سوال: کیا دکھ درد ختم کرنے کیلئے کوئی دعا ہے؟
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف کے وقت فرمایا کرتے تھے: (لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ العَظِيمُ الحَلِيمُ، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ العَرْشِ العَظِيمِ، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الأَرْضِ، وَرَبُّ العَرْشِ الكَرِيمِ)
ترجمہ: عظمت اور حِلم والے اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ہے، عرشِ عظیم کے پروردگار اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ہے، آسمانوں، زمینوں، اور عرشِ کریم کے پروردگار اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں ہے۔
اسی طرح انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی غم لاحق ہوتا تو فرماتے: (يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ)
ترجمہ: اے ہمیشہ سے زندہ اور ہمیشہ قائم رہنے والی ذات! تیری رحمت کے صدقے میں مدد چاہتا ہوں ۔
No comments:
Post a Comment