Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Sunday, August 30, 2020

سجدے میں سر

⁦▪️⁩💓 #سجدے میں سر ۔۔۔۔۔۔، ⁦▪️⁩⁦〰️⁩
⁦▪️⁩💓 گلے پہ خنجر اور تین دن کی پیاس۔۔۔۔۔، ⁦▪️⁩⁦〰️⁩
⁦▪️⁩💓 ایسی #نماز پھر نہ ہوئی #کربلا کے بعد۔۔۔۔۔۔!!! " ⁦▪️⁩⁦〰️⁩

⁦▪️⁩💓 خوش نصیب ہے وہ شخص جسکو شہادت ملے۔۔۔ ⁦▪️⁩⁦〰️⁩
⁦▪️⁩💓 شہادت خوش نصیب ہے جسے حُسینؓ مل گئے۔۔۔ ⁦▪️⁩⁦〰️⁩


دنیا کا سب سے اچھا تحفہ وقت ہوتا ہے

دنیا کا سب سے اچھا تحفہ وقت ہوتا ہے کیونکہ آپ اگر کسی کو اپنا وقت دیتے ہیں تو آپ اسے اپنی زندگی کا وہ پل دیتے ہیں جو دوبارہ کبھی لوٹ کر نہیں آۓ گا 🌹🍀



Saturday, August 29, 2020

محبت ہو جائے تو کاغذ کی کشتی پہ

محبت ہو جائے تو کاغذ کی کشتی پہ دریا عبور کر لینے کا من کرتا ہے.
گلوب (globe) کو گھماتے گھماتے محبوب کی سرزمین پر انگلی رکھ کر، وہیں پہنچ جانے کی خواہش ستاتی ہے. 
دل کرتا ہے، پلک جھپکی جائے اور خود کو محبوب کے روبرو پایا جائے. 
مگر ایسے ایک ساعت میں اتنے فاصلے کیسے مٹائے جا سکتے ہیں ؟ 
یوں آناً فاناً وقت کی رفتار کو مٹھی میں کیسے کیا جا سکتا ہے؟ 

محبت، منطق سے ہمیشہ بدگمان ہی رہی ہے!! 



لوگوں کے دروازوں کے پیچھے جھانکنا غلط ہے ناں؟

⁦▪️⁩💛⁦〰️⁩ لوگوں کے دروازوں کے پیچھے جھانکنا غلط ہے ناں؟ 
⁦▪️⁩💛⁦〰️⁩ ایسے ہی دوسروں کی زندگیوں میں۔۔۔۔
⁦▪️⁩💛⁦〰️⁩ تانک جھانک بھی مناسب نہیں۔۔۔!!!
⁦▪️⁩💛⁦〰️⁩ بےجا تجسس کھوج، ان چاہے سوال،۔۔۔۔
⁦▪️⁩💛⁦〰️⁩ بن مانگے مشورے، نصیحتیں،۔۔۔۔۔
⁦▪️⁩💛⁦〰️⁩ سب بےکار کے شغل ہیں ـ۔۔۔۔۔
⁦▪️⁩💛⁦〰️⁩ جیئیں اور جینے دیں۔۔۔۔۔۔۔ سکون سے۔۔۔۔۔!!!!



جــہاں آنکـــھ کـھلتے ھـــی آپــنے پـــہلا سانـــس لـیا

⛅ جــہاں آنکـــھ کـھلتے ھـــی آپــنے پـــہلا سانـــس لـیا 
ٹـھیک اسـی وقـت کسـی نـے اپنـــا آخــری سانــس لیـا ھـوگـا 
 شـکوے شکایـــتیں خـــتم کـریں 
 جـــو ربـّــــ نـے دیـــا ھـــے اسـی ربـّــــ کـــی رضـــا مـــان کــر 
ھنســـی خوشــی زنـــدگی گــزاریں ❤✨



ﻋــﺮوﺝ ﮐــﯽ ﻃـﺮف ﺟﺎﺗـﮯ ﮨـﻮﺋـﮯ ﺭﺍﺳـﺘﮯ

⁦🌧️⁩🍃 ﻋــﺮوﺝ ﮐــﯽ ﻃـﺮف ﺟﺎﺗـﮯ ﮨـﻮﺋـﮯ ﺭﺍﺳـﺘﮯ ﻣــﯿﮟ ﭘﮭـــﻮﻟــﻮﮞ ﮐﮯ بیج ﭘﮭـﯿﻨﮑﺘـﮯ ﺟـﺎﺅ ﺯﻭﺍل ﮐﺎ ﺳـﻔﺮ ﭘـﺮﺳـﮑﻮﻥ ﺭﮨـﮯ ﮔـﺎ۔۔ 🍃⁦🌧️⁩

⁦🌧️⁩🍃ﺍﮔﺮ ﮐﺎﻧﭩﮯ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﮐﺮ ﺟﺎﺅ ﮔﮯ ﺗﻮ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﭘﺮ ﺧﺎﺭﺩﺍﺭ ﺟﮭﺎﮌیاں ملیں ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﺗﻮ ﮨﺮ ﺻﻮﺭﺕ ﻃﮯ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﻮﺗﺎ ہے۔ 🍃⁦🌧️⁩

