Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Saturday, May 5, 2018

میں کہہ رہی تھی



میں کہہ رہی تھی 
یہ زندگانی عجیب دھوکا سا لگ رہی ہے
تو وہ یہ بولا 
کہ زندگی کی حقیقتیں موت سے جڑی ہیں۔۔۔۔۔

میں کہہ رہی تھی 
کہ تم کسی سے کبھی بھی باتیں مری نہ کرنا
تو وہ یہ بولا 
اگر اداسی بھی روٹھ بیٹھی تو کیا کروں گا۔۔۔۔۔؟

میں کہہ رہی تھی 
مجھے زمانے کے ساتھ چلنا ہے ہر طرح سے
تو وہ یہ بولا 
کہ میں زمانے سے مختلف سا لگا ہوں تم کو ۔۔۔۔۔؟

میں کہہ رہی تھی 
جو مجھ سے تیرا سوال ہو گا تو کیا کہوں گی؟
تو وہ یہ بولا 
وہی جو تم نے سوال ہونے سے پہلے سوچا ۔



No comments:

Post a Comment

')