محبت جیسی بھی ہو،جس سے بھی کی جائے
وہ خوشی پیدا کرے یا غم یا اُداسی
اس کے نتائج یا اثرات جو بھی ہوں
آخرکار محبت کا نتیجہ محبت ہی ہوتی ہے
جیسے صفر کو چاہے صفر سے تقسیم کریں،ضرب دیں،تفریق کریں یا پھر جمع،وہ صفر ہی رہتا ہے۔
صفر نہ ہونے کا نام نہیں بلکہ صفر عین ہونے کا نام ہے۔
یہی وہ مقام ہے جہاں آپ نہیں رہتے
وہی رہتا ہے جس سے آپ محبت کرتے ہوں
چاہے وہ خٍدا ہو،انسانیت ہو یا کوئی ایک انسان ہو
پھر آپ نہ ہونے کے مقام پر ہو کے موجود رہتے ہیں
یہ وصف صرف "محبت" کے جزبے کو ملا ہے۔
No comments:
Post a Comment