⁦🌧️⁩🍃 ســدا خـوشـں رہـیں۔ خوشــیاں بـانـٹتے رہـیـں 🍃⁦🌧️⁩



اللّٰه کی محبت

〰️💢🌨️ اللّٰه کی محبت بندوں کی محبت سے گزر کر آتی ہے، اگر آپ کے دل میں بندوں کی محبت اور خیرخواہی نہیں تو اللّٰه کی محبت بھی نہیں آ سکتی، جب آپ نے محبت کرنا سیکھا ہی نہیں تو کیسے معلوم ہو گا کہ محبت کیا چیز ہے، کیا جذبہ ہے، اور اللّٰه سے محبت کسے کہتے ہیں...
جب آپ کے دل میں اللّٰه کے بندوں کی محبت ہی نہیں تو آپ کو اللّٰه کی محبت کی مٹھاس بھی نہیں محسوس ہو گی.. 
بات صرف توازن برقرار رکھنے کی ہے، کہ بندوں کی محبت دل میں ضرور ہو مگر اللّٰه کی محبت سے آگے نہ بڑھے.. 🌨️💢〰️



Thursday, August 27, 2020

دلوں کے مابین گفتگو میں تمام باتیں اضافتیں ہیں

دلوں کے مابین گفتگو میں تمام باتیں اضافتیں ہیں
تمہاری باتوں کا ہر توقف جو بولتا ہے، وہ شاعری ہے

تمام دریا جو اک سمندر میں گر رہے ہیں تو کیا عجب ہے
وہ ایک دریا جو راستے میں ہی رہ گیا ہے وہ شاعری ہے




Wednesday, August 26, 2020

جب نماز اور قٌرآن

جب نماز اور قٌرآن ہمــــارے 
 معمول کا حصہ بــن جائیں ، تو
خوشیاں اور سکــون  ہمــاری زندگی کا حصــہ 
بن جاتی ھیــں💕❤️



❶ #القرآن

🌹❶ #القرآن 🍃

🍃" اے نبیﷺ !  اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتیں سے کہہ دو کہ وه اپنے اوپر اپنی چادریں اوڑھ کر رکھیں۔ " 🍃

🌿 #سورۃالاحزاب59 🌿

🌹❷ #القرآن 

🍃"ایمان والی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عزت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں ، سوائے اس کے جو ظاہر ہے۔ اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رکھیں اور اپنا بناؤ سنگھار کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں ۔ " 🍃

🌿 #سورۃالنور31 🌿



Tuesday, August 25, 2020

تمہیں اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ

تمہیں اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ ﷲﷻ تمھاری اکثر خواہشات کو رد کرکے تمھیں کتنے غموں سے بچاتا ہے
بےشک اللہ نہایت رحم کرنے والا ہے...♥️



Monday, August 24, 2020

عــــــورتـــــــ ایـکـــــــ تـــصـویــر کـی مانــنـد ہــــے

⁦🌨️⁩⁦♦️⁩⁦〰️⁩ عــــــورتـــــــ ایـکـــــــ تـــصـویــر کـی مانــنـد ہــــے 
اگـــر جـــاہــل کـے ہــــاتـھ لــگـــ جــــائـــے تــــو اپــــنی اہــــمیـت کـــهـو دیتـــی هـــے.... ⁦〰️⁩⁦♦️⁩⁦🌨️⁩

⁦🌨️⁩⁦♦️⁩⁦〰️⁩ #مــگــــر

⁦🌨️⁩⁦♦️⁩⁦〰️⁩ صــاحـبِ دانــــش اســں انــمــول ہــیرے کـو بیـــش قیـمت خــیال کـرتے ہـیں----⁦〰️⁩⁦♦️⁩⁦🌨️⁩



مغرور جو کہتی ہے تو کہتی رہے دنیا۔۔۔

مغرور جو کہتی ہے تو کہتی رہے دنیا۔۔۔
ہم اپنی چاۓ تو کسی کو نہیں دیں گے



Sunday, August 23, 2020

تلخی کی بوند بوند سے لہجہ ہوا ہے زہر

تلخی کی بوند بوند سے لہجہ ہوا ہے زہر
میں رفتہ رفتہ نیم کے پتوں میں ڈھل گئ.


سورہ یوسف کا ایک پیارا سبق!

سورہ یوسف کا ایک پیارا سبق!
زندگی میں اگر آپ کے بہت قریبی اور عزیز بھی
 آپکو دغا دے جائیں،....
آپکے خلاف ہو جائیں تب بھی
 اگر آپ صبر سے کام لیں...
 اور اللہ پاک پر کامل یقین رکھیں تو 
اللہ پاک آپکو وہ مقام عطا کرے گا ....
کے زمانہ دیکھتا رہ جائے گا...
 اندھیر نگری میں روشنی اور نور کے خزانے
    آپ پر کھول دیے جائیں گے.



