہا ہو۔۔ لیکن اسے موت دان نہ کی جا رہی ہو۔۔ میرا دل ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر کرلانے تڑپنے لگتا ہے۔۔۔اس کا ساتھ مانگتا ہے۔۔ اس انسان کے پاس رہنے کو روتا ہے ۔ جو میرے لیئے زندگی سے بڑھ کر ہے۔۔ جسے دیکھ کر میں ہر بار نئے سرے سے جی اٹھتا ہوں۔۔ لیکن یہاں پھر قسمت کی بات آ جاتی ہے۔۔ جو میری محبت اور اس دل سے بھی زیادہ پاس ۔ میرے کندھے پہ ہاتھ رکھے۔ تیار کھڑی ہے۔۔ کہ کسی بھی لمحے ۔ میرا تڑپتا کرلاتا وجود ۔ اٹھا کر ایک اندھی جہنم میں۔۔ اس محبت اس زندگی سے دور پھینک دے۔۔ ایک عمر، جو اس کے بن گزارنی ہے۔۔ ایک لمحہ ہے، جو اس کے بن گزرتا نہیں
No comments:
Post a Comment