کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ لوگ اِتنے بہرے کیوں
ہو جاتے ہیں؟؟
لیکن نہیں، لوگ بہرے نہیں ہوتے،بلکہ وہ صرف وہی سُنتے ہیں جو وہ سُننا چاہتے ہوں،باقی سب آوازیں، دیواروں سے ٹکرا کر مر جاتی ہیں,
بات ساری ترجیحات کی ہے, ہم جو سُننا چاہیں وہ کِسی کی خاموش نظر میں بھی سُن لیتے ہیں, اور جو نہ سُننا چاہیں وہ کِسی کی چیخوں میں بھی نہیں سُنائی دیتا, کِسی کی خاموشی بھی الفاظ بن بن کر سماعتوں میں اُترتی ہے,
اور کِسی کے بلند الفاظ بھی گُونگے ہو جاتے ہیں
No comments:
Post a Comment