کبھی سوچا ہے؟؟؟

کبھی سوچا ہے؟؟؟
بھاگ رہے ہو جس کے پیچھے
اگر مل گیا وہ۔۔۔تو کیا کرو گے؟؟؟
ٹھان جو لی ہے منزل کی چاہ
پہنچ گئے جو وہاں۔۔۔تو کیا کرو گے؟؟؟
یہ جِسے تم سکون کہتے ہو
اس سے بھی سکون نہ ملا۔۔۔تو کیا کرو گے؟؟؟



جگراتا



جب فون پر تمھاری رندھی ہوئی آواز سنتا ہوں
تو دل کو کوئی مٹھی میں پکڑ لیتا ہے
تم جلدی جلدی
اپنی ساری فکریں بیان کرکے دل ہلکا کر لیتی ہو
لیکن
تمھیں نہیں پتہ
جو آنسو تمھاری آنکھوں سے نکلتے ہیں
میرے دل پر گرتے ہیں
تم تو فون بند کرکے
دل ہلکا کرکے
سوجاتی ہو
لیکن میرے نصیب میں
ایک اور جگراتا لکھ دیتی ہو



حسرت ہی رہے تو بہتر ہے

حسرت ہی رہے تو بہتر ہے
چاند حاصل ہوجائے تو چاند کہاں لگتا ہے__



یہ کون جنگجو ہے جس کی زندگی ہم گزار رہے ہے

یہ کون جنگجو ہے جس کی زندگی ہم گزار رہے ہے۔
ہم نے تو ایسی تلخی  کبھی  بھی سوچی نا تھی۔
اور  چپ ہوں کے کوئی فرض نا رہ جائے مجھ سے 
ورنہ مجھ جیسی لڑکی کی تو ایسی چُپی نا تھی۔ 
جن کے پیار کو میں ترسی ہوں، میرے احباب ہیں
آہاں! قارین یقین نہیں کرتے، کہ یہ بات سچی نا تھی۔
میں خاموش رہتی ہوں،سہتی ہوں، کے میرا صبر کبھی 
کوئی ایسی آفت برپا کرے گا جو کبھی مچی نا تھی۔



انتظار ایک اذیت ہے،

انتظار ایک اذیت ہے،
پھر چاہے ہاتھ میں موبائل پکڑے کسی کے میسج کا ہو ،
چوکھٹ پر بیٹھے کسی کے لوٹ آنے کا ہو ، 
یا زندگی سے ہار کر موت کا ہو ۔



میں روز چاند سے بات کرتی ہوں

میں روز چاند سے بات کرتی ہوں 
وہ روز میری سنتا ہے 
پر کبھی کچھ سناتا نہیں ہے
پر آج میں بات نئ کرنا چاہتی 
آج لگ رہا ہے وہ مجھے کچھ سنا رہا ہے
پر میں سننا  نہیں چاہتی 
▫️



بعض اوقات، خیالوں میں بھٹک جاتا ہوں

‏بعض اوقات، خیالوں میں بھٹک جاتا ہوں  
اتنا چلتا ہوں کہ بیٹھے ہوئے تھک جاتا ہوں

تین کونوں سے نکلتے ہیں گھٹن، خوف، سکوت  
میں سرکتا ہوا چوتھے میں دبک جاتا ہوں

ایک چہرہ ہے جسے دیکھ کے لمحہ بھر کو  
دل ٹھہر جاتا ہے، میں آپ دھڑک جاتا ہوں

‏بھاگتا ہوں کہ مساموں سے نکل جائے نمی  
ورنہ کچھ روز میں آنکھوں سے چھلک جاتا ہوں

گھر سے میں کھینچ کے لاتا ہوں سڑک تک خود کو  
پھر جدھر لے کے چلی جائے سڑک، جاتا ہوں

غم کی حدت نے پکائی ہے کچھ ایسے مری خاک  
جب بھی دیوار سے ٹکراؤں، کھنک جاتا ہوں

‏کتنا آسان ہے تنہائی کو دہرا کرنا  
صرف کمرے میں لگے آئینے تک جاتا ہوں



Saturday, August 22, 2020

بہت خوبصورت تخلیق



زوم کر کے دیکھیں...!!

کبھی کبھی زندگی میں بھی ایسا ہوتا ہے کہ زندگی میں بہت سی کامیابیاں بہت سی خوشیاں اور خوبصورت لوگ ہمارے آس پاس ہوتے ہیں۔وہ ہمارے قریب ہوتے ہیں لیکن ہم دور سے ہی منفی سوچ سوچ کر دور چلے جاتے ہیں۔
تو ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں ❣️
خوش رھیں اور خوشیاں بانٹیں



درود شریف

درود شریف فی الوقتی اور جزوقتی کامیابی نہیں بلکہ کل وقتی کامیابی ہے. 💕

🌸اَللّٰھُمَّ صَلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ مُحَمَّدٍ وَ بَارِکْ وَسَلِّم 🌸



لباس ہے پھٹا ہوا، غُبار میں اٹا ہوا

لباس ہے پھٹا ہوا، غُبار میں اٹا ہوا
تمام جسمِ نازنیں، چھدا ہوا کٹا ہوا
یہ کون ذی وقار ہے، بلا کا شہ سوار ہے
کہ ہے ہزاروں قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

یہ کون حق پرست ہے، مئے رضائے مست ہے
کہ جس کے سامنے کوئی بلند ہے نہ پست ہے
اُدھر ہزار گھات ہے، مگر عجیب بات ہے
کہ ایک سے ہزار کا بھی حوصلہ شکست ہے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

