Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Wednesday, July 4, 2018

ہی لوز می


ہی لوز می, ہی لوز می ناٹ, ہی لوز می, ہی لوز می ناٹ, ہی لوز می, ہی لوز می نااا
"اب کیا فائدہ اِن معصوم پتیوں کو ادھیڑنے کا"
اُس نے سر اُٹھائے بنا قریب آ رکنے والے پاٶں کو دیکھا
فائدہ
فائدہ تو یہ پتیاں, مجھے تب بھی نہیں دیتی تھیں, تمہیں پتا ہے ایک دن اِس آس میں کہ شاید, شاید کسی پھول کی کوئی آخری پتی مجھے آس اور امید کا کوئی سرا تھما دے کہ ہاں وہ تم سے محبت کرتا ہے, میں نے کیاری میں لگے سارے پھول توڑ دئیے
ایک, پھول بکھرا تو میں نے مسکرا کر دوسرے پھول سے آس لگالی
دوسرا بکھرا تو تیسرے پر گمان کیا
تیسرا بکھرا تو چوتھے کو رحم طلب نظروں سے دیکھا_ پھر جب پانچوے کی باری آئی تو میرے ہاتھ میں پکڑا پھول لرزنے لگا
اور پھر اپنے ٹھوڑی تک آتے آنسوٶں کو پونچھ کر میں نے اُس آخری پھول کی طرف دیکھا,
تمہیں پتا ہے وہ مسکرا رہا تھا شاید میری حالت پر, 
میں اُس آخری پھول پر اپنی مسکراہٹ چھوڑ کر وہاں سے واپس لوٹ آئی, کیونکہ مجھے زندہ رہنے کیلئے اِس آخری پھول کو بچانا تھا, اِس آخری پھول کے سہارے مجھے ابھی اپنی محبت کو گھسیٹنا تھا, ابھی مجھے اِس خواب میں کچھ دیر اور جینا تھا
زمین پہ بکھری پتیوں کی ہنسی اپنے پیچھے مجھے دور تک سنائی دی
اور آج اِن بکھری پتیوں کو دیکھ کر تم سجھ رہی ہو کہ شاید میں اب بھی محبت کے گمان کے بیچ کھڑی ہوں؟
نہیں.... محبت کا گمان کبھی تھا, اب یہ یقین واثق ہوچکا ہے, کہ وہ پتیاں ٹھیک کہتی تھیں محبت کے گمان سے نکل جانے کا اشارہ دیتی تھیں, اُسے مجھ سے محبت نہیں تھی, وہ پتیاں مجھے بارہا احساس دلاتی تھیں, 
میں نے تو اِن پتیوں کو بڑی نرمی سے توڑا تھا پر اُس نے..... اُس نے مجھے بڑی بےرحمی سے نوچ نوچ پھینکا
اب ان پتیوں کو نوچ کر میں اپنے زخموں کو اکھیڑتی ہوں, میں نے جانتے بوجھتے خود کو زخموں کے آگے پیش کیا تھا, اب میری سزا یہی ہے کہ میں خود کو ساری عمر اِس سزا کی اذیت میں مبتلا رکھوں کہ
ہی لوز می ناٹ , ہی لوز می ناٹ,
ہی لوز می ناٹ
کس نے دیکھا تھا ٹوٹنا اپنا
ہم جو ٹوٹے تو رائیگاں ٹوٹے
💔


No comments:

Post a Comment

')