خاموشی کا درجہ عبادت سے کم نہیں۔۔۔خاموشی بڑی مہارت سے حاصل ہوتی ہے۔۔۔۔بولنے والے لوگ، جب خاموشی اختیار کر لیتے ہیں تو اس کے دو پیچیدہ اسباب ہوسکتے ہیں۔۔۔یا تو بولنے والا لفظوں کی حقیقت سے واقف ہوگیا ہے۔۔۔۔یا پھر بولنے والا بول،بول کر اکتا چکا ہے۔۔۔لیکن ایک بات ہے دنیا میں موجود ،خاموش انسان سے زیادہ پراسرار راز کوئی بھی نہیں۔۔۔۔خاموشی لامحدود ہے۔۔۔۔اس کی وسعت بے پناہ ہے۔۔۔جب کہ الفاظ مقید ہیں۔۔۔لفظوں کی دسترس محدود ہے۔۔۔خاموشی زیادہ معنی خیز ہے بنسبت لفظی بیان کے۔۔۔اسلیے خاموشی کو پڑھنا سیکھیۓ لفظوں کے مطلب تو سب ہی سمجھ سکتے ہیں۔۔
No comments:
Post a Comment