یہ جسکی ایک ضرب سے، کمالِ فنّ ِ حرب سے
کئی شقی گرئے ہوئے تڑپ رہے ہیں کرب سے
غضب ہے تیغِ دوسرا کہ ایک ایک وار پر
اُٹھی صدائے الاماں زبانِ شرق وغرب سے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

عبا بھی تار تار ہے، تو جسم بھی فگار ہے
زمین بھی تپی ہوئی  فلک بھی شعلہ بار ہے
مگر یہ مردِ تیغ زن، یہ صف شکن فلک فگن
کمالِ صبر و تن دہی سے محوِ کارزار ہے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

دلاوری میں فرد ہے، بڑا ہی شیر مرد ہے
کہ جس کے دبدبے سے رنگ دشمنوں کا زرد ہے
حبیبِ مُصطفیٰ ہے یہ، مجاہدِ خدا ہے یہ
جبھی تو اس کے سامنے، یہ فوج گرد گرد ہے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

اُدھر سپاہِ شام ہے، ہزار انتظام ہے
اُدھر ہیں دشمنانِ دیں، اِدھر فقط اِمام ہے
مگر عجیب شان ہے غضب کی آن بان ہے
کہ جس طرف اُٹھی ہے تیغ بس خدا کا نام ہے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے

حفیظ جالندھری


ہنـــسی مــــزاق کــــرنا بُـــری بـــــات نہیــــں



ہنـــسی مــــزاق کــــرنا بُـــری بـــــات نہیــــں ۔۔۔
لیکــن #کـــــس ســے کـــرنــا ہــــے، #کتنـــا کــرنــا ہـــے، اور #کسطــرح کــرنــا ہــــے،
اس ســــے مـــزاق کـــرنـے والـــــے کا #تـــربیــــت کا پــــتا چلتــا ہــے ۔۔۔۔ 💯💯



Friday, August 21, 2020

یہ لازمی نہیں کہ ہم ایک دوسرے کو خوش کرنے کی کوشش کریں،

یہ لازمی نہیں کہ ہم ایک دوسرے کو خوش کرنے کی کوشش کریں،
یہ کافی ہے کہ ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچائیں،
یہ ضروری نہیں کہ ہم دوسروں کی اصلاح کریں،
اتما کافی ہے کہ ہماری نگاہ اپنے عیبوں پر ہو،
یہاں تک کہ یہ بھی ضروری نہیں کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کریں،
اتنا کافی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن نہ بنیں ۔


وہ خود کو محنتی، سمجھدار، ذہین اور قابل مانتی تھی

وہ خود کو محنتی، سمجھدار، ذہین اور قابل مانتی تھی♥️
لیکن اس نے خود کو کبھی خوش قسمت نہیں مانا تھا🖤



بعض لوگ باعثِ خوشی ہوتے ہیں

بعض لوگ باعثِ خوشی ہوتے ہیں چاہے ان سے ملو, چاہے ان سے گفتگو کرو یا محض ان کو دیکھو کیوں ہوتے ہیں یہ معلوم ہو یا نہ ہو کیا فرق پڑتا ہے۔


حسن بصري رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں:

حسن بصري رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں:
"میں نے قرآن میں نوے جگہوں پر پڑھا کہ اللہ تعالٰی نے ہر بندے کی تقدیر میں رزق لکھ دیا ہے اور اُسے اس بات کی ضمانت دیدی ہے" اور میں نے قرآن شریف میں صرف ایک مقام پر پڑھا کہ: شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے. ہم نے سچے رب کا نوے مقامات پر کئے ہوئے وعدے پر تو شک کیا مگر جھوٹے شیطان کی صرف ایک مقام پر کہی ہوئی بات کو سچ جانا۔ ۔۔
ابن قییم رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں:
"اگر اللہ تعالیٰ پردے ہٹا کر بندے کو دکھا دے کہ وہ اپنے بندے کے معاملات سھارنے کیلئے کیسی کیسی تدبیریں کرتا ہے اور وہ اپنے بندے کی مصلحتوں کی کیسی کیسی حفاظتیں کرتا ہے اور وہ کس طرح اپنے بندے کیلئے اُس کی ماں سے بھی زیادہ شفیق ہے تب کہیں جا کر بندے کا دل اللہ کی محبت سے سرشار ہوگا اور تب کہیں جا کر بندہ اپنا دل اللہ کیلئے قربان کرنے پر کمر بستہ ہوگا۔
"تو پھر اگر دُنیا کے غموں نے تمہیں تھکا دیا ہے تو کوئی غم نہ کرو ہو سکتا ہے اللہ تمہاری دعاؤں کی آواز سننے کا خواہاں ہو۔ تو پھر کہہ دیجیئے جو کچھ دل میں ہے۔ اور بھول جائیے سب غموں اور مصیبتوں کو کہ وہ اللہ تمہیں کبھی بھی نہیں بھلاتا"۔


