انسان بھی کتنا عجیب ہے کہ تعریف کی جائے تو وہ بہت خوش ہوتا ہے 😥 جب کوئی تلخ بات کہی جائے تو حقیقت سے منہ پھیر لیتا ہیں _ بات تو عقل اور سمجھ کی ہے 🌸 نہ تو سب برے ہوتے ہیں نہ ہی سب اچھے _ مرد اور عورت دونوں کو ہی حقیقت پسند ہونا چاہیے سچ تسلیم کرنے والا پھر چاہے حقیقت کتنی ہی تلخ کیوں نہیں ہو 👍 جب بات اچھے مرد عورت کی کی جائے تو خوش مگر برے پر فوراً اختلاف - اب جو لوگ عورت کی ہمت اور اچھائی پہ کہہ دیتے ہیں کہ غلط ہے تو یقین کریں مجھے بہت افسوس ہوتا ہے ہنسی بھی آتی ہے کہ عورت آپکی ماں بہن بیٹی بیوی بھی تو ہے پھر لفظ عورت میں تو وہ بھی آجاتی ہیں پھر وہ بھی غلط ہوگئ 🤔🤔 یا آپ انکو عورت نہیں مانتے 🤔 یا وہ عورتیں تو ہیں مگر آپکے گھر کی ہیں تو عظیم ہیں ؟ پھر آپ ہوتے کون ہیں کسی کی کردار کشی کرنے والے ؟؟؟ کیا رب العزت نے آپ کو اختیار دیا ہے ؟؟ یہ کام آپکا ہے ؟؟؟ اگر آپکو کوئی ایک بری عورت ملی یا کسی عورت کو برا مرد ملا تو آپکو کس نے حق دیا کہ سبکو برا بھلا کہیں آپ خدا نہ بنیں وہ اپنے کام جانتے ہیں کہ کیا کرنا ہے کون اچھا کون برا وہ سب سے باخبر ہیں 👍 ♥ اللہ تعالیٰ کو آپ کی راۓ کی ضرورت نہیں ہے 😍 یہ دنیا ہے یہاں پر ہر قسم کے لوگ ہیں میں کسی عورت کو برا نہیں کہتی کیوں کہ اس لفظ میں میری پیاری امی جان میری بہنیں میری سہیلیاں ہیں اور کتنی ہی عورتیں ہیں جو میرے لئے قابلِ احترام ہیں مجھے ذاتی طور پر آزاد خیال اور مروں کا مقابلہ کرنے والی عورتیں پسند نہیں 😥 ایسے ہی میری نظر میں کوئی مرد بُرا نہیں ہے کیونکہ میرے گھر میں بھی مرد ہیں اب بھلا میں کسی کو برا کہنے کے چکر میں اپنے باپ بھائی کو بھی ویسے ہی برا کیوں کہوں ؟؟؟مگر عورتوں کو جوتی کی نوک پر رکھنے والے جوتی سمجھنے والے مرد بھی پسند نہیں ایسے لوگوں کی تربیت بھی جوتی سے کی گئی ہوتی ہے ورنہ اچھا مسلم تو ہر حال میں الحمداللہ کہتا ہے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتا ہے 🌸 دو چار برے لوگ ملنے پہ میں باقی سبکو ہرگز برا نہیں کہوں گی 😂 ہمارا واسطہ تو دونوں سے پڑتا ہے اب برے کے ڈر سے دفن ہوجائیں ؟؟ میں جانتی ہوں سچ کیا ہے کیا میرے نا ماننے سے بدل جائے گا؟؟ ہرگز نہیں 🌸 آپ نبی کریم کی امت سے ہیں انکا یہ پیغام نہیں تھا آپکو اللہ نے نیکی کرنے بھیجا ہے 🌸 سورہ النور پڑھیں پھر کسی کو برا نہیں کہیں گے جانتے ہیں کیوں 🤔🤔 کیونکہ قرآن کریم کہتا ہے ♥
( سُوۡرَةُ النُّور : ٱلۡخَبِيثَـٰتُ لِلۡخَبِيثِينَ وَٱلۡخَبِيثُونَ لِلۡخَبِيثَـٰتِۖ وَٱلطَّيِّبَـٰتُ لِلطَّيِّبِينَ وَٱلطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَـٰتِۚ (٢٦)
خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لئے ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لئے ہیں ۔ پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں)) اب آپ خود فیصلہ کریں کہ اگر آپ واقعی اچھے ہیں تو آپکو برا کیسے مل سکتا ؟؟؟ میں تو بندی رب العزت کی ہوں میری بات جھوٹ ہو 😥 اور آپ متفق ہو ضروری نہیں 👍 قرآن مجید تو اللہ کی کتاب ہے اللہ کی بات کہاں جھوٹ ہو سکتی ؟ آپ اپنا جائزہ لیجیے کہ آپ ایمان اور دین کہ کس مقام پر ہیں 🤔🤔 کیا دین محمدی یہ کہتا ہے ؟ اپنی خود کی اصلاح کیجیے 👍 خوش رہیں ہمیشہ خیرو عافیت کے ساتھ آمین ثم آمین یارب العالمین
No comments:
Post a Comment