بعض اوقات انسان ناچاہتے ہوئے بھی جب کسی کے ساتھ بحیثیت ایک انسان کے انس و محبت ہوجاتی ہے تو اس کو برقرار رکھنے کیلئے بہت سے کٹھن راستوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ اپنے آپ سے گم ہوجاتا ہے۔ محبت انسان کی سب سے بڑی طاقت ہے کہ جس کی وجہ سے وہ پوری دنیا کے ساتھ لڑ سکتا ہے۔ لیکن جب اس محبت کے دونوں طرف کے دھاگے مظبوطی سے بندھے ہوئے ہو۔ لیکن اس کے ناکام ہونے کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ "لاپرواہی"ہے۔ اور یہ تجربہ رہا کہ جو بھی شخص جس کیلئے جتنا مخلص ہو وہی شخص سے اذیت ملنے کی توقع بھی رکھی جاتی ہے۔
لہذا جب کوئی خوب محبت کرنے والا ہو تو اس کے اندر محبت کے اثرات تم خود بخود پاؤگے۔ انکے ان جذبات کی لاج رکھنے چاہئے۔ بہانے بنانے سے اور باتوں کو مروڑ مروڑ کر پیش کرنے سے محبت کمزور ہوجاتی ہے۔
اور اگر آپ کی لاپرواہی سے اس کی محبت کا سورج ناراض ہو کر غروب ہوا تو یاد رکھو... یہ سورج دوبارہ آپکے سینے میں دھڑکتے ہوئے دل کی دنیا میں روشنی نہیں کر پائے گا۔ اس کی روشنی مدھم پڑ چکی ہوگی۔ اس کو سورج گرہن لگ جاتا ہے۔
کسی کی چاہت کے ساتھ کھیلنا دراصل اپنی زندگی کیساتھ کھیلنا ہوا۔ اور یہ بھی سچ ہوا کہ اس محبت کے رشتے کو سنبھالتے سنبھالتے یہ رشتہ بھی پھیکا پڑ جاتا ہے اور واقعی اس میں بندہ کو اپنی فکر بالکل نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی خود کو وقت دینے کیلئے وقت نکالا کریں۔
No comments:
Post a Comment