ﻣﯿﮟ ﻧﻌﺮﮦٔ ﻣﺴﺘﺎﻧﮧ، ﻣﯿﮟ ﺷﻮﺧﯽِ ﺭﻧﺪﺍﻧﮧ

ﻣﯿﮟ ﻧﻌﺮﮦٔ ﻣﺴﺘﺎﻧﮧ، ﻣﯿﮟ ﺷﻮﺧﯽِ ﺭﻧﺪﺍﻧﮧ
ﻣﯿﮟ ﺗﺸﻨﮧ ﮐﮩﺎﮞ ﺟﺎﺅﮞ____ﭘﯽ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎﮞ ﺟﺎﻧﺎ

ﻣﯿﮟ ﻃﺎﺋﺮِ_ﻻﮨﻮﺗﯽ، ﻣﯿﮟ ﺟﻮﮨﺮِ_ﻣﻠﮑﻮﺗﯽ
ﻧﺎﺳﻮﺗﯽ ﻧﮯ ﮐﺐ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ____ﺍﺱ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﭽﺎﻧﺎ

ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺯ ﻣﺤﺒّﺖ ﮨﻮﮞ، ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮨﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ﺍﺷﮏِ ﻧﺪﺍﻣﺖ ﮨﻮﮞ____ﻣﯿﮟ ﮔﻮﮨﺮِ ﯾﮑﺪﺍﻧﮧ

ﮐﺲ ﯾﺎﺩ ﮐﺎ ﺻﺤﺮﺍ ﮨﻮﮞ، ﮐﺲ ﭼﺸﻢ ﮐﺎ ﺩﺭﯾﺎ ﮨﻮﮞ
ﺧﻮﺩ ﻃُﻮﺭ ﮐﺎ ﺟﻠﻮﮦ ﮨﻮﮞ____ﮨﮯ ﺷﮑﻞ ﮐﻠﯿﻤﺎﻧﮧ

ﻣﯿﮟ ﺷﻤﻊِ ﻓﺮﻭﺯﺍﮞ ﮨﻮﮞ، ﻣﯿﮟ ﺁﺗﺶِ ﻟﺮﺯﺍﮞ ﮨﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺯﺵِ ﮨﺠﺮﺍﮞ ﮨﻮﮞ_____ﻣﯿﮟ ﻣﻨﺰﻝِ ﭘﺮﻭﺍﻧﮧ

ﻣﯿﮟ ﺣُﺴﻦِ ﻣﺠﺴّﻢ ﮨﻮﮞ، ﻣﯿﮟ ﮔﯿﺴﻮﺋﮯ ﺑﺮﮨﻢ ﮨﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ﭘُﮭﻮﻝ ﮨﻮﮞ ﺷﺒﻨﻢ ﮨﻮﮞ_____ﻣﯿﮟ ﺟﻠﻮﮦٔ ﺟﺎﻧﺎﻧﮧ

ﻣﯿﮟ ﻭﺍﺻﻒِ ﺑﺴﻤﻞ ﮨﻮﮞ، ﻣﯿﮟ ﺭﻭﻧﻖِ ﻣﺤﻔﻞ ﮨﻮﮞ
ﺍﮎ ﭨﻮﭨﺎ ﮨﻮﺍ ﺩﻝ ﮨﻮﮞ____ﻣﯿﮟ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﻭﯾﺮﺍﻧﮧ



کسی ایسے کے ساتھ رہو

کسی ایسے کے ساتھ رہو 
جو تمہارے ہونے پہ رب کا شکر ادا کرے♥️


فرمان رسول اللہﷺ ہے

فرمان رسول اللہﷺ ہے
"اٹھو بلال رض  آج اذان چُھپ کر نہیں کعبہ کی چھت پر جا کر دو  ،،  کفار کو پتا چلے کہ عُمر 
اسلام قبول کر چکا هے❤

بیشک آسمان کا هر فرشته عُمر  کی توقیر بیان کرتا هے"
اور زمین کا هر شیطان عُمر  کے خوف سے کانپتا هے❤

عُمر وہ ہیں جنہیں حضور اکرم ﷺ نے اللہ پاک سے دعاؤں میں مانگا تھا❤

عُمر وہ ہیں جنہوں نے 22 لاکھ مربع میل پر اسلام کا جھنڈا لہرایا تھا❤

عُمر  وہ ہیں جن کے لیے نبی پاک ﷺ نے فرمایا تھا کہ میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو وہ حضرت عمر ہوتے❤

عُمر  وہ ہیں جن کو دیکھ کر شیطان رستہ بدل لیتا تھا❤

عُمر وہ ہیں جنہوں نے سات براعظموں پر حکومت کی❤

عُمر  وہ ہیں جن کی بہادری پر یہود بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ اگر عُمر  10 سال اور حکومت کرتا تو پوری دنیا میں نبی پاک ﷺ کے احکامات نافذ ہو جاتے اور قیامت تک پوری دنیا پہ مسلمانوں کی حکومت ہوتی❤
 
ایک مرتبہ نبی پاک ﷺ نے اپنے داہنے دستِ مبارک میں حضرت ابوبکر صدیق کا ہاتھ لیا اور بائیں ہاتھ میں حضرت عُمر  کا ہاتھ لیا اور فرمایا  ۔۔   
ھٰکَذا نُبْعَثُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
یعنی ہم قیامت کے دن یونہی اٹھائے جائیں گے❤

