کبھی بھی الفاظ آپ کی اذیت کو بیان نہیں کر سکتے
اپنی کیفیت کو الفاظ دینا شاید بہت مشکل ہے کیونکہ جب ہم کسی کرب میں مبتلا ہوتے ،،،، اذیت سے ہمارا وجود چکنا چور ہو رہا ہوتا تب تو بس تکلیف ہوتی ،،،، تب کہاں ہوش رہتا کہ اپنے احساسات کو الفاظ کا روپ دیں
تب تو ہم خود سے بھی مخاطب نہیں ہونا چاہتے ،،،، ایک ہی تمنا ہوتی ہے کاش سب کچھ تھم سا جائے
بھاگ جائیں کہیں دور اور پتہ ہے جو لوگ اس وقت بھی خود کو سنبھال کر اپنے کرب ، اذیت کو الفاظ دیتے ہیں، وہ کمال ہوتے ہیں بہت مضبوط ہوتے ہیں ،،، عام لوگوں سے بہت مختلف
بوجھ نہیں بناتے اپنے غموں کو بلکہ خوبصورت انداز میں تحریر کر کے دل کا بوجھ بھی ہلکا کر لیتے اور پرسکوں بھی ہو جاتے ہیں ،،، مگر جن کو یہ ہنر نہیں آتا وہ بس جلتے رہتے ہیں، اپنے آپ سے لڑتے رہتے ہیں، خود سے بھی بےزار ہونے لگتے ہیں
No comments:
Post a Comment