Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Wednesday, June 6, 2018

یسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے۔


الحمداللہ رمضان المبارک کا #تیسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے۔

تیسرا عشرہ نہایت اہم اور نتیجہ خیز عشرہ ہے۔ نتیجہ خیز اس طرح کہ اس عشرے میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی اپنے بندے پہ تمام نعمتوں کا عملی نزول ہوتا محسوس ہونے لگتا ہے۔ رحمتوں اور بخششوں کے پہلے دو عشروں میں ہماری عبادتیں و ریاضتیں اس تیسرے عشرے میں دوزخ سے #نجات کے حصول تک پہنچ جاتی ہیں۔ 
#دعا اللہ تبارک و تعالیٰ کا پسندیدہ عمل ہے اور جب تک دعا نہیں کی جاتی، عبادت کا اجر بھی معلق رہتا ہے۔ دعا کو بھی عبادت کا درجہ حاصل ہے، دعا عبادت کا نچوڑ ہے۔ دعا کا حاصل بھی یہی ہے کہ ہم مانتے ہیں کہ ہم اللہ عالیٰ کے محتاج ہیں، ہماری احتیاج اللہ کا کرم ہے۔ دعا بندے اور مالک کے رشتے کی پہچان دیتی ہے کہ وہ ذات الٰہی داتا ہے۔ وہی دینے والا ہے۔ وہی آقا و مولیٰ ہے۔ ہم اسکی بارگاہ کے سوالی ہیں۔ ہم اسی کے محتاج ہیں۔ دعا بندے کی بندگی ہے‘ دعا ذات الٰہی کی ربوبیت کا اقرار ہے۔ رمضان کے آخری عشرے میں کی جانیوالی دعائیں رب کریم کے حضور قبولیت کے زیادہ قریب آ جاتی ہیں۔

"اے اللہ! مجھے دوزخ کی آگ سے بچا۔" آمین



No comments:

Post a Comment

')