عُمر وہ ہیں جو حضور اکرم ﷺ کے مبارک قدموں میں آرام فرما رہے ہیں❤ 

اللہ پاک حضرت عُمر  جیسا ایمان، بہادری اور ثابت قدمی نصیب فرمائیں آمین ثمہ آمیـــــــــــــــــن ❤




فرمان رسول اللہﷺ ہے

فرمان رسول اللہﷺ ہے
"اٹھو بلال رض  آج اذان چُھپ کر نہیں کعبہ کی چھت پر جا کر دو  ،،  کفار کو پتا چلے کہ عُمر 
اسلام قبول کر چکا هے❤

بیشک آسمان کا هر فرشته عُمر  کی توقیر بیان کرتا هے"
اور زمین کا هر شیطان عُمر  کے خوف سے کانپتا هے❤

عُمر وہ ہیں جنہیں حضور اکرم ﷺ نے اللہ پاک سے دعاؤں میں مانگا تھا❤

عُمر وہ ہیں جنہوں نے 22 لاکھ مربع میل پر اسلام کا جھنڈا لہرایا تھا❤

عُمر  وہ ہیں جن کے لیے نبی پاک ﷺ نے فرمایا تھا کہ میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو وہ حضرت عمر ہوتے❤

عُمر  وہ ہیں جن کو دیکھ کر شیطان رستہ بدل لیتا تھا❤

عُمر وہ ہیں جنہوں نے سات براعظموں پر حکومت کی❤

عُمر  وہ ہیں جن کی بہادری پر یہود بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ اگر عُمر  10 سال اور حکومت کرتا تو پوری دنیا میں نبی پاک ﷺ کے احکامات نافذ ہو جاتے اور قیامت تک پوری دنیا پہ مسلمانوں کی حکومت ہوتی❤
 
ایک مرتبہ نبی پاک ﷺ نے اپنے داہنے دستِ مبارک میں حضرت ابوبکر صدیق کا ہاتھ لیا اور بائیں ہاتھ میں حضرت عُمر  کا ہاتھ لیا اور فرمایا  ۔۔   
ھٰکَذا نُبْعَثُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
یعنی ہم قیامت کے دن یونہی اٹھائے جائیں گے❤

عُمر وہ ہیں جو حضور اکرم ﷺ کے مبارک قدموں میں آرام فرما رہے ہیں❤ 

اللہ پاک حضرت عُمر  جیسا ایمان، بہادری اور ثابت قدمی نصیب فرمائیں آمین ثمہ آمیـــــــــــــــــن ❤


کہا تھا نا کہ بارش نہیں پسند ...

کہا تھا نا کہ بارش نہیں پسند ... 
جب بارش آتی ہے تو اسکا وجود کپکپانے لگتا ہے
مزاق لگا ہوگا سُننے میں ... 
بارش آتی ہے تو لوگ انجواۓ کرتے ہیں 
مگر اس انسان کا کیا؟ 
جو باہر برستی بارش کے شور سے اتنا گبھرا جاتا ہے
جانے کیا خوف ہوگا اسے بارش سے 
باہر بارش ہونے لگتی ہے تو 
وہ اندر سے بہنے لگتا ہے .



زندگی_خوبصورت_ہے

💕 #زندگی_خوبصورت_ہے۔۔۔۔۔ 💕
💕 #شاید_بہت_خوبصورت، 💕

💕 لیکن ہم اس زندگی کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ اپنے لئے بھی اور شاید دوسروں کے لئے بھی۔ ہم ہمیشہ اُن لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں، جو ہم سے بھاگتے ہیں۔ 💕

💕 ہمیں یہ کیوں سمجھ نہیں آتا کہ زندگی کسی کے پیچھے بھاگنے، روٹھنے اور منانے سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔ 💕

💕 ہم اکثر اپنی اَنا میں ان لوگوں کو فراموش کر دیتے ہیں۔
جو واقعی ہم سے محبت کرتے ہیں، ہماری فکر کرتے ہیں۔ 💕

💕 ہم ہمیشہ سراب کے پیچھے کیوں بھاگتے ہیں۔۔۔؟
ہمیں کیوں اپنے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا۔۔۔؟ 💕

💕 ہم کیوں اُن کی طرف نہیں پلٹتے، جو ہمارا خاموشی سے انتظار کر رہے ہوتے ہیں اور بغیر کسی شکوہ، کسی شکایت کے انتظار کرتے ہی چلے جاتے ہیں۔۔۔۔؟ 💕

💕 #زندگی سے کوئی بات سیکھی ہو یا نا ہو۔ 
لیکن ایک سبق ضرور سیکھا ہے کہ اگر دنیا میں کبھی ایسے لوگ ملیں، جو آپ کو اور آپ کی خوشیوں کو عزیز رکھتے ہوں اور جن کے لئے آپ اہم ہوں تو ایسے لوگوں کو کہیں جانے مت دیں۔
کیونکہ #زندگی میں خوبصورتی شاید
اِنہی لوگوں کی وجہ سے ہے۔ 💕



مجھے یہ غم نہیں آئندگی کا کیا ہوگا

مجھے یہ غم نہیں آئندگی کا کیا ہوگا
سوال یہ ہے کہ "اب" اور "ابھی" کا کیا ہوگا؟؟
جو کام کی نہ ہو اس شے کو پھینک دیتے ہیں 
اگر یہ سچ ہے تو میری موجودگی کا کیا ہو گا؟




اِک دِن اُداسیوں کی دَوا ڈُھونڈ لیں گے لوگ

اِک دِن اُداسیوں کی دَوا ڈُھونڈ لیں گے لوگ
ہم لوگ ہوں گے یا نہیں تب تک ،نہیں پتہ!


Wednesday, August 19, 2020

کسی کو پسندیدہ بنا لینا اعلیٰ ظرفی ہے

✨💞✨ کسی کو پسندیدہ بنا لینا اعلیٰ ظرفی ہے اور کسی کا پسندیدہ بن جانا خوش قسمتی ہے.
خوش قسمت اگر تکبر نہ کرے تو سونا ہے اور اعلیٰ ظرف اگر منافق نہ ہو تو ہیرا ہے____ ✨



دوسروں پر فتوی دینے میں جلدی مت کیا

دوسروں پر فتوی دینے میں جلدی مت کیا کرو,چیزیں ایسی نہیں ہوتی جیسے دیکھائی دیتی ہیں ہر کہانی کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے جو آپکو معلوم نہیں ہوتی۔



Tuesday, August 18, 2020

جو زیادتی یہ سوچ کر کی جاتی ہے

‏جو زیادتی یہ سوچ کر کی جاتی ہے , کہ کوئی میرا کیا بگاڑ لے گا , تو پھر ایسے معاملات رب کے دربار میں بڑی جلدی پہنچ جاتے ہیں  ۔


انسان کی دسترس میں چاہے لاکھ نعمتیں ہوں

انسان کی دسترس میں چاہے لاکھ نعمتیں ہوں.
 ایک ادھوری خواہش سب کی اہمیت گھٹا دیتی ہے. 
کتنا نادان ہے انسان. 
ایک لاحاصل کی امید پر کتنے حاصل ٹھکرا دیتا ہے۔



ہمـــارے مسئلــے اور ہمــاری پــریشــانیــاں بھــی راز ہــی ہـوتــی ہیـں

⁦⁩ ہمـــارے مسئلــے اور ہمــاری پــریشــانیــاں 
بھــی راز ہــی ہـوتــی ہیــں۔ ان کا دوســروں کــے 
ســامنــے اشتــہار نہیـــں لــگاتــے۔ جــو انســان اپنــے 
آنســو دوســروں ســے صــافـــ کــرواتــا ہــے وہ خــود
 کــو بــے عــزتــــ کــردیتــا ہــے۔ اور جــو اپنـــے آنســو خــود صــافـــ کـــرتـــا ہـــے وہ پہلـــے ســـے بھـــی ذیـــادہ مضــبوط بــن جـــاتـــا ہـــــے۔ ⁦


مجھے بارش نہیں پسند ،

مجھے بارش نہیں پسند ، مگر مجھے اچھا لگتا ہے جب میں گھر سے باہر کہیں نکلتا ہوں اور بادل یوں میرے ہاتھ میں سے گزرنے لگتے ہیں ... بس مجھے یوں بادلوں کو چھُولینے کی کوشش کرنا اچھا لگتا ہے ... اچھا لگتا ہے جب سامنے سے بادل آ رہا ہو اور میں ہاتھ بڑھا کر اسے پکڑ لوں اور مُٹھی کھولنے پر میرا ہاتھ خالی ہو ۔



معیار یہ نہیں ہے۔۔کہ آپ کو کتنے لوگ پسند کرتے ہیں۔


معیار یہ نہیں ہے۔۔کہ آپ کو کتنے لوگ پسند کرتے ہیں۔۔۔
بلکہ
معیار تو یہ ہے کہ  کس طرح کے لوگ آپکو پسند کرتے ہیں
ہجوم سے معیار تک بہت فاصلہ ہے۔




Sunday, August 16, 2020

گھوم رہے تھے کوچہ کوچہ، گلی گلی، آوارہ

گھوم رہے تھے کوچہ کوچہ، گلی گلی، آوارہ 
پیچھے پیچھے دل سودائی، آگے ایک ستارہ 

کم کم بولنے والے لب ہیں، جم جم بولتی آنکھیں
اور ان کو دم سادھ کے سننے والا دل بیچارہ!!

اجلے چاند کی چھاؤں تلے، روشن تاروں کے نیچے
گھپ خاموشی، دو آوازیں، چائے، نہر کنارا! 

سمجھانے والو! کیوں اپنا وقت اجاڑ رہے ہو؟ 
کس کے کہنے میں آتا ہے دل سا آپ مہارا؟ 

گھور اندھیری رات جب اپنے پر پھیلاتی جائے
دھیان کے ویرانے میں گونجنے لگتا ہے اکتارہ

ایک ہی منظر دیکھ دیکھ کر آنکھ تو تھک جاتی ہے
لیکن اک آواز سے کب جی بھر پاتا ہے، یارا!

لفظوں کے بازار میں کیا کیا سودا دیکھا ہم نے
بیوپاری کے اک مصرعے پر کسی نے جیون ہارا

جاؤ! کھیل لو، جتنا جی چاہے، جیسے جی چاہے
لیکن جس دن ٹکرائے گا تم سے عکس تمہارا !!!

دل اب گم صم رہتا ہے، لب چاہے ہنستے جائیں
جانے کس کم بخت گھڑی میں تھم گیا اس کا دھارا



خود کلامی

خود کلامی 🥀
تم نے ٹھیک سمجھا ۔۔۔
زندگی پانیوں میں تیرتے ھوئے جزیرے پر ۔۔۔
خود رو گھاس کی طرح بـے معنی اور خوبصورت ھے ۔۔۔
تم نے ٹھیک سمجھا ۔۔۔
وقت دلوں سے لپٹ کر ۔۔۔
آس اور نراس کا ہر قطرہ نچوڑ دیتا ھے ۔۔۔
وقت ایک بھاری جاذب جس مِیں ۔۔۔
مَیں اور تو بوندوں کی طرح گرتے رھتے ھیں ۔۔۔
تو اور میں ازل سے ابد تک ۔۔۔
چلنے والے ایک مسلسل واہمے کے خال و خد ۔۔۔
بوجھل پلکوں سے اُس پار کے اندھیرے کو ۔۔۔
جھٹکتے ھوئے ایک دوجے کو صدیوں سے گھورتے چلے آ رھے ھیں ۔۔۔
۔
تم نے ٹھیک سمجھا ۔۔۔
کہ نیند ایک بـے پناہ آغوش کا لمس ۔۔۔
کہ رات سب وقتوں کی ایک سچائی ۔۔۔
اور صبح کی مقدس روشنی ۔۔۔
اس سکوت میں چلنے والے ایک لمحے کی کروٹ ۔۔۔
اس سناٹے میں دراڑ جو زمان و مکان پر چھاۓ ھوئے گھنے ابر کی چادر ھے ۔۔۔
جس سے ہمارے ناموں کی ڈوریاں بندھی ھیں ۔۔۔
ہاں ۔۔۔
لمحہ صدیوں پر بھاری ھوتا ھے ۔۔۔
لمحہ جو تیری میری آنکھوں کے کھلنے کا جواز ھے ۔۔۔
لمحہ جو عافیت کی بـے خودی میں سرشار ۔۔۔
ایک مسلسل رقص ھے ۔۔۔
لمحہ جو تو ھے ۔۔۔
لمحہ جو میں ھوں ۔۔۔
تم نے ٹھیک سمجھا ۔۔۔
کہ سمجھ لینے میں کبھی نہ ھونے کا خوف ھی ہمارا رشتہ ھے ۔۔۔
جو کسی وقت بھی ٹوٹ سکتا ھے ۔۔



شام غم مجھ کو ایسی اداسی نہ دے


شام غم مجھ کو ایسی اداسی نہ دے
کہ میرے حوصلے کی فصیلوں کے اندر کسی یاد کا کوئی پنچھی گرے
اور دل کی جو سنسان ویران سی ایک بستی ھے اس میں
دفن ھونے والے ھر اک درد کی آنکھ پھر سے کھلے
شام غم مجھ کو ایسی اداسی نہ دے
کہ میرے ھونٹوں پر کھلنے والی جو پھیکی سی مسکان ھے
دیکھ کر اس کو محفل میں حاسد میرے
اپنی مرضی کا عنوان دیتے پھیریں
لاکھ قصے جنیں داستانیں بنیں
شام غم مجھ کو ایسی اداسی نہ دے
کہ بھرے شہر میں دیکھ کر میرا چہرہ سبھی یہ کہیں
تم خزاں رت کی دلکش سی تصویر ھو
کون رانجھا ھے وہ جس کی تم ھیر ھو
تم یقینا کسی، بہت منجھے ھوئے نامور سے مصنف کی تحریر ھو
شام غم مجھ کو ایسی اداسی نہ دے
کہ مجھے دیکھ کر سالوں صدیوں تلک
ان ھواؤں کے آنچل بھی نم ھی رھیں
بعد مدت کے جب بھی کسی عشق کی داستاں رقم ھو
درد کا اس میں پہلا حوالہ میری جان ھم ھی رھیں
شام غم مجھ کو......ایسی اداسی نہ دے



مولانا رومی(رحمۃ اللہ علیہ) کہتے ہیں۔۔

مولانا رومی(رحمۃ اللہ علیہ) کہتے ہیں۔۔

تمہارے باطن مِیں پہاڑ ہے اُس مِیں ایک وادی ہے اور وادی مِیں ایک غار ہے اور
 اُس غار مِیں ایک موتی ہے.بس اُس موتی کو پا لو اُسے باہر تلاش نہ کرو وہ تمہارے اندر ہے...............دراصل یہی نُورِ معرفت ہے.


اس کی آواز میری بھوک مٹایا کرتی تھی

اس کی آواز میری بھوک مٹایا کرتی تھی
مجھ سے میرا رزق بھی چھین لیا گیا۔

موســـم واقـــعی دلـــوں کـــے ہـــوتے ہیـــں

⁩ موســـم واقـــعی دلـــوں کـــے ہـــوتے ہیـــں
پریشـــانی میـــں اچـــھے ســـے اچـــھا مـــوسم بـــھی ایـــک مسکـــراہٹ تـــک نـــہیں لا ســـکتا


')